{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiav6ie5u36grq2yc6z2vbfe2g64wzmbyjpinmhxvgowumhdvn5e4i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgyqtg7wkd52"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifmg6zxi62ggqer7ktnfhdaji3hu26hfptjzfppgu4atsdogpp55i"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 49441
  },
  "path": "/node/185056",
  "publishedAt": "2026-03-14T04:27:51.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "14ویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں",
    "KhargIsland",
    "IranIsraelConflict",
    "independenturdu",
    "pic.twitter.com/2phjE6HAnK",
    "March 11, 2026",
    "ایران",
    "ایشیا",
    "اسرائیل",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس",
    "@indyurdu"
  ],
  "textContent": "ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ 15ویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس\n\n* * *\n\n14ویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں\n\n* * *\n\n**صبح 10 بجے** : **ایران اسرائیل جنگ میں جزیرہ خارگ اہم کیوں؟**\n\n> ایران اسرائیل جنگ میں جزیرہ خارگ اہم کیوں؟#KhargIsland #IranIsraelConflict #independenturdu pic.twitter.com/2phjE6HAnK\n>\n> — Independent Urdu (@indyurdu) March 11, 2026\n\n* * *\n\n**صبح نو بج کر 30 منٹ: امریکہ کا ایران کے جزیرہ خارگ پر حملہ**\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے اہم ترین مقام جزیرہ خارگ پر حملہ کر کے فوجی ہدف کو ’مکمل طور پر تباہ‘ کر دیا ہے۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ ’کچھ لمحے پہلے، میری ہدایت پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کی سب سے طاقتور بمباری کی اور ایران کے قیمتی ترین مقام جزیرہ خارگ پر موجود ہر فوجی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’ہمارے ہتھیار دنیا میں اب تک بنائے گئے سب سے زیادہ طاقتور اور جدید ہیں، لیکن میں نے جزیرے پر موجود تیل کے انفراسٹرکچر کو تباہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\n’لیکن اگر ایران، یا کوئی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آزاد اور محفوظ آمد و رفت میں کسی قسم کی مداخلت کرتا ہے تو میں فوری طور پر اس فیصلے پر دوبارہ غور کروں گا۔‘\n\n* * *\n\n**صبح نو بج کر 12 منٹ: نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں: امریکہ**\n\nامریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعے کو کہا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں اور ممکنہ طور پر ان کے چہرے کو نقصان پہنچا ہے۔\n\nبرطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے نے ایران پر تقریباً دو ہفتوں کے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خامنہ ای کی حکمرانی کی صلاحیت پر سوال اٹھایا۔\n\nہیگسیتھ نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ نام نہاد نئے لیڈر جو اتنے سپریم بھی نہیں زخمی ہیں اور ممکنہ طور پر ان کا چہرہ خراب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کل ایک بیان جاری کیا۔ درحقیقت ایک کمزور بیان، لیکن اس میں کوئی آواز تھی اور نہ ہی کوئی ویڈیو۔ یہ ایک تحریری بیان تھا۔\n\n'ایران کے پاس بہت سے کیمرے اور بہت سے وائس ریکارڈر موجود ہیں۔ تحریری بیان کیوں؟ میرا خیال ہے کہ آپ جانتے ہیں کیوں۔ ان کے والد جان سے جا چکے ہیں۔ وہ خوفزدہ ہیں۔ زخمی ہیں۔ چھپ رہے ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔‘\n\nدوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر زخمی ہوئے ہیں۔ ایک ایرانی اہلکار نے بدھ کو بتایا کہ ان کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔ جمعے کو، جاپان میں ایران کے سفیر پیمان سعادت نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ’معذور‘ نہیں ہوئے۔\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 55 منٹ: امریکہ کا ایرانی رہنماؤں کی معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان**\n\nامریکہ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سمیت سینیئر فوجی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے۔\n\nامریکہ دفتر خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق اس انعام کا اعلان ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) سے وابستہ 10 اہلکاروں کے لیے کیا گیا ہے۔\n\nسپریم لیڈر کے علاوہ امریکہ ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی، انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب، وزیر داخلہ وزیر سکندر مومنی اور خامنہ ای کے دفتر کے دو اہلکاروں کے بارے میں بھی معلومات چاہتا ہے۔\n\nروئٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے ہفتے کہا کہ ایران کے تیل اور توانائی کے ڈھانچے پر کسی بھی حملے کے جواب میں خطے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والی تیل کمپنیوں کی ملکیت توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔\n\nیہ انتباہ اس کے بعد سامنے آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے اہم تیل مرکز خارگ جزیرے پر فوجی اہداف تباہ کر دیے۔ یہ جزیرہ ایران کی 90 فیصد تیل برآمدات کے لیے برآمدی ٹرمینل کے طور پر کام کرتا ہے۔\n\nایران\n\nایشیا\n\nاسرائیل\n\nامریکہ\n\nصدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے جزیرہ خارگ پر موجود تیل کے انفراسٹرکچر کو تباہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مارچ 14, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا 13 مارچ 2026 کو پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر فورس ون سے اترنے کے بعد اشارہ کرتے ہوئے (روئٹرز)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nلائیو: عراق میں تباہ ہونے والے طیارے میں عملے کے 6 ارکان مارے گئے، سینٹ کام\n\nکیا امریکہ ایران کے تیل کے اہم مرکز جزیرہ خارگ پر حملہ کرے گا؟\n\nایران جنگ کے پہلے ہفتے امریکہ کے 11.3 ارب ڈالر خرچ: رپورٹ\n\nایران آبنائے ہرمز کو بند رکھے گا: مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا بیان\n\nSEO Title:\n\nایران کے اہم مقام جزیرہ خارگ پر فوجی اہداف مکمل تباہ کر دیے: ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران کے اہم مقام جزیرہ خارگ پر فوجی اہداف مکمل تباہ کر دیے: ٹرمپ"
}