{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibahq7beva6x4ynapeu3insrj24ckmd5cqyff6w764czbdzbu3yty",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhubnmjr7ka2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreid223ylrklkuw76k62cfme5hbnon3san4s2zthwo4jmtoqoe77l2a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 94787
  },
  "path": "/node/185205",
  "publishedAt": "2026-03-25T02:24:37.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "ایران",
    "اسرائیل",
    "پاکستان",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس"
  ],
  "textContent": "ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کو آج 26واں دن ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ اس جنگ کے تازہ ترین اپ ڈیٹس۔\n---\n\n* * *\n\n**صبح 9 بج کر 15 منٹ**\n\n**اسرائیل کے تہران میں حملے**\n\nاسرائیلی فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران پر فضائی حملے کیے ہیں۔\n\nاے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ابتدائی رپورٹ۔۔ آئی ڈی ایف نے تہران بھر میں ایرانی ٹیرر رجیم کے انفراسٹرکچر پر متعدد حملوں کا آغاز کیا ہے۔‘\n\n**صبح 8 بج کر 30 منٹ**\n\n**ایران کے اسرائیل کے ساتھ ساتھ کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر حملے**\n\nایران کے پاسدارن انقلاب نے بدھ کی صبح کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ کویت، اردن اور بحرین میں بھی امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’مقبوضہ علاقوں کے قلب میں موجود اہداف‘ یعنی اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو ’درست انداز میں مائع اور ٹھوس ایندھن سے چلنے والے میزائل سسٹمز اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔‘\n\n* * *\n\n**صبح 7 بج کر 30 منٹ**\n\n**امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ بھیجا ہے: امریکی میڈیا**\n\nامریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کو پاکستان کے ذریعے 15 نکات پر مشتمل ایک امن منصوبہ بھیجا ہے۔\n\nٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکہ ایران میں ’صحیح لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے، اور یہ بھی کہا کہ ایرانی اس معاہدے کے لیے ’بے حد بے تاب‘ ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’ہم اس وقت مذاکرات کر رہے ہیں۔‘ تاہم تہران نے براہِ راست مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے۔\n\nامریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکات پر مشتمل منصوبہ بھیجا ہے۔\n\nنیویارک ٹائمز نے ایک عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ 15 نکاتی پلان پاکستان کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔\n\nتاہم امریکی اخبار کے مطابق یہ واضح نہیں کہ پاکستان کے ذریعے بھیجے گئے اس منصوبے کو ایرانی حکام میں کس حد تک شیئر کیا گیا ہے اور آیا ایران اسے مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرے گا یا نہیں۔\n\nیہ بھی واضح نہیں کہ آیا اسرائیل، جو امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر بمباری کر رہا ہے، اس تجویز سے متفق ہے یا نہیں۔\n\nپاکستان کی جانب سے تاحال جس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔\n\nدوسری جانب اسرائیل کے چینل 12 نے بھی تین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ اس منصوبے پر بات چیت کے لیے ایک ماہ کی جنگ بندی کا خواہاں ہے۔\n\nمعاملے سے باخبر ایک ذرائع نے روئٹرز کو بھی اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ نے ایران کو منصوبہ بھیجا ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔\n\n* * *\n\n**صبح 7 بج کر 12 منٹ**\n\n**کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرونز سے حملہ**\n\nسول ایوی ایشن نے بدھ کی صبح بتایا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک فیول ٹینک کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی۔\n\nکویت نیوز کے مطابق حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔\n\nان کے مطابق متعلقہ حکام اور فائرفائٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nپاکستان\n\nامریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کو پاکستان کے ذریعے 15 نکات پر مشتمل ایک امن منصوبہ بھیجا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 25, 2026 - 08:00\n\nMain image:\n\n> <p>یہ تصویر وائٹ ہاؤس میں 26 ستمبر 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد جاری کی گئی تھی (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان جامع مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو اعزاز سمجھتا ہے: شہباز شریف\n\n’اعلیٰ ترین ایرانی شخصیت‘: ٹرمپ کس سے رابطے میں ہیں؟\n\nٹرمپ کی ’چالاک ڈیل‘ بنانے والے جنگ جلد ختم کروا سکتے ہیں\n\nایران نے آخرکار ٹرمپ کی طاقت کی حد بےنقاب کر دی\n\nSEO Title:\n\nٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ بھیجا ہے: امریکی میڈیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ بھیجا ہے: امریکی میڈیا"
}