{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifjip4xhmhop3ysoj5pd6yvditegekvon7bnuzrsxxxxuaidm3uxy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mglckuylr3f2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieobrnlaooqqomaklnk5ebg44hfn6qti4kdseyvpsckyx6mr2ohzm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 86381
},
"path": "/node/184965",
"publishedAt": "2026-03-08T07:15:45.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"جنگ کے پہلے دن کا احوال",
"دوسرے دن کا احوال",
"تیسرے دن کا احوال",
"چوتھے دن کا احوال",
"پانچویں دن کا احوال",
"چھٹے دن کا احوال",
"ساتویں دن کا احوال",
"آٹھویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں",
"https://t.co/lZ47h6gSDO",
"March 8, 2026",
"ہیومن رائٹس واچ نے اتوار کو مطالبہ",
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"ایران",
"اسرائیل",
"امریکہ",
"مشرق وسطیٰ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"video",
"@Dralnoaimi",
"@PakinUAE_"
],
"textContent": "ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ نویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔\n---\n\n* * *\n\n**جنگ کے پہلے دن کا احوال — دوسرے دن کا احوال — تیسرے دن کا احوال — چوتھے دن کا احوال — پانچویں دن کا احوال — چھٹے دن کا احوال — ساتویں دن کا احوال —****آٹھویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں**\n\n* * *\n\n**رات نو بج کر 50 منٹ: سعودی عرب میں ایرانی حملے سے دو اموات**\n\nسعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اپنی پہلی اموات رپورٹ کی ہیں۔\n\nسعودی حکام کے مطابق گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی شہری جان سے چلے گئے۔\n\nبیان کے مطابق 12 دیگر بنگلہ دیشی زخمی بھی ہوئے۔\n\nیہ اعلان اتوار کی شام اس وقت سامنے آیا جب نو روزہ جنگ کے دوران خلیجی اور دیگر ممالک پر ایران کے سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خطے میں غصہ بڑھ رہا ہے۔\n\nعرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے ایک سفارتی اجلاس میں ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے عرب ممالک پر حملوں کو غیر ذمہ دارانہ پالیسی قرار دیا ہے- اے پی\n\n* * *\n\n**رات: نو بج کر 15 منٹ: میری منظوری کے بغیر ایران کا نیا لیڈر نہیں رہے گا: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی منظوری کے بغیر ایران کا اگلا سپریم لیڈر ’زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا‘۔\n\nانہوں نے اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ’انہیں ہماری منظوری لینی ہو گی۔اگر انہیں ہماری منظوری نہیں ملی تو وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ پائیں گے۔‘\n\nان کے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران جلد ہی مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جانشین کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اے ایف پی\n\n* * *\n\n**رات آٹھ بج کر 45 منٹ: ’ایران کی توانائی صنعت کو نشانہ نہیں بنائیں گے‘**\n\nامریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اتوار کو کہا کہ امریکہ ایران کی توانائی کی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنائے گا۔\n\nتیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم اور گیس صنعت میں خلل عارضی ہوگا۔ ’بدترین صورت میں بھی یہ چند ہفتوں کا معاملہ ہے، مہینوں کا نہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا اسرائیل نے ہفتے کو تہران اور اس کے اردگرد تیل کے ذخیرہ کرنے کے مراکز پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگی لیکن یہ حملے زیادہ سنگین نہیں۔\n\nرائٹ نے کہا ’یہ اسرائیلی حملے ہیں، یہ مقامی ایندھن کے ڈپو ہیں تاکہ گاڑیوں کے ٹینک بھرے جا سکیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’امریکہ کا کوئی منصوبہ نہیں کہ ایران کی توانائی کی صنعت، ان کا تیل یا قدرتی گیس کا شعبہ یا توانائی کے شعبے کی کوئی چیز نشانہ بنائے۔‘\n\nاس جنگ کے نتیجے میں آبنائے ہرمز تقریباً بند ہو چکی ہے، جس کے ذریعے عام طور پر دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور 20 فیصد مائع قدرتی گیس گزرتی ہے۔\n\nتوانائی کی منڈیوں میں اس رکاوٹ کی وجہ سے ہلچل مچ گئی اور تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔\n\nامریکی بینچ مارک کے مطابق تیل کی قیمت جمعے کو 12 فیصد بڑھ گئی اور ایک ہفتے میں 36 فیصد اضافے کے بعد یہ بلند سطح پر پہنچ گئی۔