{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreig272ayaanh5u6cdb4inmatljy526c2ewukfmp6iwg5vqhzqjujee",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgasdnkijda2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifmur2webxgdq3s2bijzk2p357ptsoj4rdpfcmmpx7ovafzi7ibpq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 78665
},
"path": "/node/184917",
"publishedAt": "2026-03-04T15:42:21.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"امریکہ",
"سری لنکا",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگون نے بتایا کہ امریکی آبدوز نے سری لنکا کے ساحل کے قریب ایک ایرانی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر غرق کر دیا ہے۔**\n\nوزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ’امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں ’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے۔‘\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ہو۔‘\n\nہیگسیتھ نے کہا کہ ’بالکل اسی جنگ کی طرح، ہم جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔‘\n\nتاہم ایران کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔\n\nسری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم 87 افراد مارے گئے جب کہ درجنوں لاپتہ ہیں۔\n\nسری لنکن پولیس اور دفاعی حکام نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’87 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں لیکن 61 دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nسری لنکن نیوی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’بحری جہاز کی جانب سے الاصبح کال موصول ہوئی تھی تاہم ریسکیو کشتیوں کے پہنچنے تک جہاز ایک گھنٹے کے اندر اندر پوری طرح ڈوب چکا تھا۔‘\n\nامریکہ اور اسرائیل کے ہفتے کو ایران پر حملے اور آیت اللہ علی آمنہ ای کی موت کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں جہاں ایک طرف ایران نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دوسری جانب سے نے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا ہے۔\n\nآبنائے ہرمز کی بندش کے باعث جہاز رانی پانچویں روز بھی مفلوج ہے اور مشرقِ وسطیٰ سے تیل اور گیس کی اہم ترسیل متاثر ہو چکی ہے۔\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی آبدوز کی جانب سے ایرانی بحری جہاز پر حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے تیل اور گیس برآمد کرنے والے جہازوں کو انشورنس اور بحریہ کی سکیورٹی فراہم کریں گے۔\n\nایران\n\nامریکہ\n\nسری لنکا\n\nامریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ہو۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 4, 2026 - 20:30\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے 4 مارچ 2026 کو جاری کی گئی ایک ویڈیو سے لیا گیا سکرین گریب جس میں ایرانی بحری جہاز کو حملے کے بعد ڈوبتے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی/ امریکہ محکمہ دفاع)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران پر حملہ: صدر ٹرمپ کے خلاف کانگریس اور عوام میں مخالفت شدت اختیار کر گئی\n\nفیصلہ کن، تباہ کن اور بغیر کسی رحم کے جیت رہے ہیں: امریکہ\n\nایران میں اس وقت انچارج کون ہے، نیا سپریم لیڈر کون ہوسکتا ہے؟\n\nایران پر حملہ نائن الیون کے بعد عالمی تاریخ کا بڑا لمحہ\n\nSEO Title:\n\nایرانی بحری جہاز پر ’امریکی حملہ‘، کم از کم 87 اموات: سری لنکن حکام\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایرانی بحری جہاز پر ’امریکی حملہ‘، کم از کم 87 اموات: سری لنکن حکام"
}