{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicmopjta7rf45rg54p525c7i3hhqgr6w6uffgszvh7bq7ybtmleyy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mg6ab4mrqd32"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreig2ijwwgbvstvlmizpf7xjrjyhdortew7dqlsth7tp76y5iw2ghki"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 74040
  },
  "path": "/node/184903",
  "publishedAt": "2026-03-03T14:48:38.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/teihyy1oAd",
    "March 3, 2026",
    "ایران",
    "متحدہ عرب امارات",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "video",
    "@modgovae"
  ],
  "textContent": "**متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ منگل کو ان کے فضائی دفاعی نظام نے 11 بیلسٹک میزائل اور 123 ڈرونز روکے جبکہ ایک میزائل ان کی حدود میں گرا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔**\n\nوزارت دفاع کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایرانی کھلی جارحیت کے آغاز سے اب تک ملک کی جانب 186 بیلسٹک میزائل داغے گئے جن میں سے 172 میزائل تباہ کر دیے گئے، 13 میزائل سمندر میں گرے جبکہ ایک میزائل ملک کی سرزمین پر گرا۔‘\n\nبیان کے مطابق ’اس کے علاوہ 812 ایرانی ڈرونز داخل ہوئے جن میں سے 755 کو مار گرایا گیا، جبکہ 57 ڈرون ملک کی حدود میں گرے۔‘\n\n> UAE air defences intercept 12 ballistic missiles, 123 drones: Ministry of Defence\n>\n>  The UAE Ministry of Defence (MoD) announced that UAE air defence systems intercepted 11 ballistic missiles and 123 drones today, while one missile landed within the country’s territory without… pic.twitter.com/teihyy1oAd\n>\n> — وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) March 3, 2026\n\nاس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق آٹھ کروز میزائل بھی تباہ کیے گئے ہیں۔\n\nوزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس سب کے دوران ’پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش کا ایک، ایک شہری جان سے گیا جبکہ 68 معمولی زخمیوں کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں اماراتی، مصری، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹریا، لبنان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزارت نے تصدیق کی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سنائی دینے والی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے عمل کا نتیجہ ہیں، اسی طرح لڑاکا طیاروں کی جانب سے ڈرونز اور کروز میزائلوں کو تباہ کرنے کی کارروائیوں کے باعث بھی یہ آوازیں سنائی دیں۔\n\n’ان کارروائیوں کے نتیجے میں بعض شہری املاک کو معمولی سے درمیانے درجے تک نقصان پہنچا۔‘\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اس فوجی ہدف بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا، اور کہا کہ ریاست اس اشتعال انگیزی کے جواب دینے اور اپنی سرزمین، عوام اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے، تاکہ اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے اور اپنے قومی مفادات اور صلاحیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔\n\nایران\n\nمتحدہ عرب امارات\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تاحال ’پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش کا ایک، ایک شہری جان سے گیا جبکہ 68 معمولی زخمیوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مارچ 3, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>متحدہ عرب امارات کے علاقے الفجیرۃ میں 3 مارچ 2026 کو ایک ڈیلیوری کرنے والا شخص سڑک کے کنارے موجود ہے جبکہ اس کے پیچھے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\nbru794p1\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\n’ہم نے میزائل آتے جاتے دیکھے‘: ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی جاری\n\nفرض سمجھ کر ایران جنگ رکوانے کی سفارتی کوشش کر رہے ہیں: اسحاق ڈار\n\nایران پر حملہ نائن الیون کے بعد عالمی تاریخ کا بڑا لمحہ\n\nSEO Title:\n\nدفاعی نظام نے اب تک 172 بیلسٹک میزائل اور 755 ڈرونز گرائے: متحدہ عرب امارات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "دفاعی نظام نے اب تک 172 بیلسٹک میزائل اور 755 ڈرونز گرائے: متحدہ عرب امارات"
}