\n\nایران دنیا کی تیل کی پیداوار کا تقریباً چار فیصد حصہ فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ ایران کی تیل کی صنعت بین الاقوامی پابندیوں کے تحت ہے لیکن کچھ تیل اب بھی برآمد کیا جاتا ہے، زیادہ تر چین کو۔ اے ایف پی\n\n* * *\n\n**رات آٹھ بجے: یو اے ای کی ایران پر حملے کی تردید**\n\nمتحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ایران کے ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملے میں امارات ملوث تھا۔\n\nمتحدہ عرب امارات کی قومی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین علی النعیمی نے کہا ’یہ جھوٹی خبر ہے، متحدہ عرب امارات نے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا۔‘\n\n> This is fake news . When we do something, we’ve the courage to announce it https://t.co/lZ47h6gSDO\n>\n> — د. علي النعيمي Dr. Ali Alnuaimi (@Dralnoaimi) March 8, 2026\n\nانہوں نے مزید کہا کہ امارات ایران کی عوام اور حکومت کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھتا اور ایرانی عوام دراصل اس حکومت کی پالیسیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔\n\nانہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ناطے ہم اس حقیقت کو سمجھتے ہیں اور ایرانی عوام کی بھلائی کا خیال رکھتے ہیں۔\n\n> The UAE will never place the Iranian people in the same basket as the Iranian regime. The Iranian people are the real victims of that regime and the ones who suffer the most from its policies. As neighbours, we recognize this reality and we care about their wellbeing.\n>\n> — د. علي النعيمي Dr. Ali Alnuaimi (@Dralnoaimi) March 8, 2026\n\nدوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔\n\n* * *\n\n**سہ پہر 4 بج کر 25 منٹ: پاسداران انقلاب کا اسرائیلی شہروں اور اردن میں امریکی اڈے پر حملے کا دعویٰ**\n\nایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے متعدد شہروں اور اردن میں ایک امریکی فضائی اڈے کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔\n\nایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جاری بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل کے شہروں تل ابیب اور بیرشیبا میں ’فوجی اہداف‘ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔\n\nبیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ اردن کے شہر ازرق میں واقع ایئربیس کو بھی کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔\n\nپاسداران انقلاب کے مطابق یہ اڈہ ’امریکی جارح جنگی طیاروں کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ فعال حملہ آور فضائی اڈہ‘ ہے۔\n\nبیان میں خبردار کیا گیا کہ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے دشمن پر حملوں کا دائرہ اور شدت مزید بڑھائی جائے گی۔\n\n* * *\n\n**سہ پہر ساڑھے تین بجے: وزیر اعظم شہباز شریف کا دبئی میں دو پاکستانی شہریوں کی اموات پر افسوس**\n\nوزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو دبئی میں میزائل کے ملبے کے سبب دو پاکستانی شہریوں کی اموات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔\n\nوزیر اعظم نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کے سفارتی ادارے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے اور میتوں کی واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔\n\n\n\n\nوزیر اعظم نے اس غمگین موقع پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔\n\nاس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دبئی کے علاقے البرشا میں ایک گاڑی پر فضائی حملے کو روکنے کے دوران گرنے والا ملبہ آ گرا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا۔\n\nحکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کی فضائی حدود کی طرف آنے والے میزائل یا ڈرون کو تباہ کیا، جس کے بعد اس کے ٹکڑے نیچے گر گئے۔\n\nیہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات میں کسی پاکستانی شہری کی موت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی ابو ظبی میں ایک پاکستانی شہری کی ملبہ گرنے سے موت واقع ہو چکی ہے۔\n\n* * *\n\n**دوپہر دو بج کر 25 منٹ: ایران میں رہبر اعلیٰ کے انتخاب پر تقریباً اتفاق، اسرائیل کی جانشین کو نشانہ بنانے کی دھمکی**\n\nاسرائیلی فوج نے اتوار کو دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے مقتول سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ہر ممکنہ جانشین کا پیچھا کرے گی۔