{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibe272zbf3vuppyu3azjm4cj3fi4jz2qi727uq5zdmiecbr4cfoci",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgghfetinwt2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiaklfdfsz5gu6udlq3qfpzoxv37mddii5sxhkb4b27tdzy5chkawi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 121170
  },
  "path": "/node/184948",
  "publishedAt": "2026-03-06T16:35:34.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "ہاکی",
    "جاپان",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کھیل",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کی ہاکی ٹیم نے جمعے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو شکست دے کر آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔**\n\nورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔\n\nیہ 2018 کے بعد پہلا موقع ہے جب پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔\n\nپاکستان کے محمد عماد نے جاپان کے خلاف میچ کے 9ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو اس وقت برتری دلائی، جب ان کی پہلی شاٹ بچا لی گئی لیکن گیند پوسٹ سے ٹکرا کر دوبارہ ان کے پاس آئی اور انہوں نے ریباؤنڈ پر گول کر دیا۔\n\nتاہم 21ویں منٹ میں جاپان کے کھلاڑی نے اوپن پلے میں عمدہ ڈیفلیکشن کے ذریعے گول کر کے سکور 1-1 سے برابر کر دیا اور اسی سکور پر ہاف ٹائم ہوا۔\n\nدوسرے ہاف میں 35ویں منٹ میں جاپان کو برتری حاصل ہوئی جبکہ 41ویں منٹ میں پاکستانی دفاع کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جاپانی کھلاڑی نے گول کر کے سکور 3-1 کر دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجاپان کو اس وقت دھچکا لگا جب آخری دس منٹ میں ان کے ایک کھلاڑی کو یلو کارڈ ملا۔ پاکستان نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور 52ویں منٹ میں ابو محمود نے ڈریگ فلک کے ذریعے گول کر کے خسارہ کم کر دیا۔ 55ویں منٹ میں سفیان خان نے طاقتور ڈریگ فلک کے ذریعے گول کر کے مقابلہ 3-3 کر دیا۔\n\n57ویں منٹ میں افراز نے اوپن پلے میں شاندار ڈیفلیکشن کے ذریعے پاکستان کو 4-3 کی برتری دلا دی۔\n\nمیچ کے اختتام سے پہلے جاپان کو پنالٹی سٹروک ملا، مگر پاکستانی گول کیپر علی رضا نے بہترین انداز میں دائیں پاؤں سے گیند روک کر اپنی ٹیم کی شاندار فتح یقینی بنا دی۔\n\nاس طرح پاکستان نے نہ صرف ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا بلکہ کوالیفائرز کے فائنل میں بھی جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔\n\nپاکستان کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔\n\nمحسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔\n\nپاکستان\n\nہاکی\n\nجاپان\n\nپاکستان کی ہاکی ٹیم نے جمعے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو شکست دے کر آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مارچ 6, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان نے 6 مارچ 2026 کو مصر میں ورلڈ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دی (ایف آئی ایچ)</p>\n\nکھیل\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nچیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن مستعفی، قومی ٹیم کے کپتان پر پابندی\n\nپاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نہ بھیجنے کا فیصلہ\n\nفیصل آباد میں قومی کھیل ہاکی کی دوبارہ بحالی کی امید روشن\n\nSEO Title:\n\nپاکستان نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستان نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا"
}