{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreib5tmzvib2ejn2hu4uvvq47ozipsane3n42l32pwtrkja3k2r4bjq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgvmbeau3pl2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicsasbxj3c6hlelxlgceobc27gzqydwpcv2ku2zb7a4xv4bjkgoti"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 131683
},
"path": "/node/185019",
"publishedAt": "2026-03-12T05:39:30.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"Statement",
"pic.twitter.com/FyDh3rbCcG",
"March 11, 2026",
"مسجد اقصیٰ",
"اسرائیل",
"پاکستان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"@KSAmofaEN"
],
"textContent": "**سعودی عرب اور پاکستان سمیت آٹھ اسلامی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں ماہ رمضان میں مسلمان عبادت گزاروں کے لیے مسجد اقصی کے دروازوں کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس بندش کو ختم کیا جائے۔**\n\nاسرائیل نے مسجد اقصی کو عبادت گزاروں کے لیے مسلسل بند کر رکھا ہے۔\n\nآٹھ اسلامی ممالک، جن میں سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکی شامل ہیں، کے وزرائے خارجہ نے بدھ کو ایک مشترکہ اعلامیے میں ماہ رمضان میں ’اسرائیلی قابض حکام‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دروازوں کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کے مسلسل اقدام کی مذمت کی ہے۔\n\nاعلامیے میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مسجد اقصیٰ کے دروازوں کی بندش ختم کرے، مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر تک رسائی پر عائد پابندیاں ہٹائے، اور مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد تک پہنچنے سے روکنے سے باز رہے۔\n\n> #Statement | The Foreign Ministers of the Kingdom of Saudi Arabia, the Hashemite Kingdom of Jordan, the United Arab Emirates, the State of Qatar, the Republic of Indonesia, the Islamic Republic of Pakistan, the Arab Republic of Egypt, and the Republic of Türkiye condemn Israeli… pic.twitter.com/FyDh3rbCcG\n>\n> — Foreign Ministry (@KSAmofaEN) March 11, 2026\n\nبیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے ’قدیم شہر اور اس کے عبادت گاہوں تک رسائی پر عائد سکیورٹی پابندیاں، اور قدیم شہر میں موجود دیگر عبادت گاہوں تک رسائی پر امتیازی اور من مانے انداز میں عائد پابندیاں، بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جن میں بین الاقوامی انسانی قانون، تاریخی اور قانونی حیثیتِ موجودہ (سٹیٹس کو)، اور عبادت گاہوں تک بلا رکاوٹ رسائی کے اصول شامل ہیں۔‘\n\nوزرائے خارجہ نے نے اس غیر قانونی اور بلا جواز اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرنے اور اس کی مذمت کرنے کی توثیق کی، اسی طرح مسجد اقصیٰ میں اور عبادت گزاروں کے خلاف اسرائیل کی مسلسل اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی مذمت کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس یا ’اس کے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات پر اسرائیل کی کوئی حاکمیت نہیں ہے۔‘\n\nوزرائے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسجد اقصیٰ کا پورا علاقہ ’ صرف مسلمانوں کے لیے عبادت کی جگہ ہے، اور یہ کہ بیت المقدس اوقاف اور مسجد اقصیٰ امور کا محکمہ، جو اردن کی وزارت اوقاف و اسلامی امور سے وابستہ ہے، بابرکت مسجد اقصیٰ کے معاملات کے انتظام اور اس میں داخلے کو منظم کرنے کا واحد قانونی اختیار رکھنے والا ادارہ ہے۔‘\n\nانہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایک مضبوط مؤقف اختیار کرے جو اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے خلاف جاری خلاف ورزیوں اور غیر قانونی اقدامات کو روکنے پر مجبور کرے، اور ’ان مقدس مقامات کی حرمت کی خلاف ورزیوں کو بھی ختم کرائے۔‘\n\nمسجد اقصیٰ\n\nاسرائیل\n\nپاکستان\n\nآٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیے میں ’اسرائیلی قابض حکام‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دروازوں کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کے مسلسل اقدام کی مذمت کی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مارچ 12, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p>مسجد اقصیٰ میں 27 فروری 2026 کو رمضان دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے مناظر (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کی مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت\n\nسعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی ’اشتعال انگیز حرکت‘ کی مذمت\n\nمسجد الاقصیٰ: رمضان کی پہلی نماز جمعہ، ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت\n\nاسرائیلی فورسز مسجد اقصیٰ میں داخل، نمازیوں کو نکال کر دروازے بند کر دیے\n\nSEO Title:\n\nاسرائیل مسجد اقصیٰ کے دروازوں کی بندش ختم کرے: آٹھ مسلم ممالک کا مطالبہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اسرائیل مسجد اقصیٰ کے دروازوں کی بندش ختم کرے: آٹھ مسلم ممالک کا مطالبہ"
}