{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihnjssx76pzeylglpy6lsqlvezmpvaqlvgk3uesjfqjkakapb33wy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mggo42fslat2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicoj2hja6bcgxbe2wnnbmgy4xwob2kwmb3pkssm6qzd44vozvgoy4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 88446
},
"path": "/node/184949",
"publishedAt": "2026-03-07T00:09:28.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"WhatsApp Image 2026-03-07 at 12.01.52 AM.jpeg",
"پیٹرولیم مصنوعات",
"قیمت",
"ایران جنگ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"معیشت",
"news"
],
"textContent": "**حکومت پاکستان نے جمعہ کو پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ 17 فیصد کا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔**\n\nاس اعلان کے بعد ملک میں اس ہفتے کے لیے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 335.86 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 266.17 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 321.17 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔\n\nیہ اعلان وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔\n\nنئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ تاہم اس اچانک بڑے اضافے پر حکومت کے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے تنقید کی ہے۔\n\n## WhatsApp Image 2026-03-07 at 12.01.52 AM.jpeg\n\nمرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت یہ اضافہ مسترد کرتی ہے۔\n\nایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ’پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ اضافہ عوام پر بڑا معاشی بوجھ ہے۔ رمضان المبارک میں دوسری بار قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے۔‘\n\nانہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔ ’حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔‘\n\nشازیہ مری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nنائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ لیکن پاکستان میں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ’احتیاط سے کام لیا ہے اور پچھلے دو سے تین ہفتوں سے مشاورت جاری ہے۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ایک مستقل کمیٹی ہے جو علی پرویز ملک اور اورنگزیب کی قیادت میں باقاعدگی سے صورت حال کا جائزہ لیتی ہے۔\n\nڈار نے کہا کہ حکومت مشرق وسطی کی صورتحال کو کم کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، ’لیکن خدا جانتا ہے کہ اس میں کتنا وقت لگے گا۔‘\n\nحکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ قیمتوں کا جائزہ اب ہفتہ وار بنیادوں پر لیا جائے گا۔\n\nوزی خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے تشکیل شدہ کمیٹی پچھلے پانچ دنوں سے روزانہ ملاقات کر رہی ہے، جہاں صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ معیشت پر جنگ کے وسیع اثرات پر بھی غور کر رہے ہیں۔ تاہم، اس وقت، وہ ماکرو استحکام کے اعتبار سے ایک اچھی جگہ پر ہیں … تو کوئی بے چینی کی بات نہیں ہے۔‘\n\n**شہری تحمل سے کام لیں: اسلام آباد انتظامیہ** ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام پیٹرول پمپس پر بڑی مقدار میں پیٹرول و ڈیزل دستیاب ہے لہذا شہری تحمل سے پیٹرول و ڈیزل ڈلوائیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ’چند پمپس پر زیادہ رش ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی قلت رپورٹ ہوئی ہے۔‘ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی پمپ پر پیٹرول دینے سے انکار کیا جائے تو اسے لازمی آگاہ کیا جائے۔\n---\n\nاس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔\n\nوزیراعظم نے کہا کہ جو بھی پٹرول پمپ مصنوعی قلت کے اس مذموم عمل میں ملوث ہو، اسے فوراً بند کیا جائے اور اوگرا اس کا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کارروائی کرے۔\n\nشہباز شریف نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کے تحفظ اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کریں۔\n\nانہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل سے متعلق ایک ڈیش بورڈ بنایا جائے، جس کے ذریعے صوبوں کے ساتھ ریئل ٹائم میں ڈیٹا شیئر ہو اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کی نگرانی کی جا سکے۔\n\nاجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔\n\nبعض ماہرین کے مطابق اس اچانک بڑے اضافے کی ایک وجہ لوگوں میں خوف کی وجہ سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی حوصلہ شکنی بھی ہوسکتی ہے۔\n\nپیٹرولیم مصنوعات\n\nقیمت\n\nایران جنگ\n\nنئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ تاہم اس اچانک بڑے اضافے پر حکومت کی اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے تنقید کی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مارچ 7, 2026 - 04:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">یہ اعلان وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا (سکرین گریب پ ٹی وی)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’پاکستان کے پاس پیٹرول کا 28 روزہ ذخیرہ‘، وزارت پیٹرولیم کو ترسیل کی سعودی یقین دہانی\n\nگیس کی قیمتوں میں آئندہ چھ ماہ تک اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ: وزیر پیٹرولیم\n\nڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی، پیٹرول کا نرخ برقرار\n\nڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول کا نرخ برقرار\n\nSEO Title:\n\nپیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ: حکومت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ: حکومت"
}