{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihafeo7d7xiocwvq34uindrftf2ce43agfg4aro4immqjywinsw54",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhjqd4n6jok2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibdg3ojidwzlc6eevtckw77phtx77dkom33cbf7jnxcxynk5juona"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 150372
},
"path": "/node/185159",
"publishedAt": "2026-03-20T17:23:29.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پیٹرول",
"پیٹرولیم مصنوعات",
"تیل کی قیمتیں",
"وزیراعظم",
"شہباز شریف",
"ایران جنگ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"معیشت",
"news"
],
"textContent": "**وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔**\n\nسرکاری ٹیلیویژن پی ٹی وی پر نشر کی گئی تقریر میں وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ ’مجھے تجویز دی گئی کہ پیٹرول کی مد میں 76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 177 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ لیکن میں نے یہ تجویز مسترد کر دی۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت رواں ہفتے کے اضافی اخراجات برداشت کرے گی جس کا حجم 45 ارب روپے بنتا ہے۔ ’انتہائی مشکل لیکن نہایت اہم فیصلہ ہے۔‘\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دو ہفتوں کے دوران عوام کی مفاد کے پیش نظر پیٹرول میں 127 روپے اور ڈیزل 252 روپے اضافہ روکنے کی خاطر حکومت 69 ارب روپے کی رقم خرچ کر چکی ہے۔\n\n’یہ دیرپا حل نہیں ہے۔ جہاں تک ممکن ہے حکومت بوجھ برداشت کر رہی ہے۔ تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے ضرورت مند طبقات کو سہارا ملا ہے وہی خوشحال طبقات نے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔\n\nوزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں اور افراد کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس سے حکومتی ریلیف صرف حقڈار افراد کو مل سکے۔\n\nشہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا ایک غیرمعمولی آزمائش سے دوچار ہے، جبکہ ہمارے خطے میں جاری جنگ نے عالمی معیشت اور امن و استحکام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ’خطے میں برادر ممالک کی توانائی تنصیبات پر ہونے والے حملوں نے بحران بڑھا دیا ہے۔‘\n\nپیٹرول\n\nپیٹرولیم مصنوعات\n\nتیل کی قیمتیں\n\nوزیراعظم\n\nشہباز شریف\n\nایران جنگ\n\nوزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مارچ 20, 2026 - 22:00\n\nMain image:\n\n> <p>16 جون 2025 کو اسلام آباد کے ایک فیول سٹیشن پر ایک ملازم موٹر سائیکل کا ٹینک بھر رہا ہے (قریشی/ اے ایف پی)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپیٹرول کا بم عوام پر، حکومتی عیاشیاں برقرار\n\nپیٹرول کی فراہمی سے انکار پر اسلام آباد میں 7 پیٹرول پمپ سیل\n\nپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ\n\n’پاکستان کے پاس پیٹرول کا 28 روزہ ذخیرہ‘، وزارت پیٹرولیم کو ترسیل کی سعودی یقین دہانی\n\nSEO Title:\n\nوزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیں برقرار رکھنے کا اعلان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیں برقرار رکھنے کا اعلان"
}