{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifdvwv4fqiud5rg46z6qsuqug6umduhdtz456aofknpyh7owi4qdy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhmoa6bwnye2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifujanl3ei3zmbiuwjyjobuyihjonbpkagrkeexhkxdxcqtwz2eoe"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 54187
},
"path": "/node/185170",
"publishedAt": "2026-03-22T02:51:39.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"امریکہ",
"ایران",
"اسرائیل",
"آبنائے ہرمز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کو آج 22 واں دن ہے۔** **امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔** **اس جنگ کے تازہ ترین اپ ڈیٹس پیش خدمت ہیں۔**\n---\n\n* * *\n\n**صبح آٹھ بج کر 30 منٹ**\n\n**ریاض کی جانب 3 میزائل داغے گئے: سعودی عرب**\n\nسعودی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ ریاض کی طرف تین میزائل داغے گئے جن میں سے ایک میزائل کو تباہ کر دیا گیا جبکہ باقی دو غیر آباد علاقے میں گر گئے۔\n\n* * *\n\n**صبح سات بج کر 15 منٹ**\n\n**ایران نے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو اس کے پاور پلانٹ تباہ کر دیں گے: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے اگلے 48 گھنٹوں میں جہاز رانی کے لیے آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولی تو اس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا جائے گا۔\n\nفرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ الٹی میٹم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب تہران نے اسرائیل پر اپنا اب تک کا سب سے تباہ کن حملہ کیا ہے۔\n\nٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا اگر تہران نے 48 گھنٹوں کے اندر یا ان کی پوسٹ کے وقت کے مطابق پیر کو 23:44 جی ایم ٹی تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا تو امریکہ ایرانی بجلی گھروں کو ’نشانہ بنائے گا اور ملیامیٹ کر دے گا‘۔\n\nانہوں نے مزید لکھا کہ اس کا ’آغاز سب سے بڑے بجلی گھر سے ہو گا۔‘\n\nایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایرانی فوج نے کہا کہ وہ خطے میں ’امریکہ اور اس کی اتحادی حکومت سے تعلق رکھنے والے‘ توانائی اور پانی کو نمک سے پاک کرنے والے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گی۔\n\n* * *\n\n**صبح سات بجے**\n\n**قطر کا فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ**\n\nقطر کی حکومت نے اتوار کی صبح بتایا کہ امدادی کارکن ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے اور مسافروں کی تلاش کر رہے ہیں جو ’تکنیکی خرابی‘ کے بعد خلیجی ریاست کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔\n\nقطر کی وزارت دفاع نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ’قطری ہیلی کاپٹر کو معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ریاست کی علاقائی سمندری حدود میں گر گیا۔ اس کے عملے کے ارکان اور مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔‘\n\nاگرچہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز سے ہی قطر کو کئی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے لیکن اس ہیلی کاپٹر اور ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والے تنازعے کے درمیان کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔\n\n* * *\n\n**صبح چھ بج کر 45 منٹ**\n\n**ایران کا دو اسرائیلی شہروں پر حملہ، 100 سے زائد زخمی**\n\nاسرائیلی طبی عملے کے مطابق ہفتے کو جنوبی اسرائیل کے دو شہروں پر ایرانی میزائل حملوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، کیوں کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔\n\nمیزائلوں کے براہ راست گرنے سے رہائشی عمارتوں کے سامنے کے حصے تباہ ہو گئے اور زمین میں گہرے گڑھے پڑ گئے۔\n\nمیگن ڈیوڈ ایڈم کے امدادی کارکنوں نے بتایا کہ عراد کے قصبے میں 84 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ اس سے چند گھنٹے قبل قریبی شہر دیمونا میں 33 افراد زخمی ہوئے۔\n\nاسرائیلی شہرعراد میں ایرانی میزائل حملوں سے رہائشی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد اسرائیلی فوجی جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں (روئٹرز)\n\n\n\n\nعراد سے موصول ہونے والی اے ایف پی کی فوٹیج میں امدادی کارکنوں کو ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے زخمیوں کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔\n\nجائے وقوعہ پر درجنوں ہنگامی امدادی اہلکاروں کے ساتھ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود تھیں جن کی روشنیاں جل بجھ رہی تھیں۔\n\nاسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ میزائلوں کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات کرے گی۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nآبنائے ہرمز\n\nدوسری جانب اسرائیل کے دو شہروں پر ایرانی میزائل حملوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 22, 2026 - 07:15\n\nMain image:\n\n> <p>صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ 13 فروری, 2026 کو وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی عرب کا ایرانی فوجی اتاشی، چار سفارتی ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم\n\nنطنز پر حملے کے بعد ایران کا اسرائیلی جوہری پروگرام والے شہر دیمونا پر میزائل حملہ\n\nامریکہ کی ایرانی تیل پر پابندی میں نرمی سے چین کو کیا نقصان پہنچا؟\n\n’ایران پر حملے کی حمایت ناممکن‘: امریکی کاؤنٹر ٹیررازم مرکز کے سربراہ مستعفی\n\nSEO Title:\n\nایران نے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو اس کے بجلی گھر تباہ کر دیں گے: ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران نے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو اس کے بجلی گھر تباہ کر دیں گے: ٹرمپ"
}