External Publication
Visit Post

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی موت کی تصدیق

Independent Urdu [Unofficial] March 17, 2026
Source

ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی گذشتہ رات ایک اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا کہ ’ایران اور اسلامی انقلاب کی ترقی کے لیے جدوجہد کی پوری زندگی کے بعد، انہوں نے بالآخر اپنی طویل عرصے سے رکھی ہوئی خواہش حاصل کی، الٰہی پکار کا جواب دیا، اور خدمت کی خندق میں شہادت کی میٹھے فضل کو عزت کے ساتھ حاصل کیا۔‘

اسرائیلی فوج نے عہد کیا ہے کہ وہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، جو مرحوم آیت اللہ کے بیٹے ہیں اور 28 فروری کو اپنے والد کی موت کے بعد اقتدار میں آئے تھے، کو بھی ختم کرے گی۔

علی لاریجانی کی موت ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ قتل اس وقت ہوا جب ایران کے پارلیمنٹ کے سپیکر نے وعدہ کیا کہ آبنائے ہرمز میں جہازرانی اپنی جنگ سے پہلے کی حالت میں واپس نہیں آئے گی، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادیوں کی جانب سے تیل کے ٹینکروں کی حفاظت کے لیے مدد کی ان کی درخواست کو مسترد کرنے پر تنقید کی۔

اس سے قبل اسرائیل کے وزیرِ دفاع کاتز نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو ’گذشتہ رات ختم کر دیا گیا۔‘

اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے ایرانی پیراملٹری رضاکار فوج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کے مارے جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا: ’مجھے ابھی چیف آف سٹاف کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لاریجانی اور بسیج کے سربراہ کو گذشتہ رات ختم کر دیا گیا۔‘

ایران کی جانب سے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب علی لاریجانی کے ایکس اکاؤنٹ پر ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔

به مناسبت مراسم تشییع سلحشوران نیروی دریایی ارتش جمهوری اسلامی ایران: یاد آنان همواره در قلب ملت ایران خواهد بود و این شهادت‌ها بنیان ارتش جمهوری اسلامی را برای سالها در ساختار نیروهای مسلح استوار می‌نماید. ازخداوند متعال علو درجات برای این شهدای عزیز خواستارم. pic.twitter.com/dvTdhyDYbY

— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 17, 2026

علی لاریجانی کے ایکس اکاؤنٹس پر شائع ہونے والے اس تصویری پیغام میں وقت اور تاریخ درج نہیں۔

یہ دعائیہ پیغام جان سے جانے والے ایرانی بحریہ کے فوجیوں کی آخری رسومات کے لیے جاری کیا گیا۔

ایران

اسرائیل

حملہ

اسرائیل کے وزیرِ دفاع کاتز نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بااثر قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو ’گذشتہ رات ختم کر دیا گیا۔‘

انڈپینڈنٹ اردو

منگل, مارچ 17, 2026 - 15:00

Main image:

ایران کے سیکورٹی چیف علی لاریجانی 27 ستمبر 2025 کو بیروت کے جنوبی مضافات میں (انور امرو/ اے ایف پی)

ایشیا

jw id:

jTbcccOG

type:

video

related nodes:

’ایرانی حملے سلامتی کو خطرہ‘: سعودی ولی عہد، اماراتی صدر میں رابطہ

ایران کے لڑکیوں کے سکول پر حملہ کس نے کیا؟ نئی تفصیلات

ایران جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: برطانیہ

’مزاحمت کا محور‘ تشکیل دینے والے علی خامنہ ای کون تھے؟

SEO Title:

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی موت کی تصدیق

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...