{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicol5c47oede6jbuhx3lly4o3deqcoywhh5ee6y6ktdihmc4a4l7e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mh7hhdyz3tr2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreieci323kecjf22grmx67iibhmrjgegz4cjiqm44p6dnbgkdpcc3r4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 56610
  },
  "path": "/node/185086",
  "publishedAt": "2026-03-16T12:08:09.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "March 16, 2026",
    "ایران",
    "اسرائیل",
    "عباس عراقچی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news",
    "@araghchi"
  ],
  "textContent": "**ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کرنے والے ایران اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی دکھائی گئی ’بھرپور یکجہتی اور حمایت‘ پر حکومت پاکستان اور اس کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔**\n\nعراقچی نے ایکس پر اردو میں جاری بیان میں لکھا ’میں حکومت اور عوام پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔‘\n\n> ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں،\n>  میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔\n>\n> — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 16, 2026\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسے کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ثابت قدم اور پرعزم ہے، اور ثابت قدمی و استقامت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران کی اسرائیل اور امریکہ سے لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور اس دوران پاکستان نے سفارتی محاذ پر سرگرم کردار ادا کیا ہے۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مسلسل مختلف ممالک کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور کشیدگی میں کمی کی اپیل کر رہے ہیں۔\n\nشہباز شریف نے 12 مارچ کو سعودی عرب کا مختصر دورہ بھی کیا جہاں ان کی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔\n\nاس ماہ کے آغاز میں سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی سہولت دینے کی پیشکش کی ہے تاکہ لڑائی کا سلسلہ ختم ہو سکے۔\n\nانہوں نے ایران کے پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حق کی بھی حمایت کی۔\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nعباس عراقچی\n\nایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کرنے والے ایران اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی دکھائی گئی ’بھرپور یکجہتی اور حمایت‘ پر شکریہ ادا کیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مارچ 16, 2026 - 17:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی 18 جنوری، 2026 کو تہران میں اپنے عراقی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایرانی جنازوں میں محو رقص کیوں ہیں؟\n\nایران جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: برطانیہ\n\nایرانی جزیرے خارگ پر ’محض تفریح کے لیے حملے کریں گے‘: ٹرمپ\n\nایران سے کشمیر کا رشتہ کیا؟\n\nSEO Title:\n\nبھرپور یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ کا اردو میں پیغام\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "بھرپور یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ: ایرانی وزیر خارجہ کا اردو میں پیغام"
}