\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے فارسی میں جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ہر اس شخص کا بھی پیچھا کرے گی جو خامنہ ای کا جانشین منتخب کرنے کی کوشش کرے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے منتخب کردہ ادارے ’مجلسِ خبرگان رهبری‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔\n\nیہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی ’مجلس خبرگان رهبری‘ نے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے زیادہ تر اتفاق رائے حاصل کر لیا ہے۔\n\nمجتبیٰ خامنہ اپنے بچوں کے ساتھ 2018 میں یوم القدس کے موقعے پر (کری ایٹو کامنز - تسنیم نیوز ایجنسی)\n\n\n\n\nمجلس خبرگانِ رهبری کے رکن آیت اللہ محمد مہدی میرباقری نے کہا کہ انتخاب کے عمل میں ’کچھ رکاوٹیں‘ اب بھی دور کرنے کی ضرورت ہے تاہم اکثریت نے ابتدائی طور پر کسی امیدوار کا انتخاب کر لیا ہے۔\n\nایک اور رکن آیت اللہ محسن ہیدری الکاسر نے نورنیوز کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو میں بیان کہا کہ موجودہ حالات میں مجلس کا دو بدو اجلاس ممکن نہیں لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منتخب امیدوار وہی ہے جو مقتول سپریم لیڈر کی ہدایت کے مطابق ’دشمن کے لیے ناپسندیدہ‘ ہونا چاہیے۔\n\n* * *\n\n**دوپہر دو بجے: اسرائیل میں ایران کی جنگ کے آغاز سے تقریباً 2,000 افراد ہسپتالوں میں داخل**\n\nاسرائیل کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 1,929 افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، جن میں سے 157 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہسپتال پہنچے۔\n\nوزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے نو افراد کی حالت تشویشناک، 42 کی درمیانی اور 70 کو معمولی زخم آئے۔\n\nمزید بتایا گیا کہ ہسپتال آنے والے بیشتر زخمی افراد محفوظ مقامات کی طرف جاتے ہوئے زخمی ہوئے۔\n\n* * *\n\n**دن ایک بج کر 05 منٹ: فضائی حملہ روکنے کے دوران ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی کی موت: پاکستانی سفارت خانے کی تصدیق**\n\nمتحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی رات دبئی کے علاقے البرشا میں ایک آنے والے میزائل کو روکنے کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک پاکستانی شہری کی موت واقع ہوئی ہے۔\n\n> We are profoundly saddened to confirm that a Pakistani national lost his life yesterday in Dubai's Al Barsha area due to falling debris following the interception of an incoming missile.\n>\n> Our Consulate General in Dubai is in direct contact with local authorities to assist the…\n\n> — Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) March 8, 2026\n\nایکس پر جاری بیان میں سفارت خانے نے بتایا کہ دبئی میں قونصل خانہ مقامی حکام کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ خاندان کی مدد کی جا سکے اور میت کی جلد وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔\n\nسفارت خانے نے ایک بیان میں مزید کہا: ’غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔‘\n\n\n\n\nدبئی میڈیا آفس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دبئی کے علاقے البرشا میں ایک گاڑی پر فضائی حملے کو روکنے کے دوران گرنے والا ملبہ آ گرا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا۔\n\nحکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کی فضائی حدود کی طرف آنے والے میزائل یا ڈرون کو تباہ کیا، جس کے بعد اس کے ٹکڑے نیچے گر گئے۔\n\nیہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات میں کسی پاکستانی شہری کی موت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی ابو ظبی میں ایک پاکستانی شہری کی ملبہ گرنے سے موت واقع ہو چکی ہے۔\n\n* * *\n\n**دن ساڑھے 11 بجے: مناب سکول پر حملے کی جنگی جرم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہییں: ہیومن رائٹس واچ**\n\nانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اتوار کو مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی ایران میں بچیوں کے ایک پرائمری سکول پر ہونے والے حملے کی جنگی جرم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہییں، جس میں کم از کم 160 افراد جانوں سے گئے جن میں بڑی تعداد سکول کے بچوں کی تھی۔\n\nہیومن رائٹس واچ کے ڈیجیٹل انویسٹی گیشنز لیب کی محقق صوفیہ جونس نے کہا کہ غیر قانونی حملے کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے اور جنگی جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات چلائے جانے چاہییں۔