{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibbtp7qd6gofgm2ebexxx5ntxsnvieuemows5c6t2u62csb7tcxu4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mglcka7a5nd2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiezzktqobsvj2ovur4c6iguj67t4sobhuihkozaxlv33eaf3hdcoi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 125377
},
"path": "/node/184972",
"publishedAt": "2026-03-08T13:40:38.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"March 8, 2026",
"افغانستان",
"افغان سرحد",
"عطا تارڑ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@TararAttaullah"
],
"textContent": "**وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت کارروائیوں میں 583 افغان طالبان کو مار دیا جبکہ 795 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔**\n\nدونوں پڑوسی ممالک کے درمیان لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔\n\nدونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں 26 فروری کو اس وقت شروع ہوئیں جب افغان فورسز نے سرحد کے قریب پاکستانی فوجی تنصیبات پر اچانک حملہ کیا۔\n\nافغانستان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی پاکستان کی جانب سے فروری میں افغانستان کے اندر مبینہ عسکریت پسندوں کے کیمپوں پر فضائی حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔\n\nعطا اللہ تارڑ نے آج ایکس پر بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت شام چار بجے تک پاکستان کے حملوں میں 583 افغان طالبان مارے گئے جبکہ 795 سے زائد زخمی ہوئے۔\n\nانہوں نے مزید بتایا کہ 242 چیک پوسٹیں تباہ کی گئی جبکہ 38 کو قبضے میں لے کر مسمار کیا گیا۔\n\nاسی طرح 213 ٹینک و بکتر بند گاڑیاں تباہ اور افغانستان میں 64 مقامات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔\n\n> ✅Operation Ghazb lil Haq\n>\n> ✅Update 1600 hours 8 March\n>\n> ✅Summary of Afghan Taliban losses\n>\n> ▪️583 Killed,\n>\n> ▪️795+ Injured\n>\n> ▪️242 Check posts destroyed\n>\n> ▪️38 Posts captured & destroyed\n>\n> ▪️213 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed\n>\n> ▪️64 locations across Afghanistan…\n>\n> — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 8, 2026\n\nاس بیان سے چند گھنٹے قبل پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے چمن سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی تھی۔\n\nسکیورٹی حکام کے مطابق تین سے چار گروہوں پر مشتمل عسکریت پسندوں نے رات کی تاریکی میں سرحدی باڑ کاٹ کر داخل ہونے کی کوشش کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایک سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ’فوجیوں نے بروقت نقل و حرکت کا پتہ لگایا اور جب عسکریت پسند باڑ کاٹنے کی کوشش کر رہے تھے تو ان سے جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک غیر ملکی دہشت گرد مارا گیا جبکہ باقی فرار ہو گئے۔‘\n\nپاکستان کابل پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر ٹی ٹی پی جیسے عسکریت پسند گروہوں کو پناہ دیتا ہے اور پاکستان کے خلاف حملوں میں سہولت فراہم کرتا ہے۔\n\nافغانستان ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور اسلام آباد پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی مشکلات کا حل کابل کو مورد الزام ٹھہرائے بغیر تلاش کرے۔\n\nافغانستان نے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کی اپیل کی ہے۔ تاہم پاکستان نے کابل کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا آپریشن ’غضب للحق‘ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس کے اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔\n\nکئی ممالک و بین الاقوامی اداروں نے، جن میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین شامل ہیں، دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔\n\nافغانستان\n\nافغان سرحد\n\nعطا تارڑ\n\nوزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیوں میں 583 افغان طالبان مارے گئے جبکہ 795 سے زائد زخمی ہوئے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 8, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">چار مارچ، 2026 کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران بلوچستان کے شہر چمن میں پاکستان فوج کا ایک ٹینک کھڑا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nڈی آئی خان آپریشن، کرک ڈرون حملہ: چار شدت پسند، 3 اہلکار مارے گئے\n\nبلوچستان میں آپریشن مکمل، 216 عسکریت پسند مارے گئے: فوج\n\nافغان طالبان ترجمان جھوٹے بیانات پر بے نقاب: پاکستان\n\nپاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں، ایک لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر\n\nSEO Title:\n\nپاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں جاری، ’583 افغان طالبان مارے گئے‘\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں جاری، ’583 افغان طالبان مارے گئے‘"
}