{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibbmqroxq6e33cskn2k2qpxmqjdozhp3awwh7cs5ea6ht5tlwtf3q",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mh4qbwe4r6k2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigtvw7xr5lrkjizt6lodneotw7x45f4dl7n2pxotcoajfvwznav2a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 79470
  },
  "path": "/node/185066",
  "publishedAt": "2026-03-15T05:27:13.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "انڈیا",
    "دفتر خارجہ",
    "افغانستان",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**حکومت پاکستان نے اتوار کو انڈیا کی جانب سے پاکستان کی افغانستان کے اندر کارروائی پر تنقید مسترد کرتے ہوئے اسے ’غیر ضروری‘ اور ’شرم ناک حد تک منافقانہ‘ قرار دے دیا۔**\n\nپاکستان نے فروری کے آخر میں افغان طالبان کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ کے بعد سے آپریشن غضب لِلْحَق جاری کر رکھا ہے۔\n\nگذشتہ روز انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان شری رندھیر جیسوال نے ایک جاری بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کے حملوں سے ’متعدد عام شہری مارے گئے‘۔ انہوں نے پاکستان کی کارروائی کو ’جارحیت‘ قرار دیا تھا۔\n\nاس پر پاکستان کے خارجہ دفتر کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے اندر ’دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاونت گاہوں کے خلاف قانونی، ہدفی اور نہایت درست کارروائی‘ کے حوالے سے انڈیا کے یہ تبصرے نہ صرف بیہودہ اور بلاجواز ہیں بلکہ ’شرمناک حد تک منافقانہ‘ بھی ہیں۔\n\n\n\n\nبیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کی انڈیا کی جانب سے سرپرستی اور حمایت سب پر عیاں ہے۔\n\n’افغانستان میں اس کی دہشت گرد نیٹ ورک کی تباہی پر انڈیا کی جھنجھلاہٹ قابلِ فہم ہے، جو ایسے بیانات میں جھلکتی ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ’انڈیا نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور وہاں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے۔\n\n’ہندوتوا کی انتہا پسندانہ سوچ کے تحت انڈیا اپنے اقلیتی گروہوں کو منظم طور پر حاشیے پر دھکیل رہا ہے، اسلاموفوبیا پھیلا رہا ہے اور یہاں تک کہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی کو بھی ہتھیار بنا چکا ہے۔\n\n’افغانستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں انڈیا کا کردار ہمیشہ ایک بگاڑ پیدا کرنے والے کا رہا ہے۔‘\n\nدفتر خارجہ کے مطابق ’ایسی شرم ناک سرگزشت رکھنے والا انڈیا اس قابل نہیں کہ اس نوعیت کے بیانات دے۔ اسے چاہیے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کو ہوا دینے سے باز رہے۔‘\n\nانڈیا\n\nدفتر خارجہ\n\nافغانستان\n\nپاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ’افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کی انڈیا کی جانب سے سرپرستی اور حمایت سب پر عیاں ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 15, 2026 - 10:00\n\nMain image:\n\n> <p>18 جنوری، 2024 کی اس تصویر میں ایک سکیورٹی اہلکار اسلام آباد میں واقع دفتر خارجہ کے باہر پہرہ دے رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nافغان طالبان نے ڈرون حملے کر کے ’سرخ لکیر‘ عبور کر لی: صدر زرداری\n\nافغان طالبان نے چند ڈرونز داغے جو مار گرائے: پاکستان فوج\n\nکوہاٹ پولیس نے مشتبہ ڈرونز گرا دیے، افغان طالبان کا حملے کا دعویٰ\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کی افغانستان میں کارروائی پر انڈیا کی تنقید ’بیہودہ‘ اور ’بے بنیاد‘: دفتر خارجہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان کی افغانستان میں کارروائی پر انڈیا کی تنقید ’بیہودہ‘ اور ’بے بنیاد‘: دفتر خارجہ"
}