{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreie34no33oia76h56fsdzto2aofh3xkxedybnwhqzxd5qae3b5a57q",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mh4qawoeez32"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreih6alu2bgw2pivn5pfrgvwzcbeq5sb6kaxbx3ewzhm6cp75v7ch4q"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 85877
  },
  "path": "/node/185072",
  "publishedAt": "2026-03-15T16:36:52.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**بنگلہ دیش نے اتوار کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔**\n\nمیرپور کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔\n\nجس کے بعد میزبان بنگلہ دیش نے اپنی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبنگلہ دیش کے تنزید حسن 107 گیندوں پر 107 رنز بنا کر سر فہرست رہے جبکہ سیف حسن نے 55 اور لٹن ڈاس نے 51 رنز بنائے۔\n\nپاکستان کے حارث رؤف نے تین اور شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔\n\nبنگلہ دیش کے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری گیند پر 279 رنز بنا سکی اور سلمان علی آغا کی سینچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔ انہوں نے 96 گیندوں پر 106 رن بنائے۔\n\nاسی طرح سعد مسعود 44 گیندوں پر 38 اور شاہین آفریدی 38 گیندوں پر 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔\n\nبنگلہ دیش کے تسکین احمد نے چار پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ مستفیض الرحمٰن نے تین، ناہید رانا نے دو اور رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔\n\nپاکستان کے سلمان آغا (بائیں) 15 مارچ 2026 کو میرپور کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کے دوران شاٹ کھیل رہے ہیں (منیر الزمان / اے ایف پی)\n\n\n\n\nبنگلہ دیش نے سیریز کا پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ بارش سے متاثرہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت 128 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی تھی۔\n\nپاکستان نے آج کے میچ میں انجری کے باعث حسین طلعت اور پہلے دو میچوں میں ناکامی کے بعد ٹیم سے باہر کیے گئے شمائل حسین کی جگہ غازی غوری اور سعد مسعود کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا۔ اسی طرح لیگ سپنر ابرار احمد بھی ٹیم میں واپس آ گئے اور انہوں نے فاسٹ بولر محمد وسیم کی جگہ لی۔\n\nبنگلہ دیش نے مسلسل تیسرے میچ میں بھی وہی ٹیم برقرار رکھی اور اپنے تین رکنی فاسٹ بولنگ اٹیک تسکین احمد، ناہید رانا اور مستفیض الرحمٰن پر اعتماد برقرار رکھا۔\n\nپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش\n\nبنگلہ دیش نے اتوار کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 15, 2026 - 21:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">بنگلہ دیش کے تسکین احمد (بائیں) 15 مارچ 2026 کو میرپور کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کے دوران پاکستان کے صاحبزادہ فرحان (درمیان) کی وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (منیر الزمان / اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآل راؤنڈر معاذ صداقت کی شاندار کارکردگی، بنگلہ دیش سے سیریز برابر\n\nبنگلہ دیش کے خلاف میچ میں غصے کے اظہار پر آئی سی سی کی سلمان آغا کو سزا\n\nبنگلہ دیش سیریز کے لیے چھ نئے پاکستانی کرکٹرز منتخب\n\nسلمان علی آغا کے انوکھے ’رن آؤٹ‘ پر سپورٹس مین سپرٹ پر سوال\n\nSEO Title:\n\nپاکستان سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کی فتح، سیریز جیت لی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کی فتح، سیریز جیت لی"
}