{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigjo2r35xciatqnzbp2pouzexfhk54s4rdosye27yphkiij5otyba",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mghjsn2ixmm2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicjxg5pjav2bugeio232ml6vnhpkd4ryilad2xtfip34xvrlhmg5y"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 72770
},
"path": "/node/184956",
"publishedAt": "2026-03-07T09:06:43.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انسداد دہشت گردی عدالت",
"راولپنڈی",
"نو مئی",
"پی ٹی آئی",
"قرۃ العین شیرازی",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی 2023 کو جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، مراد سعید اور ذلفی بخاری سمیت 47 دیگر ملزمان کو 10، 10 برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔**\n\nنو مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں مبینہ کرپشن کیسز میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران آرمی تنصیبات پر حملوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومی و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔\n\nاسی سلسلے میں راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پر ہونے والے حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ہفتے کو جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں اس مقدمے کے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔\n\nعدالت نے ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب، شہباز گل، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، ذلفی بخاری اور کنول شوزب سمیت دیگر شامل ہیں۔\n\nعدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر ان کی غیر موجودگی میں ٹرائل آگے بڑھایا۔ عدالت کا یہ فیصلہ غیر حاضر ملزمان کی حد تک سنایا گیا۔\n\nاسی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل ابھی انسداد دہشت گردی راولپنڈی میں زیر التوا ہے۔\n\nپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اپنی پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نو مئی 2023 کو پشاور میں احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپ کرتے ہوئے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nعدالتی فیصلے، جس کی کاپی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے، میں کہا گیا کہ ’سزا پانے والے ملزمان نو مئی 2023 کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے ہیں اور جے آئی ٹی رپورٹ نے ملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث قرار دیا ہے۔‘\n\nمزید کہا گیا کہ ’سزا پانے والے ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ، آرمی میوزیم اور سکستھ روڈ میٹرو سٹیشن پر حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی نے سزا پانے والے ملزمان کو نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔‘\n\nفیصلے کے مطابق ملزمان پر نو مئی کے واقعات میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔\n\nسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے سرکار کی طرف سے اس کیس کی پیروی کی۔\n\nفیصلے میں کہا گیا کہ ’مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی جبکہ اب تک استغاثہ کے کل 44 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔‘\n\nمزید کہا گیا کہ ’ان 118 ملزمان میں سے 18 دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے اور 29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔‘\n\nفیصلے کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 21 ایل کے تحت 47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا۔\n\nنو مئی 2023 کو جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔\n\nرواں برس چھ جنوری کو اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے انکوائری تشکیل دی۔ اس عدالتی انکوائری میں 47 اشتہاری ملزمان کو ’دیدہ دانستہ مفرور قرار دیا گیا۔‘\n\nانکوائری رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے اخبار میں اشتہار جاری کروایا اور رواں برس آٹھ جنوری کو 47 مفرور ملزمان کا اشتہار جاری کیا گیا۔\n\nفیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ’عدالت نے اشتہاری قرار پانے والے ملزمان کو سات روز کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا موقع دیا، تاہم ان عدالتی احکامات اور اشتہار جاری ہونے کے باوجود کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہوا۔ (جس کے بعد) اشتہاری ملزمان کا سٹیٹ کونسل مقرر کر کے چارج فریم کیے اور پراسیکیوشن نے 19 گواہان کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کروائے۔‘\n\nاستغاثہ کے گواہان پر جرح کرنے اور 47 اشتہاری ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کیا، جس میں ملزمان کو دس، دس سال قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔\n\nانسداد دہشت گردی عدالت\n\nراولپنڈی\n\nنو مئی\n\nپی ٹی آئی\n\nانسداد دہشت گردی عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا: ’سزا پانے والے ملزمان نو مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے ہیں اور جے آئی ٹی رپورٹ نے ملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث قرار دیا ہے۔‘\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nہفتہ, مارچ 7, 2026 - 14:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">(دائیں سے بائیں) نو مئی 2023 کو راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، ذلفی بخاری اور عمر ایوب (تصاویر: مراد سعید آفیشل فیس بک اکاؤنٹ/ ذلفی بخاری انسٹاگرام اکاؤنٹ/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nجی ایچ کیو حملہ: عمران خان، دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد: پی ٹی آئی\n\nنو مئی ’غلط‘ قرار دینے کا بیان اور پھر ’وضاحت‘: کیا پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں؟\n\nنو مئی کیس: پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیت 11 افراد کو 10 سال قید\n\nنو مئی، تین اعلیٰ فوجی افسر بغیر پنشن، مراعات ریٹائر: اٹارنی جنرل\n\nSEO Title:\n\nجی ایچ کیو حملہ: عمر ایوب، مراد سعید سمیت 47 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "جی ایچ کیو حملہ: عمر ایوب، مراد سعید سمیت 47 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا"
}