{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicxd5zzsppkaw54wga6alpmnf5xq4kuh3ttjclgceawuq5bjcwchu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhjqdg4p4oc2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicd5rlufcjea657w2p7z6meazpuitwxed7kcsnmfca3wmefrely7q"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 147099
  },
  "path": "/node/185154",
  "publishedAt": "2026-03-20T11:37:06.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاک افغان تعلقات",
    "پاک افغان سرحد",
    "طورخم",
    "افغان پناہ گزین",
    "خیبر پختونخوا",
    "جمرود",
    "ہجرت علی آفریدی",
    "ایشیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے ہزاروں افغان پناہ گزین خاندان سرحدوں کی بندش کی وجہ سے جمعے کو عید الفطر پاکستان میں سڑکوں پر منانے پر مجبور ہیں۔**\n\nپاکستان میں سرکاری طور پر ہفتے کو عید منائی جائے گی لیکن افغانستان میں آج یہ تہوار منایا جا رہا ہے۔\n\nدونوں ملکوں کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد بند ہے جس کی وجہ سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل معطل ہے۔\n\nخیبر پختونخوا سے طورخم سرحد کی طرف جانے والی شاہراہ پر چھوٹے بڑے ٹرک اور دوسری گاڑیاں گذشتہ 25 دنوں سے کھڑی ہیں، جن میں واپس جانے والے افغان پناہ گزین خاندان اپنے سامان سمیت سوار ہیں۔\n\nضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ایک ہزار کے قریب افغان پناہ گزین 25 دنوں سے اس انتظار میں ہیں کہ انہیں وطن واپسی کی اجازت مل سکے۔\n\nان پھنسے ہوئے پناہ گزین خاندانوں کا رمضان اور اب عید بھی پاکستان میں آئی ہے۔\n\n40 سال سے پاکستان میں مقیم افغان باشندہ ولی اللہ کہتے ہیں ’عید یہاں آئی ہے لیکن ہمارے پاس کپڑے ہیں نہ سکون، اسی لیے اس بار عید کا مزہ نہیں آ رہا۔‘\n\nولی اللہ نے پاکستان اور افغانستان سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک بات چیت کا راستہ اختیار کریں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔\n\nفضل حق نامی افغان نے اپنی زندگی کی تمام عیدیں پاکستان میں گزاری ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کا کہنا تھا ’امید تھی کہ یہ عید اپنے آبائی ملک افغانستان میں گزاریں گے لیکن سرحدوں کی بندش کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔ اب یہ آخری عید ہو گی ہماری پاکستان میں۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ان کی خوراک رہائش اور صحت کا بہت خیال رکھا اور ان کی مکمل دیکھ بھال اور مہمان نوازی کی جس کے وہ بہت مشکور ہیں۔\n\nضلع خیبر کے مقامی سماجی کارکن اسلام بادشاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جب سے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوا وہ اپنی ٹیم اور مخیر حضرات کے تعاون سے ان افغان خاندانوں کی خدمت میں کر رہے ہیں۔\n\nانہوں نے رمضان کے دوران ڈیڑھ ہزار افغان خاندانوں کی سحری اور افطار کا انتظام کیا جبکہ طبی کیمپ بھی لگایا۔\n\nاسلام بادشاہ آفریدی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے رضا کاروں نے عید کے دن پناہ گزین بچوں کے لیے کپڑوں اور دوسرے تحائف کا بھی بندوبست کیا۔\n\nانہوں نے افغان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اور ناقص انتظامات پر بھی تنقید کی۔\n\nپاک افغان تعلقات\n\nپاک افغان سرحد\n\nطورخم\n\nافغان پناہ گزین\n\nخیبر پختونخوا\n\nجمرود\n\nپاکستان سے افغانستان واپس جانے والے ہزاروں افغان پناہ گزین خاندان سرحدوں کی بندش کی وجہ سے جمعے کو عید الفطر پاکستان میں سڑکوں پر منانے پر مجبور ہیں۔\n\nہجرت علی آفریدی\n\nجمعہ, مارچ 20, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں افغانستان کو جانے والی شاہراہ پر پھنسے ہوئے افغان پناہ گزین بچے کیمرے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\nLCzGRN1f\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nتین سال میں 50 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی، ملک کو پانی کا شدید بحران\n\nافغان پناہ گزین چلے گئے تو ’کچرا کون اٹھائے گا؟‘ پر سوشل میڈیا برہم\n\nپاکستان سے 16 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین واپس جا چکے: رپورٹ\n\nSEO Title:\n\nپاکستان میں پھنسے افغان پناہ گزینوں کی عید بھی سڑکوں پر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستان میں پھنسے افغان پناہ گزینوں کی عید بھی سڑکوں پر"
}