{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiaepdtp5m7tia5uiswxu7clpd7xtiqvozplemvau3ds4emyrup23a",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgghfn4h3x32"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreig2cdk3mlfl2366x4ysul65echzppvdjips2an65wlxcnlwu3f2vy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 102626
  },
  "path": "/node/184944",
  "publishedAt": "2026-03-06T11:30:17.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "ایران جنگ",
    "وائٹ ہاؤس",
    "پادری",
    "دعا",
    "ظفر سید",
    "video"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو آج کل وائرل ہے، جس میں وہ اوول آفس میں آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں اور پادریوں کا ایک جھرمٹ ان پر ہاتھ رکھ کر دعائیں مانگ رہا ہے۔**\n\nایک طرف امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر بمباری جاری ہے، تو دوسری طرف وائٹ ہاؤس میں امریکی افواج کے تحفظ اور صدر کی رہنمائی کے لیے خدا سے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔\n\nیہ منظر اس لیے حیرت انگیز ہے کہ امریکہ کا آئین سیکیولر ہے اور اس میں مذہب کا حکومت میں کسی قسم کا کردار نہیں ہے۔\n\nپھر اوول آفس کے عین بیچوں بیچ یہ مذہبی تقریب کیوں؟\n\nدراصل ٹرمپ کے گرد جمع یہ پادری مسیحیت کے ’ایونجلیکل‘ (Evangelical) فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ فرقہ بنیادی طور پر پروٹسٹنٹ فرقے کا ایک حصہ ہے، جو تبلیغ اور مشنری خدمات پر یقین رکھتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nویڈیو میں ایوانجیلیکل پادری ٹام ملنز کو ٹرمپ کے لیے دعا مانگتے اور یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اے خداوند، اس مشکل وقت میں ٹرمپ پر اپنا فضل کر۔‘\n\nایوانجیلیکلز اسرائیل کے سخت حامی ہیں اور انہیں مسیحی صیہونی بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ بائبل میں اسرائیل کے قیام کی ضمانت دی گئی ہے اور قیامت کے قریب یہودی اسرائیل واپس آ جائیں گے۔\n\nایوانجیلیکل سیاسی طور پر بہت فعال ہیں اور ان کے لابی انگ گروپ امریکی پالیسی کو موڑنے اور اسرائیل کے حق میں جھکانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔\n\nاس کی ایک مثال اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی ہیں جو ایوانجیلیکل ہیں اور گریٹر اسرائیل کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں اور اسے اپنے مذہب کا حصہ مانتے ہیں۔\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران جنگ\n\nوائٹ ہاؤس\n\nپادری\n\nدعا\n\nایک طرف امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر بمباری جاری ہے، تو دوسری طرف وائٹ ہاؤس میں امریکی افواج کے تحفظ اور صدر کی رہنمائی کے لیے خدا سے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔\n\nظفر سید\n\nجمعہ, مارچ 6, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>اوول آفس میں پادری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں (سکرین گریب/وائٹ ہاؤس)</p>\n\nامریکہ\n\njw id:\n\nUABfn83n\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nایران پر حملہ: صدر ٹرمپ کے خلاف کانگریس اور عوام میں مخالفت شدت اختیار کر گئی\n\nایک اور جنگ چھیڑنے پر امریکی ٹرمپ کو معاف نہیں کریں گے\n\nامریکی خواتین آئس ہاکی ٹیم نے ٹرمپ کی دعوت مسترد کر دی\n\nسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ نے اضافی 10 فیصد عالمی ٹیرف عائد کر دیا\n\nSEO Title:\n\n’اے خداوند، اس مشکل وقت میں ٹرمپ پر اپنا فضل کر‘: پادریوں کی ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "’اے خداوند، اس مشکل وقت میں ٹرمپ پر اپنا فضل کر‘: پادریوں کی ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا"
}