{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihaxigpfkokfwudij3e4e7hslfvuregtjqiogu7rr6nlh4xbffzb4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhuixovl37j2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibd3agkxwzxq7s45rap2sbn6y3lcrcnov4ocg3bh2gaqixxrjipym"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 106929
  },
  "path": "/node/185206",
  "publishedAt": "2026-03-25T04:44:56.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/OZzssV1j8L",
    "March 24, 2026",
    "پاکستان",
    "معیشت",
    "پیٹرول",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news",
    "@Financegovpk"
  ],
  "textContent": "**پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کے مجموعی ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں اور آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کارگو حاصل کیے جا چکے ہیں۔**\n\nجبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے تناظر میں بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔\n\nوفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت عید کی تعطیلات کے بعد منگل کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں توانائی کی فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورت حال کے تناظر میں عالمی تیل و گیس مارکیٹس میں ہونے والی پیش رفت کا بھی تجزیہ کیا گیا۔\n\nکمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ’مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرول کے بیشتر کارگو پہلے ہی محفوظ کیے جا چکے ہیں، اور مزید کھیپیں بھی منصوبہ بندی میں شامل ہیں تاکہ ذخائر کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔\n\n> Cabinet Committee Maintains Close Watch on Energy Supplies; Reviews Stocks and Global Trends\n>\n>  A meeting of the Committee to Monitor Petrol Prices was held today under the chairmanship of the Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, following the Eid… pic.twitter.com/OZzssV1j8L\n>\n> — Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) March 24, 2026\n\n’ریفائنریاں معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں اور خام تیل کی مؤثر پراسیسنگ کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘\n\nکمیٹی نے قومی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا، جس میں خام تیل اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی دستیابی کو توانائی کی پوری سپلائی چین میں پرکھا گیا۔\n\nاراکین کو آگاہ کیا گیا کہ مجموعی ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، جو محفوظ درآمدی انتظامات اور جاری پیداوار کی بدولت برقرار ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’درآمدی ٹرمینلز سے ریفائنریوں، ذخیرہ گاہوں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس تک سپلائی لائنز مستحکم اور منظم انداز میں کام کر رہی ہیں، جس سے ملک بھر میں مسلسل فراہمی یقینی بن رہی ہے۔‘\n\nاجلاس میں درآمدی لاجسٹکس اور بحری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ایندھن کی ترسیل کے لیے کارگو آمد اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے۔\n\nکمیٹی نے عالمی قیمتوں کے رجحانات اور ان کے ملکی سطح پر اثرات کا جائزہ لیا، اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں کے فرق کا مسلسل تجزیہ کر رہی ہے تاکہ متوازن اور بروقت پالیسی سازی ممکن ہو سکے۔\n\nاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیشگی منصوبہ بندی، متنوع خریداری حکمت عملی، اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون کی بدولت پاکستان عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود مقامی سطح پر توانائی کی مستحکم فراہمی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔\n\nانہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عالمی حالات، ذخائر اور سپلائی چین کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ بروقت اور مربوط پالیسی اقدامات کیے جا سکیں۔\n\nوزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور یہ کہ مستقل تعاون اور محتاط منصوبہ بندی کے ذریعے مارکیٹ میں استحکام اور قومی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا رہے گا۔‘\n\nپاکستان\n\nمعیشت\n\nپیٹرول\n\nایران\n\nامریکہ\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے تناظر میں بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 25, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p>لاہور میں 10 مارچ 2026 کو کارکنان پاکستان سٹیٹ آئل ٹینکر کا جائزہ لے رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nوزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیں برقرار رکھنے کا اعلان\n\n’پاکستان کے پاس پیٹرول کا 28 روزہ ذخیرہ‘، وزارت پیٹرولیم کو ترسیل کی سعودی یقین دہانی\n\nلگژری گاڑیوں کے ایندھن پر لیوی 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی\n\nکوشش ہے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائیں: پاکستانی وزیر خزانہ\n\nSEO Title:\n\nکارگو کی آمد جاری، اپریل کے لیے بھی پیٹرول حاصل کر لیا: پاکستانی وزارت خزانہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "آمد جاری، اپریل کے لیے بھی پیٹرول حاصل کر لیا: پاکستانی وزارت خزانہ"
}