{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibn6s2s37ku2cwdsvxctdxr3h3cjljzozvqdadcnxyaol7swusoae",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhv5f7t6dj72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihdoby2schpbrn4ti2llrqpwcmzajoqalqbg2pvyoovo3ckyn3i6a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 118254
  },
  "path": "/node/185212",
  "publishedAt": "2026-03-25T11:16:07.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "خلیجی ممالک",
    "ایران",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو اپنی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کیے بغیر وافر مقدار میں موجود اشیا خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کے لیے تیزی سے کام کیا جائے۔**\n\nامریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل جہاں ایران میں حملے کر رہے ہیں، وہیں ایران خلیجی ممالک کو یہ کہہ کر نشانہ بنا رہا ہے کہ یہ ملک اس کے خلاف حملوں میں معاون ہیں۔\n\nتقریباً پچھلے ایک ماہ کے دوران علاقائی سمندری اور فضائی راستے شدید تعطل کا شکار ہیں اور ایسے میں خلیجی ممالک میں خوراک کی کمی کا خدشہ ہے۔\n\nوزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں شہباز شریف کی صدارت میں موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خورونوش کی فراہمی اور پاکستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آپریشنز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔\n\nوزیراعظم نے اجلاس سے گفتگو میں خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کے حوالےسے بنائی گئی حکمت عملی اور اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالےسے کام کرنے والے متعلقہ محکموں اور افسران کی کارکردگی کو سراہا۔\n\nانہوں نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کے حوالےسے تمام متعلقہ محکمے خلیجی ممالک سے قریبی رابطے میں رہیں ۔\n\nان کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں جبکہ عالمی سپلائی لائین متاثر ہے، خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ملکی غذائی ضروریات کے لیے اشیا خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے، حکومتی اداروں کی سطح پر فیصلہ سازی میں کسی قسم کی تاخیر کا قابل قبول نہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعظم نے کراچی، گوادر اور دیگر اہم ملکی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز میں اضافے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔\n\nاجلاس کو دی گئی خلیجی ممالک کو اشیائے ضروریہ کی برآمدات کے حوالےسے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔\n\nاجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ برآمدات کے فروغ کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے برآمدات کے حوالےسے 40 فوڈ آئٹمز کی منظوری دی ہے۔\n\nان فوڈ آئٹمز میں چاول، خورنی تیل ، چینی، گوشت، پولٹری ، خشک دودھ، ڈیری مصنوعات پھل، سبزیاں وغیرہ شامل ہیں۔\n\nاجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر بحری امور چوہدری جنید انور، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔\n\nخلیجی ممالک\n\nایران\n\nشہباز شریف نے اپنی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کیے بغیر وافر مقدار میں موجود اشیا خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کے لیے تیزی سے کام کیا جائے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 25, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p>وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں 25 مارچ، 2026 کو اسلام آباد میں ایک اجلاس ہو رہا ہے (وزیراعظم ہاؤس)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’اعلیٰ ترین ایرانی شخصیت‘: ٹرمپ کس سے رابطے میں ہیں؟\n\nپاکستان امریکہ ایران جنگ میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے: برطانوی اخبار\n\nایران جنگ سے متعلق مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیوز کی بھرمار\n\nپاکستان امریکہ ایران جنگ میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے: برطانوی اخبار\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی وزیر اعظم کی خلیجی ممالک کو اضافی خوراک بھیجنے پر تیزی سے کام کی ہدایت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستانی وزیر اعظم کی خلیجی ممالک کو اضافی خوراک بھیجنے پر تیزی سے کام کی ہدایت"
}