{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiffoiuayy3phwv7s65k6rncc5vg2uytnloh3hdmssas3gugp5uic4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhgz646c2up2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiglj5wnnk3xibboogghrnindenbh7um6ecuntjjirmpwl4pbsei4m"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 77197
  },
  "path": "/node/185135",
  "publishedAt": "2026-03-19T05:59:17.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "عاصم منیر",
    "فیلڈ مارشل عاصم منیر",
    "پاکستان فوج",
    "علما",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو کہا ہے کہ پاکستان میں کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔**\n\nانہوں نے یہ بات راولپنڈی میں اہل تشیع مکتبہ فکر کے علما سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی میں علما کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nاسرائیل اور امریکہ کے تہران پر 28 فروری کو کیے گئے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی موت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں خاص طور پر کراچی، اسلام آباد اور گلگت میں پرتشدد احتجاج میں کم از کم 20 افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔\n\nفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ ’پاکستان میں کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر نے علما سے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔\n\nانہوں نے علما کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، خصوصاً غلط معلومات، فرقہ وارانہ بیانیے اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی تخریبی کوششوں کا مقابلہ کرنے میں۔‘\n\nفیلڈ مارشل نے شرکا کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ’علما کا کردار انتہا پسندی کے خاتمے اور قومی اتحاد کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔‘\n\nآئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملاقات میں شریک علما نے امن و استحکام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور ’مذہب کے نام پر تشدد کی شدید مذمت کی اور ملک میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nافغانستان کے خلاف آپریش ’غضب للحق‘ کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان یہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گا کہ افغانستان کی سر زمین ’دہشت گردی‘ کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال ہو۔\n\nانہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان کے خلاف ’سرگرم دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کو جہاں کہیں بھی ہوں، درست اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔‘\n\nفیلڈ مارشل نے افغان طالبان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔\n\nپاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بدھ کی رات ایک بیان میں کہا تھا کہ عید الفطر کے پیش نظر اور اسلامی ممالک کی درخواست پر افغانستان میں عسکریت پسندوں اور ان کے حمایتوں کے خلاف آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔\n\nاس کے جواب میں افغان طالبان نے بھی ‘رد الظلم’ کے نام سے اپنا آپریشن عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔\n\nپاکستان اور افغانستان کے درمیان تازہ جھڑپیں گذشتہ ماہ 26 فروری کو اس وقت شروع ہوئیں جب افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد سے پاکستان نے اسے ’کھلی جنگ‘ قرار دیتے ہوئے آپریشن غضب للحق کے تحت اپنی جوابی کارروائیوں کا آغاز کیا۔\n\nعاصم منیر\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nپاکستان فوج\n\nعلما\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر نے علما کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ’علما کا کردار انتہا پسندی کے خاتمے اور قومی اتحاد کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مارچ 19, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p>فیلڈ مارشل عاصم منیر علما سے بات چیت کر رہے ہیں (آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nپاکستان چین فوجی تعاون علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا: عاصم منیر\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کا کشمیر تنازعے کے حل پر زور\n\nبنگلہ دیشی بحریہ سربراہ کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات\n\nSEO Title:\n\nکسی اور ملک میں واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد برداشت نہیں: فیلڈ مارشل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "کسی اور ملک میں واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد برداشت نہیں: فیلڈ مارشل"
}