{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreif3sq3nhpvcwo2jmdyopdccsa5oio2qofm2aozt6dzrb5oizp5wvu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgngok7v7bm2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiddtlddlftl26mfkyrskiytq2p7f47we5byhv4jvtxidu2in4m4lq"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 492245
},
"path": "/node/184985",
"publishedAt": "2026-03-09T16:10:17.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پیٹرول",
"معیشت",
"پاکستان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی رات قومی سطح پر کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سرکاری اخراجات کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جائیں گے۔**\n\nحکومتی فیصلے کے مطابق کفایت شعاری کے اقدامات تمام وزارتوں، محکموں، خود مختار اداروں، دفاعی تنظیموں، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔\n\nپالیسی کے تحت تمام سرکاری گاڑیوں کو آئندہ دو ماہ کے لیے فراہم کیے جانے والے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔\n\nتاہم یہ کمی سرکاری بسوں، ایمبولینسز اور موٹر سائیکلوں سمیت آپریشنل گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔\n\nحکومت کے مطابق اس اقدام سے وفاقی سطح پر تقریباً ساڑھے چار ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔\n\nاس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں دو ماہ کے لیے گراؤنڈ کر دی جائیں گی۔\n\nکفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی اور صوبائی کابینہ کے تمام وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی رضاکارانہ طور پر دو ماہ کی تنخواہیں اور الاؤنسز چھوڑ دیں گے۔\n\nاسی طرح قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں دو ماہ کے لیے 20 فیصد رضاکارانہ کٹوتی کی جائے گی۔\n\nحکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ تمام وفاقی و صوبائی محکموں میں گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے ایسے سرکاری افسران جن کی تنخواہ تین لاکھ روپے سے زائد ہے، ان کی دو دن کی تنخواہ کٹوتی کی جائے گی۔\n\nمزید برآں تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے غیر ترقیاتی بجٹ میں 20 فیصد کمی کی جائے گی جس سے وفاقی سطح پر تقریباً 22 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحکومت نے اخراجات کم کرنے کے لیے جون 2026 تک تمام نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی ہے۔\n\nدوسری جانب پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جنگ کے باعث معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے پیٹرول بحران ختم ہونے تک صوبائی وزرا کے لیے سرکاری فیول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\nاس سلسلے میں جاری اعلامیے کے اہم نکات یہ ہیں؛\n\n * سرکاری افسران کی گاڑیوں کے پٹرول و ڈیزل الاونس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی\n * صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران کے پروٹوکول میں شامل اضافی گاڑیوں پر پابندی\n * سکیورٹی ضرورت کے تحت وزرا اور افسران کے ساتھ صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت\n * سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ، صرف ضروری عملہ دفاتر آئے گا\n * صوبے بھر میں سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند\n * تعلیمی اداروں کو آن لائن کلاسز لینے کی اجازت جبکہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے\n * سرکاری کاموں کے لیے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد کیے جائیں گے\n * تمام سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی، ہارس اینڈ کیٹل شو بھی ملتوی\n * ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم\n * پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو سونپ دیا گیا\n\n\n\nضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیم میں شامل ہوں گے۔\n\nحکومت بلوچستان محکمہ تعلیم (سکولز) نے بھی صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے نو مارچ 2026 سے 23 مارچ 2026 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔\n\nاس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں حالیہ علاقائی صورت حال اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے انتظامی تیاری کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔\n\nپیٹرول\n\nمعیشت\n\nپاکستان\n\nتمام سرکاری گاڑیوں کو آئندہ دو ماہ کے لیے فراہم کیے جانے والے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔ تاہم یہ کمی سرکاری بسوں، ایمبولینسز اور موٹر سائیکلوں سمیت آپریشنل گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مارچ 9, 2026 - 21:00\n\nMain image:\n\n> <p>وزیر اعظم شہباز شریف نو مارچ 2026 کو پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کر رہے ہیں (پی ٹی وی نیوز یو ٹیوب، سکرین گریب)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپیٹرول کی فراہمی سے انکار پر اسلام آباد میں 7 پیٹرول پمپ سیل\n\nپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ\n\nڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی، پیٹرول کا نرخ برقرار\n\nپیٹرول کا بم عوام پر، حکومتی عیاشیاں برقرار\n\nSEO Title:\n\nقومی کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری اخراجات میں کٹوتیاں: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "قومی کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری اخراجات میں کٹوتیاں: شہباز شریف"
}