{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaw3axbmjppsylpxids54fypr2ou7yq7ruui3pkot4vu7haxz5a4a",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgasdjayvkz2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreib2nw3lo62q4nk6qtbir5lmtohp2sh7edhxdanwljj2vsprkynybu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 113138
},
"path": "/node/184919",
"publishedAt": "2026-03-04T16:23:02.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"سعودی عرب",
"وزارت پیٹرولیم",
"قرۃ العین شیرازی",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کا 28 روز کا ذخیرہ موجود ہے۔ دوسری جانب پاکستانی وزارت پیٹرولیم کو سعودی عرب نے ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔**\n\nسعودی عرب نے پاکستان کو آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی ترسیل بحیرۂ احمر کی ینبع بندرگاہ سے جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس ضمن میں اسلام آباد نے ایک جہاز بھی بھیج دیا ہے۔\n\nوزارت پیٹرولیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ انتظام اسلام آباد کی جانب سے سعودی عرب کے حکام کو لکھے گئے ایک خط کے نتیجے میں کیا گیا۔ ’ریاض نے پاکستان کی توانائی کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کا وعدہ کیا ہے۔‘\n\nبدھ کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوانِ بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ملک میں اس وقت 28 روز کا ڈیزل اور پیٹرول دستیاب ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔\n\nمشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر پاکستان میں تیل کی قلت سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے، جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔\n\nانہوں نے کہا ہے کہ تاہم علاقائی کشیدگی کے تناظر میں حکومت صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو نے مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم سے رابطہ کیا۔\n\nوزارت پیٹرولیم و خزانہ کے حکام نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر مارچ کے آخر تک موجود ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔\n\nاس خصوصی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن، جس کی کاپی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے، یکم مارچ کو جاری کیا گیا۔ حکومتِ پاکستان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے یہ خصوصی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں اہم فیصلے فوری طور پر کیے جائیں گے۔\n\nوزارت پیٹرولیم کے حکام نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو مدِنظر رکھا جائے گا اور ریگولیٹ کیا جائے گا۔\n\nوفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کورونا دور کی طرح پیٹرولیم کی بچت سے متعلق فیصلوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تیل و گیس کے مقامی ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔\n\nمحمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ملک میں تیل و گیس کی کوئی قلت نہیں، تاہم عوام سے بھی اپیل ہے کہ توانائی کی بچت کو اپنی عادت بنائیں۔ ’اگر علاقائی کشیدگی جاری رہی تو اس کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں گے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب کابینہ کمیٹی کا توانائی کی سپلائی اور ذخائر سے متعلق وزیر خزانہ کے زیرِ صدارت آج ایک اجلاس ہوا ہے۔\n\nاجلاس میں عالمی آئل مارکیٹ میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا گیا، جس میں بین الاقوامی بینچ مارک قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، شپنگ روٹس کی صورتِ حال اور اہم سمندری گزرگاہوں میں بدلتے حالات سمیت دیگر معاملات شامل تھے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے بیان کے مطابق اس کمیٹی نے یہ نوٹ کیا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق غیر یقینی صورتِ حال اور اس کے عالمی توانائی تجارت پر ممکنہ اثرات کے پیش نظر عالمی توانائی کا ماحول بدستور غیر یقینی ہے۔\n\nکمیٹی کو بتایا گیا کہ اگرچہ طویل المدتی معاہدوں کے تحت ایل این جی درآمدات پاکستان کے توانائی مکس کا اہم حصہ ہیں، تاہم علاقائی شپنگ روٹس میں تعطل عالمی ایل این جی لاجسٹکس کو متاثر کر سکتا ہے۔\n\nکمیٹی نے سپلائی سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے مختلف ہنگامی اقدامات پر بھی غور کیا، جن میں بین الاقوامی شراکت داروں سے رابطہ اور متبادل سپلائی ذرائع کی تلاش شامل ہے۔ اس ضمن میں اراکین کو دوست ممالک اور علاقائی سپلائرز کے ساتھ جاری سفارتی اور تجارتی روابط سے آگاہ کیا گیا تاکہ ضرورت پڑنے پر اضافی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔\n\nکمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، رخ موڑنے یا سمگلنگ کی روک تھام نہایت اہم ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط بنائیں تاکہ مقامی سپلائی محفوظ رہے۔\n\nپاکستان\n\nسعودی عرب\n\nوزارت پیٹرولیم\n\nوزارت پیٹرولیم و خزانہ کے حکام نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر مارچ کے آخر تک موجود ہیں۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nبدھ, مارچ 4, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p>16 جولائی 2023 کو راولپنڈی میں ایک پیٹرول پمپ پر ایک کارکن گاڑی میں پیٹرول ڈالتے ہوئے (فاروق نعیم / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\npSBPOVId\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nگیس کی قیمتوں میں آئندہ چھ ماہ تک اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ: وزیر پیٹرولیم\n\nڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی، پیٹرول کا نرخ برقرار\n\nدہلی کا قدیمی پیٹرول پمپ: ہاتھ سے چلنے والی مشینوں سے جدید دور تک کا سفر\n\nپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 اور 3 روپے فی لیٹر اضافہ\n\nSEO Title:\n\n’پاکستان کے پاس پیٹرول کا 28 روزہ ذخیرہ‘، وزارت پیٹرولیم کو ترسیل کی سعودی یقین دہانی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "’پاکستان کے پاس پیٹرول کا 28 روزہ ذخیرہ‘، وزارت پیٹرولیم کو ترسیل کی سعودی یقین دہانی"
}