{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigjhg3weaejy5iz5z45x4gexeop3rhvdkvtsz4sb46nydxcvd6vuy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhr3p3hg4yn2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihypokj4xezql7zd72yqpy7a5fwx4nbdjhsh3g453qmo4mna3eeme"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 57781
},
"path": "/node/185186",
"publishedAt": "2026-03-23T08:16:53.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"عمران خان",
"پاکستان تحریک انصاف",
"پمز",
"انجیکشن",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"سیاست",
"news"
],
"textContent": "**اسلام آباد میں واقع پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ہسپتال) نے ایک بیان میں بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پیر کے روز تیسری بار ہسپتال لا کر ان کی آنکھ کا پروسیجر کیا گیا۔**\n\nبیان کے مطابق عمران خان کی حالت پروسیجر سے پہلے اور بعد میں مستحکم رہی۔\n\nحالیہ مہینوں میں عمران خان کی صحت ایک انتہائی حساس سیاسی مسئلہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر جنوری میں جب ایک وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ان کی ایک آنکھ کی بینائی کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔\n\nاطلاعات کے مطابق عمران خان ریٹینل وین اوکلوژن کا علاج کرا رہے ہیں۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آنکھ کے پردے (ریٹینا) سے خون لے جانے والی رگیں بند ہو جاتی ہیں جس سے بینائی ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔\n\nسابق وزیراعظم کو گذشتہ ماہ پمز میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں اینٹی وی ای جی ایف کے انٹرا وٹریل انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی تھی۔\n\nہسپتال نے اپنی تازہ ترین پریس ریلیز میں بتایا کہ انہیں 23 مارچ کو تیسری مرتبہ ہسپتال لایا گیا اور پروسیجر سے پہلے ماہرین امراض چشم نے ان کی حالت کو ’مکمل طور پر مستحکم‘ قرار دیا۔\n\nپریس ریلیز کے مطابق ’باقاعدہ رضامندی حاصل کرنے کے بعد اور معمول کی نگرانی میں آپریشن تھیٹر میں تمام مروجہ احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز کو اپناتے ہوئے، سرجنز نے مائیکروسکوپ کی مدد سے انہیں اینٹی وی ای جی ایف کے انٹرا وٹریل انجیکشن کی تیسری خوراک لگائی۔‘\n\nاینٹی وی ای جی ایف انجیکشن عام طور پر آنکھ کے اندر سوجن اور خون کی نالیوں کی غیر معمولی افزائش کو کم کر کے ریٹینل وین اوکلوژن اور آنکھ کے پردے کی دیگر رگوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔\n\nہسپتال کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔\n\nبیان کے آخر میں کہا گیا کہ ’ہسپتال میں قیام کے دوران پروسیجر سے قبل، اس کے دوران اور بعد میں ان کی حالت بالکل مستحکم رہی، جس کے بعد انہیں مزید دیکھ بھال کی ہدایات، آئندہ چیک اپ کے مشورے اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nعمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کے اہل خانہ ماضی میں سرکاری ہسپتال میں ان کے علاج کو مسترد کر چکے ہیں۔\n\nدونوں جانب سے یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ان کے ذاتی معالج اور اہل خانہ تک رسائی دی جائے۔\n\nحکومت کا اصرار ہے کہ عمران خان کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس نے ان کے اہل خانہ اور پارٹی پر ان کی بیماری کا سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا ہے۔\n\n74 سالہ عمران خان اگست 2023 سے راول پنڈی کی سینٹرل جیل میں ان مقدمات میں قید ہیں جن کے بارے میں ان کا اور پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔\n\nان کی قید نے پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل سیاسی محاذ آرائی کو جنم دیا ہے، جس میں ان کی رہائی کے لیے بار بار احتجاج کیے گئے ہیں اور ان میں سے کئی مظاہرے پرتشدد شکل بھی اختیار کر گئے ہیں۔\n\nعمران خان\n\nپاکستان تحریک انصاف\n\nپمز\n\nانجیکشن\n\nپمز ہسپتال نے ایک بیان میں بتایا کہ پروسیجر سے پہلے اور بعد میں سابق وزیر اعظم کی حالت مستحکم رہی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مارچ 23, 2026 - 13:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان لاہور میں 2021 میں ایک جلسے کے دوران سٹیج پر موجود ہیں (پی ٹی آئی فیس بک)</p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کا جیل میں معائنہ، بینائی میں نمایاں بہتری: میڈیکل بورڈ\n\nعمران خان کو ڈاکٹروں اور خاندان تک رسائی دی جائے: برطانوی اراکین پارلیمان\n\nعمران خان کا کیا علاج ہو رہا ہے؟\n\nعمران خان کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا، دوسرا انجیکشن لگایا گیا: پمز\n\nSEO Title:\n\nعمران خان کا اسلام آباد کے ہسپتال میں آنکھ کا تیسرا پروسیجر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "عمران خان کا اسلام آباد کے ہسپتال میں آنکھ کا تیسرا پروسیجر"
}