{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigghjw4u2znznkh6qr6utbir4u7g4irkvqeo73x6f64lfhzfv2c5y",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhr3om4aoq22"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibowb5jjig2fmgkjhvsxcoci7jcq7cium27a72xobpad5huswpv4y"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 111712
},
"path": "/node/185189",
"publishedAt": "2026-03-23T13:11:32.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"افغان طالبان",
"غضب للحق",
"اسحاق ڈار",
"کالعدم تحریک طالبان پاکستان",
"اے ایف پی",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پیر کو کہا کہ ملک ’دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے‘ کے لیے پرعزم ہے۔**\n\nاس سے قبل دونوں ممالک نے گذشتہ بدھ کو رمضان کے اختتام پر عید الفطر کی تعطیلات کے لیے کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کو روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پیر کی نصف شب تک عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔\n\nلیکن یوم پاکستان کے موقعے پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اشارہ دیا کہ اس تنازعے کے حوالے سے ملک کے نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔\n\nانہوں نے ایک بیان میں کہا، ’پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ افغانستان کے اندر پاکستان کی کارروائیاں اسی ہدف کے حصول کے لیے ہیں۔‘\n\nاتوار کو طالبان حکومت اور ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ مشرقی سرحدی صوبے کنڑ میں پاکستان کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے سے ایک شخص چل بسا۔\n\nافغانستان اور پاکستان کے درمیان مہینوں سے تنازع جاری ہے جس کی وجہ اسلام آباد کا یہ دعویٰ ہے کہ کابل ان عسکریت پسندوں کو پناہ دیے ہوئے ہے جو اس کی سرزمین پر سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں۔\n\nطالبان حکام اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپیر کو یوم پاکستان کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان کے اندر فوجی کارروائی ’دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کی علامت‘ ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا، ’ہم اپنے ملک کے امن و سلامتی کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔‘\n\nعید کی جنگ بندی کابل میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز پر گذشتہ پیر کو ہونے والے پاکستانی حملے کے بعد عمل میں آئی ہے، جس کے بارے میں افغان حکام کا کہنا تھا کہ اس میں 400 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔\n\nایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نارویجن ریفیوجی کونسل نے اگلے دن کہا کہ حملے میں ’سینکڑوں‘ اموات ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔\n\nوزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے پیر کو اے ایف پی کو بتایا کہ لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید جنازے متوقع ہیں۔\n\nہفتے کے روز افغان وزارت صحت نے خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ ’درجنوں لاشوں‘ کی شناخت میں مدد کے لیے فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔\n\nافغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے پیر کو کہا کہ ان کی تحقیقات کے ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 143 اموات جب کہ 119 افراد زخمی ہوئے ہیں۔\n\nلیکن ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ بعض لاشوں کی شناخت میں مشکلات کی وجہ سے یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔\n\nگذشتہ منگل کو اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اگر منشیات کی بحالی کے مرکز پر ہونے والے حملے کو نکال دیا جائے، تو 26 فروری کو لڑائی میں شدت آنے کے بعد سے اب تک کم از کم 76 افغان شہری مارے جا چکے ہیں۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ افغانستان میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔\n\nیوناما کے ترجمان نے کہا، ’جنگ بندی کے مطالبات کا سلسلہ جاری ہے۔ چین نے ثالثی کی پیشکش کی ہے اور سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی ثالثی کی حمایت کریں گے۔‘\n\nافغان طالبان\n\nغضب للحق\n\nاسحاق ڈار\n\nکالعدم تحریک طالبان پاکستان\n\nیوم پاکستان کے موقعے پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اشارہ دیا کہ اس تنازعے کے حوالے سے ملک کے نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔\n\nاے ایف پی\n\nسوموار, مارچ 23, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">اسحاق ڈار آٹھ جون، 2023 کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفائر بندی کے باوجود پاکستان کے حملے میں ایک موت: افغانستان\n\nافغانستان میں آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا ہے: عطا تارڑ\n\nپاکستان میں پھنسے افغان پناہ گزینوں کی عید بھی سڑکوں پر\n\nافغانستان کا باجوڑ پر حملہ عالمی قانون کی خلاف ورزی: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nافغان جنگ بندی کے اختتام کے قریب پاکستان کا ’دہشت گردی کے خاتمے‘ کا عزم\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "افغان جنگ بندی کے اختتام کے قریب پاکستان کا ’دہشت گردی کے خاتمے‘ کا عزم"
}