{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreieff4akstjky2pnwqrxecib5bd3u3p4woscrawgnudjbos6la2dlm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mh7hhnm5nwn2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreig4j6sjy2jdvofzi7sbfb5ejlaluexpf6bi5djxq7d6pcltvu7wna"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 494692
  },
  "path": "/node/185084",
  "publishedAt": "2026-03-16T10:44:02.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "سعودی عرب",
    "پاکستان",
    "ریاض",
    "وسیم عباسی",
    "video"
  ],
  "textContent": "**ریاض میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے اتوار کو کہا ہے کہ سعودی پاکستان اقتصادی فریم ورک کا مقصد پاکستان کو ٹریڈ سرپلس ملک بنانا ہے۔**\n\nان کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ایک مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک سعودی پاکستان اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔‘\n\n’دونوں جانب کی ٹیموں کو اس منصوبے کی ٹیاری کے لیے 90 سے 100 دن کا وقت دیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا بنیادی ہدف اگلے 14 سالوں میں پاکستان کو ایک ٹریڈ سرپلس ملک بنانا ہے۔‘\n\nعرب نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سفیر احمد فاروق نے کہا کہ ’یہ منصوبہ تقریباً تیار ہے اور ہمیں امید ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقعے پر اس پر دستخط کر دیے جائیں گے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکہ اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے ردعمل میں تہران کے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور دیگر تنصیبات پر جوابی حملے جاری ہیں۔ خطے میں جاری اس کشیدگی کی زد میں سعودی عرب بھی آیا ہے۔\n\nپاکستان نے برادر ملک سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 12 مارچ کو سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔\n\nاس موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد وزیراعظم محمد بن سلمان کو یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔\n\nعرب نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سفیر احمد فاروق نے کہا کہ پاکستانی قیادت کے اس دورے کا بنیادی مقصد خطے کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرنا تھا۔\n\nسعودی عرب\n\nپاکستان\n\nریاض\n\nریاض میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے اتوار کو کہا ہے کہ سعودی پاکستان اقتصادی فریم ورک کا مقصد پاکستان کو ٹریڈ سرپلس ملک بنانا ہے۔\n\nوسیم عباسی\n\nسوموار, مارچ 16, 2026 - 15:45\n\nMain image:\n\n> <p>سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق (پاکستانی سفارت خانہ فیس بک اکاؤنٹ)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nI9EurfYb\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nسعودی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا: پاکستان\n\nایران جنگ: سعودی عرب خلیجی پروازوں کا اہم مرکز بن گیا\n\n’ایرانی حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ‘: سعودی ولی عہد، اماراتی صدر میں رابطہ\n\nSEO Title:\n\nسعودی پاکستان اقتصادی فریم ورک کا مقصد پاکستان کو ٹریڈ سرپلس ملک بنانا ہے: پاکستانی سفیر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاک سعودی اقتصادی فریم ورک کا مقصد پاکستان کو ٹریڈ سرپلس ملک بنانا ہے: سفیر"
}