{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihkb6rkwm2pc6higs7o4q4e3sdarzmxewet3jqf3mydossqdqznxa",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgasde4ux2a2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiarv2iwvbdju47c63c26uug732kqu2eupy4klbsnmgtlsjyyhao3e"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 63992
},
"path": "/node/184920",
"publishedAt": "2026-03-04T17:06:58.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ٹی 20 ورلڈ کپ 2026",
"نیوزی لینڈ",
"جنوبی افریقہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے فن ایلن کی دھواں دار سینچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔**\n\nکولکتہ میں کھیلے گئے پہلی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے 169 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا جس میں سب سے اہم کردار فن ایلن کا رہا جنہوں نے صرف 33 گیندوں پر 100 رنز بنائے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری ہے۔\n\nفن ایلن کی سینچری میں 10 چوکے اور آٹھ چھکے شامل رہے جبکہ وہ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ان کا ساتھ دینے والے ٹم سائفرٹ نے بھی نصف سینچری سکور کی اور 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔\n\nاس طرح نیوزی لینڈ نے 169 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں ہی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جمعرات کو انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز انتہائی برا رہا اور صرف 77 کے مجموعی سکور پر ہی اس کی پانچ وکٹیں گر چکی تھی۔\n\nمارکو ینسن اور ٹرسٹن سٹبز نے اس کے بعد اننگز کو سنبھالا اور اپنی ٹیم کو قدرے بہتر ہدف تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ینسن 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سٹبز نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔\n\nنیوزی لینڈ جسے سپر 8 کے اہم میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی آج ایک بار پھر الگ رنگ میں دکھائی دی اور استعمال کیے گئے بولرز میں سے ایک کے علاوہ سب نے ہی وکٹیں لیں۔\n\nمیٹ ہینری، مک کونی اور رویندرا نے دو، دو جبکہ فرگوسن اور نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔\n\nٹی 20 ورلڈ کپ 2026\n\nنیوزی لینڈ\n\nجنوبی افریقہ\n\nکولکتہ میں کھیلے گئے پہلی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے 169 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا جس میں سب سے اہم کردار فن ایلن کا رہا جنہوں نے صرف 33 گیندوں پر 100 رنز بنائے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مارچ 4, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن نے 4 مارچ 2026 کو کولکتہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سینچری سکور کی (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان سری لنکا سے جیت کے باوجود ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر\n\nمشرق وسطیٰ میں جاری بحران کھیلوں کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟\n\nمشرق وسطیٰ کی صورت حال: آئی سی سی کا ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق ہنگامی اقدام کا اعلان\n\nSEO Title:\n\nفن ایلن کی ’تیز ترین‘ سینچری: نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "فن ایلن کی ’تیز ترین‘ سینچری: نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا"
}