{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihqqim6qr4l4yugpionvvqnttl7jig4s2kbqnnvfua7n7fxhv2bjm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgdqb2hp42e2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibmtbwxs4i2q6jxn5hqbzvjqokpn35t7cbbc6hiw3i6rs3dy4anfy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 103396
  },
  "path": "/node/184923",
  "publishedAt": "2026-03-05T04:17:36.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پنجاب",
    "حکومت",
    "مریم نواز",
    "ٹیکسی",
    "قرض",
    "ڈرائیور",
    "ارشد چوہدری",
    "معیشت",
    "video"
  ],
  "textContent": "**حکومت پنجاب کی ای ٹیکسی سکیم کے تحت افتتاح کے بعد گاڑیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں بغیر سود آسان قسطوں اور کم ڈاؤن پیمنٹ پر ملنے سے ایک طرف درخواست گزار خوش تو دوسری طرف ییلو کیب سکیم کی طرح مخصوص سبز رنگ اور سکیم کی برینڈنگ پر تحفظات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔**\n\nپنجاب حکومت نے ای ٹیکسی سکیم سرکاری طور پر متعارف کرا دی ہے۔ جس کا افتتاح جمعرات کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایک تقریب میں کیا۔\n\nمختلف کمپنیوں کی پاکستان میں بنی ہوئی الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق چار ارب روپے کی سبسڈی کی اس سکیم میں 30 فیصد کوٹہ خواتین کا رکھا گیا ہے۔\n\nسکیم کا مقصد شہری ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست، جدید اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔\n\nالیکترک گاڑیاں فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے سیلز مینجر محمد کاشف نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت پنجاب نے ہم سمیت الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مختلف کمپنیوں کے زریعے ای ٹیکسی سکیم کے تحت گاڑیاں دینا شروع کر دی ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’ہماری گاڑی کی قیمت 64 لاکھ روپے ہے لیکن ای سکیم کے تحت 58 قسطوں پر ملے گی۔ جس کی ڈاون پیمنٹ 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ اس میں درخواست گزار کو چھ لاکھ 90 ہزار جبکہ باقی حکومت ادا کرے گی۔ پانچ سال ماہانہ قسط 85 ہزار روپے ہو گی اس پر کوئی سود وصول نہیں کیا جائے گا۔\n\n(انڈپینڈنٹ اردو)\n\n’جن شہریوں نے e-taxi.punjab.gov.pk حکومتی پورٹل پر اپلائی کیا تھا ان کے نام اکتوبر تک فائنل کر لیے گئے ہیں۔ جن کے نام شارٹ لسٹ ہوئے انہیں کو گاڑیاں دی جارہی ہیں۔‘\n\nگاڑی کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے لاہور کے شہری محمد آصف نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’میں یہ گاڑی لینے آیا ہوں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ پیسے ہم ادا کریں گے حکومت سود پر سبسڈی دے گی۔ لیکن ان سب کا رنگ سبز رکھا گیا ہے اور حکومت نے اپنی برینڈنگ کی ہوئی ہے۔ ایسی گاڑی پر لوگ سفر کرنا پسند نہیں کرتے۔ لہذا حکومت کو چاہیے ان کو کمپنی کے ہی اصل رنگ مین فراہم کیا جائے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’جس طرح 90 کی دہائی میں ییلو کیب سکیم کے تحت ملنے والی گاڑیوں میں مسافر بیٹھنا پسند نہیں کرتے تھے ایسے ہی ان میں نہیں بیٹھیں گے۔ پھر بریڈنگ ختم کرانے یا رنگ تبدیل کرانے پر بھی پابندی ہے۔‘\n\nایک اور شہری تیمور یاسین کے بقول، ’ہم نے یہ گاڑی شرائط پوری کر کے اس لیے لی ہے کہ یہ ایک چارجنگ میں چار سو کلو میٹر تک چلتی ہے۔ ہم اسے یینگو پر ٹیکسی چلائیں گے۔ اس کے لیے شرط تھی کہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے اور مالی حیثیت بھی بہت زیادہ نہ ہو۔ اس کے ساتھ بینک میں ڈاؤن پیمنت جمع کرانا پڑتی ہے۔ پھر یینگو اکاؤنٹ سے شو روم کو تصدیق کرانا پڑتی ہے۔\n\n(انڈپینڈنٹ اردو)\n\n’یہ اچھی گاڑی ہے اس لیے لی ہے کہ نوکری کے ساتھ یہ کام کر کے روزگار بھی ملے گا۔ پانچ سال بعد گاڑی بھی اپنی ہو جائے گی۔‘\n\nکاشف کے بقول، ’ای ٹیکسی سکیم کے تحت ملنے والی گاڑی کو پرائیوٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ ان گاڑیوں مین ٹریکر لگے ہیں اگر ٹیکسی کی بجائے کوئی ذاتی استعمال کے لیے رکھے گا تو گاڑی کو ٹریک کیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا رنگ بھی سبز رکھا گیا ہے تاکہ اندازہ ہوسکے کہ یہ گاڑی صرف ٹیکسی استعمال کے لیے ہے۔‘\n\nپنجاب\n\nحکومت\n\nمریم نواز\n\nٹیکسی\n\nقرض\n\nڈرائیور\n\nپنجاب حکومت ای ٹیکسی سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں بغیر سود آسان قسطوں اور کم ڈاؤن پیمنٹ پر دے گی۔\n\nارشد چوہدری\n\nجمعرات, مارچ 5, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\nمعیشت\n\njw id:\n\nKcnJJLCk\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nافغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا\n\nاسلام آباد کی یونیورسٹی میں ٹیکسی ڈرائیور منشیات بیچتا رہا: قائمہ کمیٹی میں انکشاف\n\n’ٹیکسی ڈرائیور‘ سے ’جوکر‘ تک: سکرین کا سب سے پریشان کن اینٹی ہیرو\n\nعامر جمال: ٹیکسی چلانے سے سڈنی گراؤنڈ کا ناقابل یقین سفر\n\nSEO Title:\n\nپنجاب ای ٹیکسی سکیم: سبسڈی کی تعریف، رنگ اور برینڈنگ پر اعتراضات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پنجاب ای ٹیکسی سکیم: سبسڈی کی تعریف، رنگ اور برینڈنگ پر اعتراضات"
}