{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiafjhjltdtsc2xu6hsyzx3fq5jre2asdntsak6t6hoswutikrhnjm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhtsukmgmkn2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreif2rsvrp7h2kuxpu3mgfllsptlevaurjuf2slm5y6abk74qplccmq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 68890
  },
  "path": "/node/185201",
  "publishedAt": "2026-03-24T11:18:47.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "لندن",
    "پی آئی اے",
    "پاکستان",
    "پرواز",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ’پی آئی اے‘ نے منگل کو یہ اعلان کیا ہے کہ 30 مارچ 2026 سے لاہور سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔**\n\nپاکستان میں پائلٹس کی جعلی ڈگری سکینڈل کے بعد یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 2020 میں یورپی ملکوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد اس کی یورپ اور انگلینڈ کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔\n\nتاہم یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے دسمبر 2024 میں پاکستانی ایئر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ جبکہ برطانیہ ایئر سیفٹی کمیٹی نے بھی جولائی 2025میں پاکستانی ایئر لائنز پر سے پابندی اٹھا لی تھی۔\n\nجس کے بعد گذشتہ سال اکتوبر میں پی آئی اے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازوں کا آغاز کیا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپی آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ’30 مارچ 2026 سے لاہور سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو مسافروں کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر کے لیے زیادہ آسان اور آرام دہ سہولت فراہم کرے گی۔‘\n\nبیان میں بتایا گیا کہ ’یہ نئی نان اسٹاپ سروس خاص طور پر لاہور اور ملحقہ علاقوں کے مسافروں کے لیے سفر کو آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، بالخصوص اُن خاندانوں، طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے جو برطانیہ کا سفر کرتے ہیں۔ لندن کے لیے براہِ راست پرواز کی بدولت مسافر اب طویل ٹرانزٹ کے جھنجھٹ سے بچ سکیں گے اور ایک ہموار سفر سے لطف اندوز ہوں گے۔‘\n\nبرطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’ہماری خواہش یہ ہے کہ لاہور، کراچی ہر طرف سے پروازیں یہاں آئیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں پہلے برمنگھم اور گلاسگو آتی تھیں اور ان کے بقول وہ بھی بتدریج بحال ہوں گی۔\n\nلندن\n\nپی آئی اے\n\nپاکستان\n\nپرواز\n\nپی آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ’30 مارچ 2026 سے لاہور سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو مسافروں کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر کے لیے زیادہ آسان اور آرام دہ سہولت فراہم کرے گی۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مارچ 24, 2026 - 16:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ 10 جنوری 2025 کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیرس کے لیے روانگی سے قبل ٹیکسی کرتے ہوئے (فاروق نعیم / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی آئی اے اور ایئرکرافٹ انجینیئروں میں تنازع ہے کیا؟\n\nپی آئی اے کا ڈھاکہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر غور\n\nپی آئی اے کا لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پرواز کا آغاز\n\n’پیرس میں لنچ:‘ پی آئی اے کی یورپ پروازیں 10 جنوری سے\n\nSEO Title:\n\nپی آئی اے کا 30 مارچ سے لندن کے لیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی آئی اے کا 30 مارچ سے لندن کے لیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان"
}