{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaeid32kmjazmlahymxnhxug2h2w2njetqimrzixuep77g3lhb2py",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhdnswcl2wn2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreie37tuq4glnbqc6tk4crleuozz3btm5lgi5r33cr4b5ujjcylail4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 93847
},
"path": "/node/185123",
"publishedAt": "2026-03-18T12:32:18.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران پر امریکی حملہ",
"پرواز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایران کی جوابی کارروائیوں کے باعث علاقائی فضائی حدود میں پیدا ہونے والے خلل کے نتیجے میں مارچ کے ابتدائی 10 دنوں کے دوران پاکستان سے روانہ ہونے والی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد کی غیر معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔**\n\nاس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان ڈیجیٹل اینالیٹکس ایوی ایشن ڈیش بورڈ کی جانب سے 18 مارچ 2026 کو جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یکم سے 10 فروری 2026 کے درمیان پاکستان سے 1,127 بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ یکم سے 10 مارچ کے دوران یہ تعداد کم ہو کر صرف 572 رہ گئی۔\n\nرپورٹ میں اس وجہ بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی، روٹس تبدیل کرنے یا ان کی تعداد کم ہونا بتائی گئی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nچونکہ پاکستان کا ہوابازی کا نیٹ ورک بڑی حد تک خلیجی ممالک پر منحصر ہے، اس لیے خطے کے اس عدم استحکام کا براہ راست اور فوری اثر پاکستان سے روانہ ہونے والی پروازوں پر پڑا ہے۔\n\nپاکستان سے زیادہ تر بین الاقوامی پروازیں خلیجی ممالک سے ہو کر جاتی ہیں۔ ایک تو ان ملکوں میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانی ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں، دوسرے یہ کہ یورپ اور امریکہ جانے کے لیے بھی پاکستانی مسافروں کو زیادہ تر انہیں ملکوں سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔\n\nایران نے خلیجی ملکوں کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے وہاں کے فلائٹ آپریشن متاثر ہوئے ہیں، اور اس کا اثر دوسرے ملکوں پر بھی پڑ رہا ہے۔\n\nیہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ایران میں جاری جنگ کی وجہ سے زندگی کے مختلف معمولات متاثر ہوئے ہیں اور اس کی زد میں ایسے ملک بھی آ رہے ہیں جو براہِ راست جنگ کا حصہ نہیں ہیں۔\n\nایک طرف تو تیل اور گیس کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب مختلف ملکوں کے سٹاک ایکسچینج کریش کر گئے ہیں۔ اس وجہ سے عام اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔\n\nایران پر امریکی حملہ\n\nپرواز\n\nایران میں جاری حالیہ جنگ اور علاقائی کشیدگی کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں میں 50 فیصد تک غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 18, 2026 - 17:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">فائل فوٹو: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے دو طیارے کراچی ایئرپورٹ پر (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران جنگ: سعودی عرب خلیجی پروازوں کا اہم مرکز بن گیا\n\nکشیدگی سے پروازیں معطل: مسافر ایئرپورٹ جانے سے پہلے کیا کریں؟\n\nایران پر حملہ: پی آئی اے سمیت کئی ایئر لائنز کی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل\n\nSEO Title:\n\nایران جنگ کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی پروازیں آدھی رہ گئیں: گیلپ رپورٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ایران جنگ کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی پروازیں آدھی رہ گئیں: گیلپ رپورٹ"
}