\n\nانہوں نے کہا کہ اس حملے کی فوری اور جامع تحقیقات ضروری ہیں، جن میں یہ بھی دیکھا جائے کہ آیا حملہ کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ وہاں ایک سکول موجود ہے اور دوپہر سے پہلے وہ بچوں اور اساتذہ سے بھرا ہوگا۔\n\nیہ حملہ 28 فروری کو شروع ہونے والی کارروائی کے پہلے دن ایران بھر میں ہونے والے سینکڑوں حملوں میں شامل تھا، جو امریکی اور اسرائیلی افواج نے کیے تھے۔\n\n* * *\n\n**صبح 10 بج کر 50 منٹ: ہمسایہ ممالک پر حملوں سے متعلق بیان کی ’دشمن نے غلط تشریح کی‘: ایرانی صدر**\n\nایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کو کہا ہے کہ ان کے حالیہ بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔\n\nصدر پزشکیان نے گذشتہ روز اپنے عرب ہمسایہ ممالک سے حملوں پر معذرت کرتے ہوئے اس وقت تک مزید حملے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب تک وہاں سے ایران پر حملہ نہیں کیا جاتا۔\n\nایرانی صدر کے اس بیان کے بعد امریکی صدر نے اس کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران ان کے شدید حملوں کی وجہ سے عرب ممالک سے معافی مانگنے پر مجبور ہوا ہے۔\n\nسرکاری ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ’دشمن ان کے الفاظ کو اس طرح پیش کر رہا ہے جیسے ایران خلیجی ممالک پر حملے روکنے کا اعلان کر چکا ہو، حالانکہ صورت حال کو غلط سمجھا گیا ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیان کو ایسے دشمن نے توڑ مروڑ کر پیش کیا جو ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتا ہے۔\n\nانہوں نے کہا: ’ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ ہم بھائی ہیں اور ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہییں۔ تاہم اگر ہم پر حملہ کیا جائے تو ہمیں اس کا جواب دینا پڑتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا کسی ہمسایہ ملک سے تنازع ہے یا ہم ان کے عوام کو ناراض کرنا چاہتے ہیں۔‘\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 30 منٹ: تہران کے آئل ڈپو پر حملے**\n\nاے ایف پی نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہفتے کو تہران میں ایک آئل ڈپو پر امریکہ اور اسرائیل نے حملے کیے ہیں۔\n\nسرکاری خبر ایجنسی ’ارنا‘ نے کہا: ’جنوبی تہران میں ایک آئل ڈپو کو امریکا اور صہیونی حکومت نے نشانہ بنایا۔‘\n\n7 مارچ 2026 کو تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملوں کے مقام سے دھواں اور آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nیہ ڈپو ایک اہم آئل ریفائنری کے قریب واقع علاقے میں تھا، لیکن ’ایلنا‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ریفائنری کی تنصیبات ’فوجی حملوں میں نقصان سے محفوظ رہیں۔‘\n\nاے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق تہران کے شمال مغرب میں واقع ایک اور آئل ڈپو پر بھی حملے ہوئے، جہاں مقام سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔\n\n* * *\n\n**صبح 08 بجے: ناروے میں امریکی سفارت خانے میں دھماکہ: پولیس**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ناروے پولیس نے بتایا ہے کہ اوسلو میں اتوار کی صبح امریکی سفارت خانے میں دھماکہ ہوا، جس سے معمولی نقصان ہوا، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔\n\nعینی شاہدین نے ناروے کے روزنامہ ’ویردنز گانگ‘ کو بتایا کہ سفارت خانے کے احاطے کے اطراف سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔\n\nآٹھ مارچ 2026 کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر کا علاقہ بند کر دیا گیا، جب ناروے کی پولیس نے بتایا کہ سفارت خانے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا (روئٹرز)\n\n\n\n\nفوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی یا اس میں کون ملوث تھا۔\n\nتاہم یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد تہران کے جوابی حملے جاری ہیں، جن میں اس نے اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔\n\nامریکی محکمہ خارجہ نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔\n\n* * *\n\n**صبح 7 بج کر 30 منٹ: ایران سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ ایران کی جنگ اسی وقت ختم ہو گی جب تہران کے پاس نہ کوئی فعال فوج باقی رہے گی اور نہ ہی اقتدار میں کوئی قیادت۔\n\nروئٹرز کے مطابق ہفتے کو ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ فضائی مہم مذاکرات کو بے معنی بنا سکتی ہے کہ اگر ایران کی تمام ممکنہ قیادت مار دی جائے اور ایرانی فوج تباہ کر دی جائے۔