{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifapn6pav2oc4fuqhscef2hqb5lkaauliwub35vjjgmoj2qumcdky",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgydgo3yaox2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreid7zmam6bxas3heiept2tjnn6cx6cxxv7zkyzssme4g6v7fexhduu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 97345
},
"path": "/node/185043",
"publishedAt": "2026-03-13T09:10:15.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"خیبر پختونخوا",
"لکی مروت",
"اظہار اللہ",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جمعے کو پولیس وین کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔**\n\nواقعہ آج صبح تھانہ شادی خیل کی حدود میں رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں گشت کرنے والی پولیس وین کو آئی ای ڈی ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجان سے جانے والوں میں ایس ایچ او صدر اعظم اور پانچ سپاہی شامل ہیں۔ ایک زخمی سپاہی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔\n\nوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔\n\nوزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت ’شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔‘\n\nانہوں نے زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔\n\nخیبر پختونخوا\n\nلکی مروت\n\nآئی ای ڈی دھماکہ تھانہ شادی خیل کی حدود میں رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب گشت کرنے والی پولیس وین کے قریب ہوا۔\n\nاظہار اللہ\n\nجمعہ, مارچ 13, 2026 - 14:00\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">پولیس اہلکار یکم فروری، 2023 کو پشاور کی ایک سڑک پر پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nوانا میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، دو اموات اور 25 زخمی\n\nشمالی وزیرستان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص کی موت، 16 زخمی\n\nخیبر پختونخوا: دو دھماکوں میں تین اموات، 20 سے زائد زخمی\n\nڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں دھماکہ، اموات سات ہو گئیں\n\nSEO Title:\n\nلکی مروت میں بم دھماکہ، ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار جان سے گئے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "لکی مروت میں بم دھماکہ، ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار جان سے گئے"
}