{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiamxe6sxdhngiv3mzf2vkwk57dslx6ho32au6mj4tw46iryhe6aku",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgydfml4k7u2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreib7lxbnyjgjscutcqusrn6ayq4ffov7xcdcy4hycvzg64vueh6fhq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 86828
},
"path": "/node/185053",
"publishedAt": "2026-03-13T18:05:14.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**آل راؤنڈر معاذ صداقت کی کارکردگی نے پاکستان کو شاندار واپسی میں مدد دی اور ٹیم نے جمعے کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 128 رنز کی بڑی فتح کے ساتھ بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز برابر کر دی۔**\n\nمیرپور کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن مرزا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔\n\nپاکستان نے اپنی اننگز میں 47.3 اوورز میں 274 رنز بنائے تھے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستانی بلے باز معاذ صداقت نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ کھیل پر ان کا اثر پاکستان کی اننگز کے آغاز ہی سے نظر آیا جب انہوں نے 46 گیندوں پر 75 رنز بنا کر ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پاکستان کا مجموعہ 274 رنز تک پہنچا دیا۔\n\nاسی طرح سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے بالترتیب 64 اور 44 رنز بنائے۔\n\nبنگلہ دیش کے رشاد حسین نے 56 رنز دے کر 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 اور مستفیض الرحمٰن نے ایک وکٹ لی۔\n\nبنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پاکستانی فاسٹ بولرز نے میزبان ٹیم کی ابتدائی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لے لیا اور بارش کے باعث طویل وقفے سے پہلے ہی تین وکٹیں حاصل کر لیں۔ بعد ازاں ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت میچ کو کم کر کے 32 اوورز کر دیا گیا اور ہدف 242 رنز مقرر ہوا، جو حقیقت میں کبھی قابلِ حصول نظر نہیں آیا۔\n\nپاکستان کے 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لٹن ڈاس 44، توحید ہریدو 28 اور عفیف حسین 14 رنز بناکر سرفہرست رہے۔\n\n13 مارچ 2026 کو میرپور کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز (دائیں سے دوسرے) پاکستان کے معاذ صداقت کو آؤٹ کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (منیر الزماں / اے ایف پی)\n\n\n\n\nمعاذ صداقت نے تین وکٹیں حاصل کر کے اپنا حصہ ڈالا جبکہ حارث رؤف نے آخری بلے بازوں کو آؤٹ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 114 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ بالکل وہی سکور تھا، جس پر بدھ کو پاکستان آؤٹ ہوا تھا۔\n\nشاہین آفریدی نے 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔\n\nاس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں فاسٹ بولر ناہید رانا نے 24 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو صرف 114 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا، جس کے بعد بنگلہ دیش نے آٹھ وکٹوں کی شاندار فتح کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔\n\nآج کے میچ میں بنگلہ دیش نے اپنی وہی پلیئنگ الیون برقرار رکھی، جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی۔\n\nپاکستان نے اپنے ناتجربہ کار بلے بازوں کو ایک اور موقع دیا، حالانکہ پہلے میچ میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے صاحبزادہ فرحان، شمیل حسین، معاذ صداقت اور عبدالصمد فاسٹ بولر ناہید رانا کی رفتار اور مہدی حسن کی آف سپن کے سامنے مشکلات کا شکار رہے تھے۔\n\nپاکستان نے لیگ سپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا، اس امید کے ساتھ کہ وکٹ تیز گیند بازوں کے لیے زیادہ سازگار ثابت ہوگی۔\n\nپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش\n\nمعاذ صداقت نے نہ صرف 46 گیندوں پر 75 رنز بنا کر ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا بلکہ تین وکٹیں حاصل کر کے بھی بنگلہ دیش کی شکست میں اپنا حصہ ڈالا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مارچ 13, 2026 - 22:45\n\nMain image:\n\n> <p>13 مارچ 2026 کو میرپور کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران پاکستان کے معاذ صداقت (درمیان) بنگلہ دیش کے لٹن داس کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کرتے ہوئے (منیر الزماں / اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبنگلہ دیش سیریز کے لیے چھ نئے پاکستانی کرکٹرز منتخب\n\nمیچ پاکستان اور انڈیا کا لیکن بے چینی بنگلہ دیش میں\n\nبنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے دوروں کی منسوخی کا خطرہ: پی سی بی\n\nSEO Title:\n\nآل راؤنڈر معاذ صداقت کی شاندار کارکردگی، بنگلہ دیش سے سیریز برابر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "آل راؤنڈر معاذ صداقت کی شاندار کارکردگی، بنگلہ دیش سے سیریز برابر"
}