{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidyacchctr5es6afkwbckk2sjdacfofuhulvbvubk67342pe4jx7m",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhcm2qto42j2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreic524nhho2e3grxmo2ajdnaabu2m2fnce4d2al6srzxmjthhq7j2a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 167940
  },
  "path": "/node/185112",
  "publishedAt": "2026-03-18T03:33:48.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران",
    "اسرائیل",
    "ایشیا",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس"
  ],
  "textContent": "**ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ 18ویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس**\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 55 منٹ: پی آئی اے کی فجیرہ کے لیے پروازیں معطل**\n\nپاکستانی ایئر لائن پی آئی اے نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی سکیورٹی صورتحال کے مد نظر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے فجیرہ کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں فی الحال صرف العین کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔\n\nیہ فیصلہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں میں شدت کے باعث کیا گیا ہے۔\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 30 منٹ: جنگ کے اثرات پوری دنیا محسوس کرے گی: عباس عراقچی**\n\nایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جائیں گے۔\n\nانہوں نے کہا کہ مزید مغربی عہدیداروں کو اس تنازع کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔\n\nعباس عراقچی نے ایکس پر لکھا: ’عالمی سطح پر اثرات کی لہر ابھی شروع ہی ہوئی ہے اور یہ سب کو متاثر کرے گی — چاہے دولت، مذہب یا نسل کچھ بھی ہو۔‘\n\nانہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ امریکہ کے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر کے ڈائریکٹر کے استعفے کے اعلان کی ایک نقل بھی شیئر کی، جو منگل کو اس جنگ کے باعث سامنے آیا۔\n\nایرانی وزیر نے مزید کہا ہے کہ ’آوازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد — جن میں یورپی اور امریکی عہدیدار بھی شامل ہیں — یہ کہہ رہی ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ناانصافی ہے۔ عالمی برادری کے مزید ارکان کو بھی اسی راستے پر چلنا چاہیے۔‘\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 25 منٹ: ایانی حملوں میں دو اسرائیلی ہلاک**\n\nاسرائیل میں طبی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ایران سے میزائل حملے کے نتیجے میں مرکزی تل ابیب کے قریب دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شہر کے ایک ریلوے سٹیشن پر شیل کے ٹکڑے گرنے کے سے ریلوے کمپنی نے آپریشن معطل کر دیا۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ہونے والے اس حملے میں گرنے والے میزائیلوں نے وسطی اسرائیل میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے باعث علاقے بھر میں فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے۔\n\nتازہ ہلاکتوں کے بعد گذشتہ ماہ کے آخر میں مشرقِ وسطیٰ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل پر میزائل حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔\n\n* * *\n\n**صبح 8 بجے: ایران نے امریکہ سے جنگ بندی کی تجاویز مسترد کر دی**\n\nایرانی حکومت نے منگل کو تصدیق کی کہ اس کے سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی کی اسرائیلی حملے میں موت ہو گئی ہے، جو امریکہ-اسرائیل جنگ کے پہلے دن کے بعد نشانہ بننے والی سب سے بڑی شخصیت تھے۔\n\nتاہم خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر نے کشیدگی کم کرنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے جو ثالث ممالک کے ذریعے پہنچائی گئی تھیں۔\n\nعلی لاریجانی کو ایران کی طاقت ور ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا اور وہ سابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای اور ان کے بیٹے و جانشین مجتبیٰ خامنہ ای کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔\n\nایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کی وزارتِ خارجہ کے ذریعے موصول ہونے والی ’کشیدگی کم کرنے یا امریکہ کے ساتھ جنگ بندی‘ کی تجاویز کو مسترد کر دیا۔\n\nاپنی تقرری کے بعد پہلی خارجہ پالیسی میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ ’یہ امن کا مناسب وقت نہیں ہے جب تک کہ امریکہ اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کر دیا جائے، وہ شکست تسلیم نہ کریں اور ہرجانہ ادا نہ کریں۔‘\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nایشیا\n\nامریکہ\n\nایران نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی موت کے بعد اسرائیل پر شدید حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ کے اثرات پوری دنیا محسوس کرے گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 18, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p>تل ابیب میں 18 مارچ 2026 کو ایرانی حملوں کے نتیجے میں ریلوے سٹیشن کو نقصان پہنچا (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nلائیو اپ ڈیٹس: دبئی میں دھماکوں کی آوازیں، ابوظبی میں ایک اور پاکستانی کی موت\n\nایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی موت کی تصدیق\n\nیکجہتی پر پاکستان کا شکریہ: ایرانی وزیر خارجہ کا اردو میں پیغام\n\nٹرمپ کی ایران جنگ ان کا کیریئر ختم کر سکتی ہے\n\nSEO Title:\n\nعلی لاریجانی کی موت کے بعد ایران کے اسرائیل پر حملے، تل ابیب میں دو اموات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "علی لاریجانی کی موت کے بعد ایران کے اسرائیل پر حملے، تل ابیب میں دو اموات"
}