{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiafjgsbdo3y45dc3o2s7375lc32qqmkpphf7h5h2gxev5vu2uiyge",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgi5wuph5d22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiee6g3ajntq5gfg6tvzt7trko4miougfyjorkfbwwg5dsjjrgfcze"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 108203
  },
  "path": "/node/184963",
  "publishedAt": "2026-03-07T14:45:21.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "خیبر پختونخوا",
    "جنوبی وزیرستان",
    "اظہار اللہ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں ریسکیو حکام کے مطابق ہفتے کو وانا بازار میں پولیس وین پر ہونے والے بم حملے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔**\n\nوانا پولیس کنٹروم روم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ھماکہ وانا بازار میں مرزا عالم پیٹرول پمپ کے قریب پولیس وین پر ہوا۔\n\nجنوبی وزیرستان کے ریسکیو حکام نے انڈپینڈنٹ اردو کو دھماکے میں دو افراد کی موت اور 25 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ وانا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اصغر علی شاہ نے بھی دو اموات کی تصدیق کی۔\n\nریسکیو 1122 کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہے جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر عام لوگ ہیں۔\n\nانہوں نے بتایا کہ ایک زخمی کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال جبکہ تین زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ وانا منتقل کر دیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔\n\nوزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔\n\nخیبرپختونخوا ایک مرتبہ پھر شدت پسندانہ حملوں کی زد میں ہے جہاں جمعہ چھ مارچ، 2026 کو ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک شخص کی موت اور خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔\n\nیہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب جب ایک طرف تو پاکستان فوج کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دوسری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جمعے ہی سے ’خیبر‘ کے نام سے تازہ کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔\n\nکالعدم ٹی ٹی پی کے اس اعلان پر پاکستانی حکومت کا کوئی ردعمل تو سامنے نہیں آیا تاہم حالیہ مہینوں کے دوران عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کا ذمہ دار حکومت ٹی ٹی پی کو ٹھراتی ہے۔\n\nحکومت پاکستان کا موقف ہے کہ یہ تنظیم پاکستان کے اندر بھی سرگرم ہے اور افغانستان کی سرزمین سے بھی کارروائیاں کرتی ہے۔\n\nپاکستان\n\nخیبر پختونخوا\n\nجنوبی وزیرستان\n\nجنوبی وزیرستان کے ریسکیو حکام نے انڈپینڈنٹ اردو کو دھماکے میں دو افراد کی موت کی تصدیق کی جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔\n\nاظہار اللہ\n\nہفتہ, مارچ 7, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں 22 ستمبر 2024 کو ایک پولیس وین پر بم دھماکے کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nشمالی وزیرستان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص کی موت، 16 زخمی\n\nطالبان ترجمان جھوٹے اور بے بنیاد بیانات پر بے نقاب ہو چکے ہیں: عطا تارڑ\n\nپاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں، ایک لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر\n\nٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے، کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی\n\nSEO Title:\n\nوانا میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، دو اموات اور 25 زخمی: ریسکیو حکام\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "وانا میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، دو اموات اور 25 زخمی: ریسکیو حکام"
}