{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibch4xc44s4c7aiy2hymlml22d6weo37xmvtahrbbw7aog23pqsee",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhtsvgefuwv2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidbvwojydlizbgurl4t2o5jq4qaty2ce7mdybktkfmfkutjw7z3lq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 111385
},
"path": "/node/185195",
"publishedAt": "2026-03-24T05:16:30.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"دنیا",
"کولمبیا",
"حادثہ",
"اے ایف پی",
"news"
],
"textContent": "**کولمبیا میں حکام کا کہنا ہے ایک فوجی طیارے میں سوار 125 فوجی اور عملے کے افراد پیر کی صبح ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد جان سے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔**\n\nہرکولیز سی 130 نامی طیارہ جنوبی سرحدی علاقے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کا ملبہ جنگل میں بکھرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔\n\nفوجی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 58 فوجی، فضائیہ کے چھ اہلکار اور دو پولیس افسران اس حادثے میں مارے گئے ہیں۔\n\nاس سے قبل مقامی حکومتی سیکریٹری کارلوس کلاروس نے آر سی این ٹیلی وژن کو بتایا تھا کہ 33 افراد کی موت ہوئی ہے اور درجنوں زخمیوں کے علاج اور انخلا کی کوششیں جاری ہیں۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجہاں طیارہ گرا وہ سرحدی علاقہ حالیہ ہفتوں میں شدید فوجی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، جہاں کولمبیا اور ایکواڈور کی افواج منشیات سمگلنگ کرنے والے کارٹلز اور مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔\n\nموقع سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ شہری طیارے کے ٹوٹے ہوئے حصوں، جن پر FAC 1016 لکھا تھا، کے ارد گرد موجود ہیں جبکہ درختوں کے اوپر دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔\n\nوزیر دفاع پیدرو سانشیز نے اس سانحے پر ’گہرے دکھ‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔\n\nدنیا\n\nکولمبیا\n\nحادثہ\n\nہرکولیز سی 130 نامی طیارہ جنوبی سرحدی علاقے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کا ملبہ جنگل میں بکھرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔\n\nاے ایف پی\n\nمنگل, مارچ 24, 2026 - 10:15\n\nMain image:\n\n> <p>کولمبیا میں ایئر فورس کا ہرکولیز نامی فوجی طیارہ 23 مارچ 2026 کو اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nانڈین فضائیہ کا ایک اور تیجس طیارہ حادثے کا شکار: اکنامک ٹائمز\n\nفرانسیسی صدر انڈیا میں، کیا دہلی مزید رفال طیارے خرید رہا ہے؟\n\nایئر انڈیا کا 13سال تک ’لاپتہ‘ طیارہ کولکتہ ایئرپورٹ پارکنگ بے سے برآمد\n\nSEO Title:\n\nکولمبیا میں فوجی طیارہ گرنے سے 66 افراد کی موت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کولمبیا میں فوجی طیارہ گرنے سے 66 افراد کی موت"
}