{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigaqsvo3dp4yd4omgxek7zhgtk7lrvh3ti6oljhheplp7vrubk4nu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgyqta4q6k42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreia4ror7hnbr3262olvceofb43invgbb3rkyrkgaecydzxx672u53u"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 181047
  },
  "path": "/node/185041",
  "publishedAt": "2026-03-14T04:45:13.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "ایران",
    "جنگ",
    "آبنائے ہرمز",
    "اظہار اللہ",
    "معیشت",
    "video"
  ],
  "textContent": "**امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے تیل کے لیے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کیے جانے سے جہاں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی اور عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا، وہیں اس سے دیگر صنعتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جن میں پاکستان کی پلاسٹک صنعت بھی شامل ہے۔**\n\nآبنائے ہرمز سے خلیج کی 20 فیصد سے زائد تیل کی ترسیل کے ساتھ ساتھ اسی راستے سے خلیجی ممالک دیگر مصنوعات بھی مختلف ممالک کو برآمد کرتے ہیں جن میں پاکستان کے لیے پلاسٹک کا خام مال بھی شامل ہے۔\n\nپاکستان پلاسٹک کی مصنوعات بنانے کے لیے تقریباً 60 فیصد خام مال سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سے درآمد کرتا ہے جبکہ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان سالانہ تین لاکھ 35 ہزار ٹن سے زائد پلاسٹک کے لیے خام مال درآمد کرتا ہے۔\n\nپلاسٹک شاپنگ بیگز، فوڈ پیکجنگ کی اشیا، ڈسپوزبل فوڈ کنٹینرز، ڈسپوزبل گلاسز اور چمچے، پلاسٹک پلیٹس، گلاسز اور دیگر اشیا اسی خام مال سے تیار کی جاتی ہیں۔\n\nگذشتہ 13 دنوں کی کشیدگی کی وجہ سے اب تک پلاسٹک کی پاکستان کو ترسیل میں رکاوٹ کے حوالے سے سرکاری سطح پر کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن مارکیٹ میں مصنوعات مہنگی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔\n\nایاز خان پشاور میں پلاسٹک سے بنی مصنوعات جیسے شاپنگ بیگز، ڈسپوزبل کنٹینرز وغیرہ کا کام کرتے ہیں اور ان کے مطابق مصنوعات مارکیٹ میں مہنگی ہو گئی ہیں۔\n\nانہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ خام مال کے حوالے سے ’میرے پاس معلومات اتنی نہیں ہیں لیکن یہاں ہمارے پاس مصنوعات کی قیمتوں میں فرق آیا‘ ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایاز خان نے بتایا کہ ’پلاسٹک شاپنگ بیگز کی فی کلو قیمت ہفتہ پہلے تقریباً 400 روپے تھی لیکن اب 520 روپے فی کلو ہے۔‘\n\nاسی طرح ان کے مطابق مختلف چیزوں کے لیے استعمال ہونے والا پلاسٹک رول پہلے 400 روپے تک تھا لیکن اب 600 سے 700 روپے پر مل رہا ہے جبکہ ڈسپوزبل کنٹینرز کے ایک کارٹن میں 900 روپے تک فی کارٹن فرق آیا ہے۔\n\n**پلاسٹک پائپ کی صنعت بھی متاثر ہونے کا خدشہ**\n\nپاکستان میں بننے والے پلاسٹک پائپ، جن کا استعمال سینیٹری ورک اور دیگر چیزوں میں ہوتا ہے، بھی پلاسٹک کے خام مال سے تیار کیے جاتے ہیں۔\n\nاسی خام مال سے پلاسٹک واٹر ٹینک، ایریگیشن میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کے پائپ اور گھر میں استعمال ہونے والے پائپ بھی تیار کیے جاتے ہیں۔\n\nصوابی کے گدون صنعتی زون میں واٹر ٹیک نامی پلاسٹک کے کارخانے کے مالک اور گدون صنعت کار یونین کے سینیئر نائب صدر عاصم علی سمجھتے ہیں کہ اگر خام مال کی ترسیل میں رکاوٹ آئی تو پائپ مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔\n\nانہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ خام مال زیادہ تر خلیجی ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی کچھ مقدار میں درآمد کیا جاتا ہے لیکن اس سے ڈیمانڈ پوری نہیں ہوتی۔\n\nعاصم علی نے بتایا کہ ’اگر یہ جنگ طول پکڑتی ہے اور خام مال کی ترسیل میں رکاوٹ آتی ہے تو اس سے ہمارے اندازے کے مطابق سپلائی اور قیمت میں 200 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔‘\n\nورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان خلیجی ممالک کے علاوہ کچھ مقدار میں خام مال شمالی کوریا، چین، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ویت نام، امریکہ، جرمنی، ترکی، جاپان، سنگاپور، ایران، سوئٹزرلینڈ، سپین، پولینڈ اور مصر سے بھی درآمد کرتا ہے۔\n\nپاکستان\n\nایران\n\nجنگ\n\nآبنائے ہرمز\n\nپاکستان پلاسٹک کی مصنوعات بنانے کے لیے تقریباً 60 فیصد خام مال سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سے درآمد کرتا ہے۔\n\nاظہار اللہ\n\nہفتہ, مارچ 14, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p>(انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nمعیشت\n\njw id:\n\nHOX82Jk2\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nایران آبنائے ہرمز کو بند رکھے گا: مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا بیان\n\nآبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستانی معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟\n\nمصروف آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بندش: دنیا پر کیا اثرات ہوں گے؟\n\nآبنائے ہرمز بندش: بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری\n\nSEO Title:\n\nآبنائے ہرمز کی بندش: پاکستان میں پلاسٹک کی صنعت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "آبنائے ہرمز کی بندش: پاکستان میں پلاسٹک کی صنعت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟"
}