{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigwfvgf7dvr4undevg3uzkmxoanepkmxbom2jsdfd4ot62hwjj6by",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhjqeex74cs2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidhkoh4t3koxj72xnurn3mrhu4lhxj6thi25andyc2extdxbmfpre"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 140569
},
"path": "/node/185147",
"publishedAt": "2026-03-20T05:08:20.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"عید الفطر",
"سعودی عرب",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"video"
],
"textContent": "**مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر سمیت متعدد ممالک میں جمعہ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔**\n\nسعودی عرب میں جمعہ کی صبح مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے۔\n\nدوسری جانب اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہ دیے جانے کے باعث فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑک پر ہی نماز ادا کی۔\n\nاسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے کو رمضان کے آغاز سے تقریباً مسلسل 20 دن تک نمازیوں کے لیے بند رکھا، یہاں تک کہ عید کی نماز کی ادائیگی کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔\n\nیہ بندش، جو اسرائیل کی جانب سے نافذ کی گئی، ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ سن 1967 کے بعد، جب اسرائیل نے مشرق بیت المقدس پر قبضہ کیا، اس نوعیت کی طویل بندش پہلے نہیں دیکھی گئی۔\n\nحالیہ تاریخ میں اس کی واحد بڑی مثال 2020 میں سامنے آئی، جب کوویڈ کے دوران مسجد کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nرواں سال عید الفطر ایک ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ماحول ہے، جہاں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کا کارروائیاں بھی جاری ہے جن میں وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر سمیت کئی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔\n\nعید کے موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں عالمی سطح پر امن اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں پر بالخصوص موجودہ علاقائی چیلنجز کے تناظر میں زور دیا۔\n\nشہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی، اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔\n\nشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرحدوں پر تعینات سعودی فوجی اہلکاروں، شہریوں، مملکت میں مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی، اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔\n\nسعودی عرب کے علاوہ جن دیگر ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے ان میں لبنان، عراق، آسٹریلیا شامل ہیں۔\n\nان کے علاوہ پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور ایران سمیت دیگر متعدد ممالک میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جائے گی۔\n\nعید الفطر\n\nسعودی عرب\n\nمشرق وسطیٰ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر سمیت متعدد ممالک میں جمعہ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مارچ 20, 2026 - 09:30\n\nMain image:\n\n> <p>فلسطینی 20 مارچ 2026 کو بھی اجازت نہ ملنے کے باعث عید کی نماز مسجد الاقصیٰ کی بجائے سڑک پر ادا کرنے پر مجبور ہیں (روئٹرز)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\ngtv65EK6\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nامید ہے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر حملے فوری بند ہوں گے: پاکستانی مندوب\n\nشان کی فلمی میراث یا فہد کی مقبولیت، عید پر مقابلہ سخت\n\nمسجد الاقصیٰ: رمضان کی پہلی نماز جمعہ، ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت\n\nSEO Title:\n\nدنیا کے متعدد ممالک میں عید، فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز کی اجازت نہ ملی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "دنیا کے متعدد ممالک میں عید، فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز کی اجازت نہ ملی"
}