{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibbsyflwq6ikelfdgbjtf5yxcuj53kij2n55vuxkwlysjgytq7wwi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhuixlvvgho2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidtcssmxvsgje5mhpjb5jmuxu6nnkyv7mdjtvd2wth3pyqqn724y4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 151386
},
"path": "/node/185208",
"publishedAt": "2026-03-25T06:03:05.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"سعودی عرب",
"ایران",
"امریکہ",
"سعودی ولی عہد محمد بن سلمان",
"شہباز شریف",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔**\n\nپاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل کو کہا تھا کہ اسلام آباد ’اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ ،خلیجِ فارس میں جاری تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے کوششوں کے لیے بدستور پرعزم ہے۔‘\n\nجبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کی رضامندی سے مشروط، پاکستان جاری تنازع کے جامع تصفیے کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو اعزاز سمجھتا ہے۔\n\nوزیراعظم کے دفتر سے بدھ کی صبح جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ولی عہد محمد سلمان سے گفتگو میں سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ایک بار پھر اس مشکل وقت میں مملکت اور اس کے عوام کے لیے پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی ولی عہد کو تمام فریقین تک پاکستان کی تعمیری سفارتی رسائی کے بارے میں آگاہ کیا جس میں کشیدگی کو کم کرنے اور اختلافات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔‘\n\nپاکستان کے وزیر اعظم دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے موجودہ بحران میں غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کرنے پر مملکت کی قیادت کو سراہتے ہوئے ’سعودی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ مملکت اور سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، اسی طرح جس طرح انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعظم نے فوری طور پر جنگ کے خاتمے اور حالات کو معمول پر لانے پر زور دیا تاکہ علاقائی صورتحال کو مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے امت کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیا جس کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ’سعودی ولی عہد نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔‘\n\nامریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے جس کے بعد ایران نے ان ممالک کو نشانہ بنایا جہاں امریکی اڈے موجود ہیں۔\n\nجبکہ ایران نے خلیجی توانائی کے انفراسٹرکچر پر بھی حملے کیے اور اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو مؤثر طور پر بند کر دیا، جو دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔\n\nاس جنگ کے آغاز کے بعد سے اسلام آباد نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔\n\nبرطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس کے بعد پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بات کی، جس میں انہوں نے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ’فوری ضرورت‘ پر زور دیا۔\n\nواشنگٹن کا مؤقف ہے کہ پس پردہ مذاکرات ’مثبت سمت‘ میں جاری ہیں لیکن تہران نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔\n\nپاکستان\n\nسعودی عرب\n\nایران\n\nامریکہ\n\nسعودی ولی عہد محمد بن سلمان\n\nشہباز شریف\n\nشہباز شریف نے بدھ کو ٹیلفونک رابطے میں سعودی ولی عہد کو تمام فریقین تک پاکستان کی تعمیری سفارتی رسائی سے آگاہ کیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 25, 2026 - 11:00\n\nMain image:\n\n> <p>سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہباز شریف کے درمیان 28 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہوئی ملاقات کی تصویر (اے ایف پی/ ایس پی اے)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان اور سعودی عرب کڑے وقت میں ساتھ کھڑے ہیں\n\nایران نے آخرکار ٹرمپ کی طاقت کی حد بےنقاب کر دی\n\nٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ بھیجا ہے: امریکی میڈیا\n\nپاکستان جامع مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو اعزاز سمجھتا ہے: شہباز شریف\n\nSEO Title:\n\nشہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا: ایوان وزیراعظم\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا: ایوان وزیراعظم"
}