{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiax6zr73mqazreawapqqaxme2bltz2kb4xik37e54g6kukaei6num",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhcsxlasvjd2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicsotcju3gcn7mt5gvz6i6sjtb3ga563r47n74uvsxfzpy5mlvmei"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 52447
  },
  "path": "/node/185115",
  "publishedAt": "2026-03-18T05:08:53.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "شی جن پنگ",
    "ایران",
    "ایران جنگ",
    "معاشی حالات",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے بیجنگ کے ایک اہم اور متوقع دورے کو مؤخر کر رہے ہیں۔**\n\nصدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم اس ملاقات کو دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔‘ انہوں کہا کہ اس بارے میں ’ہم چین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ وہ اس پر راضی تھے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’اس میں کوئی چالاکی یا چال نہیں ہے۔ یہ بہت سادہ ہے۔ ہم ایک جنگ میں مصروف ہیں۔ میرے خیال میں یہ اہم ہے کہ میں یہاں موجود رہوں۔‘\n\nصدر ٹرمپ کا بیجنگ کا دورہ 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، جو ان کی دوسری مدتِ صدارت کے 14 ماہ میں چین کا پہلا دورہ ہوتا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n\nٹرمپ نے کہا کہ اب یہ دورہ ’تقریباً پانچ یا چھ ہفتوں میں‘ ہوگا، تاہم وائٹ ہاؤس نے نئی تاریخ نہیں بتائی۔\n\nواشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ ’چین اور امریکہ صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کے حوالے سے، بشمول تاریخوں کے، رابطے میں ہیں۔ اس وقت میرے پاس مزید کچھ کہنے کو نہیں ہے۔‘\n\nدنیا کے دو اہم ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تاخیر سے غیر یقینی صورت حال بڑھ گئی ہے، کیونکہ ایران کے ساتھ جنگ نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو خطرے میں ڈالا ہے اور سرمایہ کاروں کی توجہ توانائی کے تحفظ پر مرکوز کر دی ہے۔\n\nیہ تاخیر واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تائیوان، محصولات (ٹیرف)، کمپیوٹر چپس، غیر قانونی منشیات، نایاب دھاتوں اور زراعت جیسے معاملات پر کشیدگی کم کرنے کے مذاکرات کو بھی مؤخر کر دے گی۔\n\nامریکہ\n\nشی جن پنگ\n\nایران\n\nایران جنگ\n\nمعاشی حالات\n\nصدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک جنگ میں مصروف ہیں ’میرے خیال میں یہ اہم ہے کہ میں یہاں موجود رہوں۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 18, 2026 - 10:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ 30 اکتوبر 2025 کو بوسان میں مذاکرات کے بعد ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہوئے   (اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ چین سے رابطے بحال رکھنے کے لیے پرعزم\n\nمعاف کیجیے جناب صدر، اب دنیا شی جن پنگ چلا رہے ہیں\n\nچین کا دورہ کر سکتا ہوں اگر صدر شی جن پنگ دعوت دیں: ڈونلڈ ٹرمپ\n\nلگتا ہے چین امریکہ جنگ 2025 میں ہو سکتی ہے: امریکی جنرل\n\nSEO Title:\n\nایران جنگ کے باعث صدر ٹرمپ کا دورہ چین موخر کرنے کا فیصلہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران جنگ کے باعث صدر ٹرمپ کا دورہ چین موخر کرنے کا فیصلہ"
}