{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigkquacoctymo5j5oy4o6o6pjgvx2t5nb6fvnrju5tw3wb4yhnycy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgvmbakbwoe2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreieq32ewfgolx2b6sfh3lthvn33tibcekjqmdoilatcvl3xdxrwsqq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 60461
  },
  "path": "/node/185020",
  "publishedAt": "2026-03-12T07:31:18.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "آبنائے ہرمز",
    "ایران",
    "پینٹاگون",
    "اے پی",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پینٹاگون نے کانگریس کو بتایا ہے کہ ایران پر حملوں کے پہلے ہفتے میں 11.3 ارب ڈالر خرچہ آیا۔ یہ بات ایک ایسے شخص نے بتائی جو اس بریفنگ سے واقف ہے۔**\n\nپینٹاگون نے یہ تخمینہ کانگریس کو اسی ہفتے کی ایک نجی بریفنگ میں پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق صرف جنگ کے پہلے ویک اینڈ میں پانچ ارب ڈالر ہتھیاروں پر خرچ ہوئے۔\n\nٹرمپ انتظامیہ نے پہلے کہا تھا کہ وہ جنگی اخراجات کے لیے کانگریس سے اضافی فنڈز کی منظوری مانگے گی، لیکن فی الحال یہ معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔\n\nسینیٹر راجر وکر، چیئرمین سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی، نے بدھ کو کہا کہ انہیں اس ماہ کسی اضافی بجٹ کی درخواست کی توقع نہیں۔\n\nبدھ کو ایران نے تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کی اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس سے پہلے ہی دباؤ کا شکار توانائی کے عالمی بازار مزید تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔\n\nیہ حملے اس 12 روزہ اسرائیلی اور امریکی بمباری کے جواب میں کیے گئے جس نے ایران کی تجارت اور ایندھن کی سپلائی لائنوں کو شدید متاثر کیا ہے۔\n\nایران کی جوابی کارروائی نے علاقائی تجارت کو الٹ پلٹ دیا ہے، خلیج سے نکلنے والے ایندھن اور کھاد کی ترسیل میں سنگین خلل پیدا ہوا ہے اور دنیا کے مصروف ترین فضائی راستوں میں سے ایک شدید دباؤ میں ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدونوں جانب سے حملے جاری ہیں اور فریقین مقابلہ جاری رکھنے پر بضد ہیں۔\n\nبدھ کی شب تہران میں لوگوں نے شدید دھماکوں، فضائی حملوں اور اینٹی ایئرکرافٹ گنز کی فائرنگ کی آوازیں سنیں۔\n\nڈرونز کی آوازیں بھی پورے شہر میں سنائی دیتی رہی۔ ایک شخص نے بتایا کہ شہر کے اوپر دھوئیں اور آگ کے شعلوں نے آسمان کو ابر آلود کر دیا تھا اور فضا میں بارودی مواد اور پٹرول کی تیز بو تھی۔\n\nادھر اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے مربوط اہداف پر حملے کیے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرینکے مطابق لبنان میں سات لاکھ 59 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 92 ہزار شامی سرحد پار کر چکے ہیں۔\n\nایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو ٹریفک کو مؤثر طور پر روک دیا ہے جبکہ خلیجی تیل کی تنصیبات اور ریفائنریاں بھی نشانہ بنائی جا رہی ہیں تاکہ عالمی معاشی دباؤ بڑھایا جا سکے۔\n\nلڑائی کے آغاز کے بعد سے اب تک اس علاقے میں کم از کم 12 بحری واقعات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سات ملاح مارے گئے۔\n\nامریکہ نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کا وعدہ کیا ہے اور ایران کی بحریہ اور بندر عباس کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج نے بتایا کہ 16 ایرانی مائن بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔\n\nامریکہ\n\nآبنائے ہرمز\n\nایران\n\nپینٹاگون\n\nپینٹاگون نے کانگریس کو ایک نجی بریفنگ میں بتایا کہ ایران پر حملوں کے پہلے ہفتے میں 11.3 ارب ڈالر خرچہ آیا۔\n\nاے پی\n\nجمعرات, مارچ 12, 2026 - 12:15\n\nMain image:\n\n> <p>11  مارچ، 2026 کو جنوبی مغربی انگلینڈ میں رائل ایئر فورس فیرفورڈ کے رن وے پر امریکی فضائیہ کے B-1 لینسر بمبار طیارے میں عملہ جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک منیشنز لوڈ کر رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآبنائے ہرمز بندش: بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری\n\nسلامتی کونسل: خلیجی ممالک پر ایرانی حملے روکنے کی قرارداد منظور\n\nامریکہ نے ایران جنگ کی تیاری میں کون سی بڑی کوتاہی کی؟\n\nامریکی، اسرائیلی اقتصادی اور بینکنگ مفادات کو نشانہ بنائیں گے: ایران\n\nSEO Title:\n\nایران پر حملوں کے پہلے ہفتے میں امریکہ کے 11.3 ارب ڈالر خرچ: رپورٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران پر حملوں کے پہلے ہفتے میں امریکہ کے 11.3 ارب ڈالر خرچ: رپورٹ"
}