\n\nٹرمپ نے کہا، ’کسی وقت میرا خیال ہے کہ شاید وہاں یہ کہنے والا بھی کوئی نہیں بچے گا کہ ہم ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔‘\n\n> \n>\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\n* * *\n\n**صبح 7 بج کر 45 منٹ: بیروت میں ہوٹل کر اسرائیلی حملہ، چار اموات**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کی صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں واقع رمادا ہوٹل کی عمارت میں ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم چار افراد جان سے چلے گئے\n\nاسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے لبنانی دارالحکومت میں کام کرنے والے ایرانی کمانڈروں کو نشانہ بنایا تاہم ان کے نام نہیں بتائے۔\n\nیہ حملہ گذشتہ ہفتے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد بیروت کے عین مرکزی علاقے پر ہونے والا پہلا اسرائیلی حملہ تھا۔\n\nلبنان کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت کے روشے علاقے پر حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔\n\n* * *\n\n**صبح 7 بجے: ایران چھ ماہ تک جنگ لڑ سکتا ہے: پاسداران انقلاب**\n\nاے ایف پی کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کو فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کم از کم چھ ماہ تک امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید جنگ لڑ سکتا ہے۔\n\nپاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے کہا: ’اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج موجودہ رفتارِ کارروائی کے ساتھ کم از کم چھ ماہ تک شدید جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘\n\nپاسداران انقلاب نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے خطے بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے اڈوں اور تنصیبات سے متعلق ’200 سے زیادہ‘ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔\n\n> \n>\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\n* * *\n\n**صبح 6 بج کر 30 منٹ: مشرق وسطی میں جنگ ’کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی‘: چین**\n\nچین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی نے اتوار کو کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ ’کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی۔‘\n\nانہوں نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’یہ ایسی جنگ ہے جو کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی،‘ اور مزید کہا کہ ’طاقتور مکے کا مطلب نہیں طاقتور دلیل نہیں۔ دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جا سکتی۔‘\n\n* * *\n\n**صبح 6 بجے: ریاض میں سفارتی علاقے کو نشانہ بنانے والا ڈرون حملہ ناکام: سعودی عرب**\n\nسعودی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ دارالحکومت ریاض میں سفارتی علاقے کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا، اور اس میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا۔\n\n\n\n\nوزارت نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’ریاض کے سفارتی علاقے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈرون کو مار گرانے کے نتیجے میں نہ کوئی مالی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی شہری زخمی ہوا۔‘\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nامریکہ\n\nمشرق وسطیٰ\n\nسعودی حکام کے مطابق ایک گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی شہری جان سے چلے گئے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 8, 2026 - 22:15\n\nMain image:\n\n> <p>رات بھر کے فضائی حملے کے بعد آٹھ مارچ، 2026 کو شمال مغربی تہران کے شہران آئل ڈپو میں لگنے والی آگ سے اٹھتا دھوئیں کا بادل اٹھ رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nnRlw3EZi\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nایران کو ’انتہائی شدت‘ سے نشانہ بنائیں گے: صدر ٹرمپ\n\nامید ہے ایران دانش مندی سے کام لے گا: سعودی وزیر دفاع\n\nایران سے غیرمشروط سرینڈر کے سوا کوئی ڈیل نہیں ہوگی: ٹرمپ\n\nایران جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک کون سا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nایران کا حملہ، سعودی عرب میں دو اموات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران کا حملہ، سعودی عرب میں دو اموات"
}