{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreif2d5u4qhcsr5st7xv7vghlomrk4dhiynup5oj76uq5skqk7z37ky",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhyiowaxv372"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibmkbou2c233vo3tj5mnl2apljp64ufhqgphrlf4hnt3x4g2irbay"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 76626
  },
  "path": "/node/185233",
  "publishedAt": "2026-03-26T18:20:34.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پی ایس ایل 11",
    "پاکستان سپر لیگ",
    "لاہور قلندرز",
    "شاہین آفریدی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے جمعرات کو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے ہرا دیا۔**\n\nقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حیدر آباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔\n\nمیزبان ٹیم نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے جہاں اوپنر فخر زمان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔\n\nحسیب اللہ نے بھی قلندرز کی جانب سے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔\n\nمحمد نعیم نے 30، سکندر رضا 24 اور آصف علی نے نو رنز بنائے جبکہ کپتان شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔\n\nحیدرآباد کینگزمین کی جانب سے میریڈتھ اور حسان خان نے دو، دو جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لی۔\n\n199 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین ابتدا سے ہی ڈگمگا کر 130 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔\n\n26 مارچ 2026 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی گراؤنڈ میں (پی سی پی)\n\n\n\n\nحیدرآباد کے عثمان خان صرف 25 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان مارنس لبوشین نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کے بعد کوئی بلے باز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ حیدر آباد کے سٹار بلے باز صائم ایوب بھی صرف 17 رنز بنا سکے۔ حسان خان نے 14 اور حماد اعظم نے 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رائیلی میریڈتھ نے آخری اوورز میں 19 رنز بنائے۔\n\nحیدرآباد کنگزمین کی پوری ٹیم آخری اوورمیں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جسے اپنے پہلے ہی میچ میں 69 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔\n\nلاہور کے عبید شاہ، سکندر رضا اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور متفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔\n\nمیچ سے قبل پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ سے قبل مختصر تقریب میں شرکت کی۔\n\nخطے میں کشیدہ صورت حال کے باعث اس سیزن پی ایس ایل کے میچز شائقین کے بغیر ہی کھیلے جا رہے ہیں۔\n\nپی ایس ایل 11\n\nپاکستان سپر لیگ\n\nلاہور قلندرز\n\nشاہین آفریدی\n\nلاہور قلندرز کے 199 رنز کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین کی پوری ٹیم 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جسے اپنے پہلے ہی میچ میں 69 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مارچ 26, 2026 - 23:30\n\nMain image:\n\n> <p>26 مارچ 2026 کو لاہور قلندرز کے بولر شاہین آفریدی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کے دوران حیدرآباد کنگز مین کے بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی ایس ایل 11 آج سے: زیادہ غیر ملکی کھلاڑی عمر رسیدہ یا ریٹائرڈ مگر اہم\n\nکفایت شعاری مہم: پی ایس ایل خالی میدانوں میں ہو گی\n\nSEO Title:\n\nپی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو پہلے ہی میچ میں شکست\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو پہلے ہی میچ میں شکست"
}