{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihnj6u2dk65qhcvw3mzoc5ygjn5dhgg3vuqtsszp7m3fvbnhfnpde",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhmhjwzitkl2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreier2pe5xib7zrrixaiaf5ffljydjt5zsbdnkhmxthn5jpx2zvxyia"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 150656
  },
  "path": "/node/185164",
  "publishedAt": "2026-03-21T08:49:28.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "چین",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "ایرانی تیل",
    "معیشت",
    "روئٹرز",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**دنیا کا سب سے بڑا خام تیل درآمد کرنے والا ملک چین حالیہ برسوں میں ایران سے تیل کا سب سے بڑا خریدار رہا ہے۔**\n\nتاہم امریکہ کی ایرانی تیل پر 30 روزہ پابندی میں نرمی کے اعلان کے بعد اسے مسابقت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔\n\nبیجنگ وینزویلا اور روس سے بھی ارزاں قیمتوں پر سب سے زیادہ تیل خریدنے والا ملک ہے اور اس نے مغربی پابندیوں کے شکار ان تینوں ممالک سے تیل خرید کر حالیہ برسوں میں اپنی درآمدی لاگت میں اربوں ڈالر کی بچت کی ہے۔\n\n**چین کتنا ایرانی تیل خریدتا ہے؟**\n\nتجزیاتی ادارے کپلر کے 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق چین ایران کے بھیجے گئے تیل کا 80 فیصد سے زیادہ خریدتا ہے۔\n\nامریکی پابندیوں کے باعث ایرانی تیل کے خریدار محدود رہے ہیں کیونکہ ان کا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کی فنڈنگ کو روکنا ہے۔\n\nکپلر کے مطابق چین نے گذشتہ سال اوسطاً 13 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ ایرانی تیل خریدا، جو اس کی مجموعی ایک کروڑ دو لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ سمندری درآمدات کا تقریباً 13.4 فیصد بنتا ہے۔\n\n**چین میں ایرانی خام تیل کے بڑے خریدار کون ہیں؟**\n\nچینی نجی ریفائنریز، جنہیں ’ٹی پاٹس‘ کہا جاتا ہے اور جو زیادہ تر شینڈونگ صوبے میں واقع ہیں، ایرانی خام تیل کی بڑی خریدار ہیں کیونکہ یہ غیر پابندی شدہ تیل کے مقابلے میں سستا ہوتا ہے۔\n\nیہ ریفائنریز چین کی کل ریفائننگ صلاحیت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ رکھتی ہیں، کم یا بعض اوقات منفی منافع پر کام کرتی ہیں اور حالیہ عرصے میں اندرونِ ملک طلب میں کمی کے باعث دباؤ کا شکار ہیں۔\n\nتاجروں اور ماہرین کے مطابق چین کی بڑی سرکاری آئل کمپنیاں 19-2018 کے بعد سے ایرانی تیل نہیں خرید رہیں۔\n\n**ایرانی تیل کتنا سستا ہے؟**\n\nتاجروں کے مطابق دسمبر سے ایرانی لائٹ کروڈ چین میں ترسیل کی بنیاد پر آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں تقریباً آٹھ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ستمبر میں یہ فرق تقریباً چھ ڈالر تھا۔\n\nاس کا مطلب ہے کہ چینی ریفائنریز غیر پابندی شدہ عمانی تیل کے مقابلے میں ایرانی لائٹ خرید کر فی بیرل آٹھ سے 10 ڈالر کی بچت کرتی ہیں۔\n\nفروری میں یہ فرق 10 ڈالر فی بیرل سے بھی زیادہ ہو گیا تھا۔ 28 فروری کو امریکہ-اسرائیل حملوں کے بعد ایرانی تیل کی تجارت محدود ہو گئی اور جو سودے ہوئے وہ تقریباً نو ڈالر فی بیرل رعایت پر ہوئے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتنازع بڑھنے کے باعث سپلائی میں غیر یقینی صورتحال کے سبب رعایت میں کچھ کمی آئی ہے۔\n\n19 مارچ کو انرجی سپیکٹس نے اندازہ لگایا کہ سمندر میں موجود ایرانی تیل کی مقدار 13 سے 14 کروڑ بیرل ہے، جو مشرق وسطیٰ کی موجودہ پیداواری کمی کے 14 دن سے کم کے برابر ہے۔\n\nکپلر کے مطابق یہ مقدار 17 کروڑ 16 لاکھ بیرل ہے۔\n\n**کیا امریکی پابندیوں کا اثر ہو رہا ہے؟**\n\nواشنگٹن نے 2018 میں تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گذشتہ سال سے ایرانی تیل کی تجارت پر مزید پابندیاں لگائی ہیں۔\n\nان پابندیوں میں تین چینی ’ٹی پاٹ‘ ریفائنریز پر سزائیں بھی شامل ہیں، جس کے باعث کئی درمیانے درجے کی کمپنیوں نے خریداری کم کر دی۔\n\n**بیجنگ کا مؤقف کیا ہے؟**\n\nبیجنگ یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کرتا ہے اور ایران کے ساتھ اپنی تجارت کو جائز قرار دیتا ہے۔\n\nچین کی جانب سے درآمد کیا جانے والا ایرانی تیل عموماً تاجروں کی طرف سے دوسرے ممالک جیسے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے نام پر ظاہر کیا جاتا ہے، جو منتقلی کے بڑے مراکز ہیں۔\n\nچینی کسٹمز کے اعداد و شمار میں جولائی 2022 کے بعد ایران سے براہِ راست تیل کی کوئی درآمد ظاہر نہیں کی گئی۔\n\nچین\n\nایران\n\nامریکہ\n\nایرانی تیل\n\nمعیشت\n\nامریکہ کے ایرانی تیل پر 30 روزہ پابندی میں نرمی کے اعلان کے بعد چین کو مسابقت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔\n\nروئٹرز\n\nہفتہ, مارچ 21, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p>چین کے مشرقی صوبہ شینڈونگ میں 19 مارچ، 2026 کو ایک خام تیل کا ٹینکر چنگڈاؤ بندرگاہ میں ٹرمینل پر لنگر انداز ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکیا امریکہ ایران کے تیل کے اہم مرکز جزیرہ خارگ پر حملہ کرے گا؟\n\nامریکہ نے ایرانی تیل پر نئی پابندیاں لگا دیں\n\nٹرمپ کی آبنائے ہرمز کی دلدل\n\nآبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستانی معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟\n\nSEO Title:\n\nامریکہ کی ایرانی تیل پر پابندی میں نرمی سے چین کو کیا نقصان پہنچا؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "امریکہ کی ایرانی تیل پر پابندی میں نرمی سے چین کو کیا نقصان پہنچا؟"
}