{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigmvurcdsddetiaptln7wycsz5jnt4xa5dbgtezitdbpf33wekvw4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhnqdzms2fk2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiacm7z4e7kf5jcnmef7ibsojzf5amnppxmoclg3mok2cbjn6mnr54"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 161634
  },
  "path": "/node/185177",
  "publishedAt": "2026-03-22T12:19:29.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "ایران جنگ",
    "توانائی بحران",
    "وفاقی وزرا",
    "وزیر خزانہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "معیشت",
    "video"
  ],
  "textContent": "**وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اتوار کو کہا ہے کہ حکومت توانائی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جبکہ عوام سے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔**\n\nلاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے روزانہ اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔\n\nانہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابلِ برداشت رکھنے کے لیے 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا ہے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔\n\nمحمد اورنگزیب نے کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم وسائل محدود ہیں۔\n\nانہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔\n\nوزیر خزانہ کے مطابق اپریل تک فیول سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے، جبکہ ڈیمانڈ مینجمنٹ اور توانائی کی بچت کے اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے خبردار کیا کہ کشیدگی اور ممکنہ جنگی حالات کے باعث توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔\n\nوزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ان حالات میں حکومت ٹارگٹڈ ریلیف کی جانب جا رہی ہے، جس میں مستحق طبقے کو ترجیح دی جائے گی، اور تمام فریقین کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا۔\n\nاس سے قبل حکومت نے موجودہ عالمی صورتحال کے پیشِ نظر عوام سے ایندھن کی بچت میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔\n\nیہ اپیل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ہفتے کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی۔\n\nوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک 21 مارچ 2026 کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (ریڈیو پاکستان)\n\n\n\n\nوفاقی وزرا نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کفایت شعاری کے اقدامات پر مکمل عمل کریں، جن میں غیر ضروری سفر سے گریز، کار پولنگ کا فروغ، گھر سے کام (ورک فرام ہوم) اور تعلیمی اداروں میں ای لرننگ کو اپنانا شامل ہے۔\n\nوزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وسائل کی بچت سے ایندھن کی درآمدات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملے گی اور حکومت کو غریب طبقے کی معاونت کے لیے فنڈز منتقل کرنے کا موقع ملے گا۔\n\nانہوں نے بتایا کہ آئل ریفائنریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیمت سے قطع نظر خام تیل کی خریداری جاری رکھیں تاکہ ملک میں اس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔\n\nعلی پرویز ملک نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تیل کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔\n\nوزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومتی پیشگی اقدامات کے باعث ملک میں اس وقت تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں، تاہم عوام کو غیر ضروری ایندھن کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔\n\nانہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 158 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے اور حکومت عوام کو اس بڑھتے مالی بوجھ سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔\n\nپاکستان\n\nایران جنگ\n\nتوانائی بحران\n\nوفاقی وزرا\n\nوزیر خزانہ\n\nوفاقی وزرا نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جبکہ عوام سے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اختیار کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 22, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\n> <p>سات مارچ، 2026 کو کراچی میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایک پیٹرول پمپ پر رش لگا ہوا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nمعیشت\n\njw id:\n\nPHcxeiYT\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nوزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیں برقرار رکھنے کا اعلان\n\nپیٹرول کا بم عوام پر، حکومتی عیاشیاں برقرار\n\nپیٹرول کی فراہمی سے انکار پر اسلام آباد میں 7 پیٹرول پمپ سیل\n\nپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ\n\nSEO Title:\n\nکوشش ہے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائیں، وسائل لامحدود نہیں: وزیر خزانہ\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "کوشش ہے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائیں، وسائل لامحدود نہیں: وزیر خزانہ"
}