{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiakstjies3lzse6lyc6kqlrxd5ybzltiijiyigxuriziyyx3cugku",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhnx2nzmfkw2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreia3sfmb7lvequaxrsh7jqbewn5qfznkckgra524tzy5lefbpminoe"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 37660
  },
  "path": "/node/185179",
  "publishedAt": "2026-03-22T13:24:48.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "اسلام آباد",
    "ٹک ٹاکر",
    "قتل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "خواتین",
    "news"
  ],
  "textContent": "**اسلام آباد میں تھانہ ہمک کی حدود میں ایک پشتو زبان کی خاتون ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد ملزم نے خود بھی خودکشی کر لی۔**\n\nتھانہ ہمک میں دائر ایف آئی آر کے مطابق واقعہ لگنم ٹاور کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر وہاں تعینات ایک پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ وہاں پہنچا۔\n\nایف آئی آر کے متن کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک نوجوان لڑکا زخمی حالت میں ملا جس کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا۔\n\nابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا۔\n\nپولیس کے مطابق لڑکے نے پہلے اپنی بیوی کو گولی ماری اور بعد ازاں خود بھی خودکشی کر لی۔\n\nپولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تین خول اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے، جسے تحویل میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمقتولہ خاتون ٹک ٹاکر کی یہ دوسری شادی تھی۔ انہوں نے پہلے شوہر سے خلع لے رکھی تھی۔\n\nپولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا اور ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔\n\nادھر تھانہ ہمک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔\n\nاسلام آباد\n\nٹک ٹاکر\n\nقتل\n\nاسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں مبینہ طور پر شوہر نے پہلے ٹک ٹاکر بیوی کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر اپنی جان بھی لے لی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 22, 2026 - 18:15\n\nMain image:\n\n> <p>18 جون 2020 کو اسلام آباد پولیس اہلکار کو اپنے فرائض سرانجام دیتے دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>\n\nخواتین\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹک ٹاکروں کے قتل اور اغوا کے واقعات کیسے روکے جائیں؟\n\nخیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کو ’غیراخلاقی‘ مواد سے باز رکھنے کی مہم\n\nاغوا کی وارداتوں میں سہولت کار خاتون ٹک ٹاکر کیسے گرفتار ہوئی؟\n\nگھوٹکی: ٹک ٹاکر خاتون کی موت، شک کی بنیاد پر سابق شوہر گرفتار\n\nSEO Title:\n\nٹک ٹاکر بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی: اسلام آباد پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ٹک ٹاکر بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی: اسلام آباد پولیس"
}