{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifdxbpwbwcgfdq6nngtnfpr6x2tw6ybtv73ghvvxqzlo7vyxysklu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mg6aaysjces2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreieaengn2ucbcktxiqaeq3clynu4f2cjaluz6uhialzwzpfswxoeju"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 84681
  },
  "path": "/node/184904",
  "publishedAt": "2026-03-03T15:40:25.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران",
    "امریکہ",
    "اسرائیل",
    "مشرق وسطیٰ",
    "روئٹرز",
    "کھیل",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی ممالک میں کھیلوں کے مقابلے ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر سفری رکاوٹوں کے باعث مقابلے متاثر ہوئے ہیں۔**\n\nدنیا کے مصروف ترین ٹرانزٹ مراکز میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔\n\n**پیرا لمپکس گیمز میں کھلاڑیوں کی آمد متاثر**\n\nانٹرنیشنل پیرا لمپکس کمیٹی (IPC) نے کہا ہے کہ وہ حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی ہوائی اڈوں پر سفری رکاوٹوں کے باعث متعدد کھلاڑیوں کو میلانو کورٹینا ونٹر پیرا لمپکس گیمز تک پہنچنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔\n\nانہوں نے منگل کو کہا کہ ’مشرقِ وسطیٰ میں فضائی حدود کی بندش بعض متعلقہ افراد کی آمد کو متاثر کر رہی ہے… ہم میلانو کورٹینا 2026 کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کے لیے حل تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔‘\n\n**متحدہ عرب امارات میں ٹینس معطل**\n\nفجیرہ چیلنجر ایونٹ میں کھیل منگل کو سکیورٹی الرٹ کے باعث اچانک روک دیا گیا اور باقی دن کے لیے منسوخ کر دیا گیا۔\n\nفجیرہ کے حکام نے تیل کے صنعتی زون میں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ایک ڈرون مار گرائے جانے کے بعد گرنے والے ملبے سے لگنے والی آگ بجھا دی۔\n\n**ایران اور قطر میں فٹبال میچ ملتوی، سپین بمقابلہ ارجنٹینا میچ غیر یقینی**\n\nایران میں تمام کھیلوں کے مقابلے اگلے اعلان تک منسوخ کر دیے گئے ہیں، جن میں ملک کی اعلیٰ ترین پرشیئن گلف پرو لیگ بھی شامل ہے۔\n\nایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے مشرقِ وسطیٰ میں پیر اور منگل کو ہونے والے تمام میچ بھی ملتوی کر دیے گئے۔\n\nقطر فٹبال ایسوسی ایشن نے ملک میں تمام فٹبال میچ غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیے، جس کے باعث 27 مارچ کو دوحہ میں شیڈول سپین اور ارجنٹینا کے درمیان مقابلہ مشکوک ہو گیا ہے۔\n\n**میڈویڈیف اور روبلیوف دبئی میں پھنس گئے**\n\nروسی کھلاڑی دانیئل میڈویڈیف اور آندرے روبلیوف، جنہوں نے گذشتہ ہفتے دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی، اب کیلیفورنیا میں ہونے والے انڈین ویلز اوپن تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں سفری مسائل درپیش ہیں، اور اے ٹی پی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔\n\n**مشرقِ وسطیٰ میں فارمولا ون ریس غیر یقینی**\n\nایف آئی اے کے سربراہ محمد بن سلیم نے کہا ہے کہ بحرین اور سعودی عرب میں اگلے ماہ ہونے والی فارمولا ون ریس کے حوالے سے فیصلہ کرتے وقت سکیورٹی اولین ترجیح ہوگی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے پیر کو کہا کہ ’حفاظت اور فلاح و بہبود ہمارے فیصلوں کی رہنمائی کرے گی جب ہم وہاں شیڈول ایف آئی اے ورلڈ اینڈیورنس چیمپئن شپ اور ایف آئی اے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ کے آئندہ ایونٹس کا جائزہ لیں گے۔‘\n\n**سندھو آل انگلینڈ اوپن سے دستبردار**\n\nدو مرتبہ اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو دبئی ایئرپورٹ پر کئی دن پھنسے رہنے کے بعد آل انگلینڈ اوپن میں شرکت نہ کر سکیں اور منگل کو انڈیا واپس لوٹ گئیں۔\n\nبیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے کہا کہ سابق عالمی چیمپئن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو چکی ہیں۔\n\nسندھو نے ایکس پر لکھا کہ ’بنگلور میں اپنے گھر واپس اور محفوظ ہوں۔ پچھلے چند دن شدید اور غیر یقینی تھے، لیکن میں گھر واپس آنے پر بے حد خوش ہوں۔‘\n\n**ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی واپسی میں تاخیر**\n\nویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں نے پیر کو کہا کہ انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد انڈیا سے واپسی میں تاخیر کا سامنا ہے۔\n\nزمبابوے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ٹیم دبئی کے راستے وطن واپس جانے والی تھی لیکن وہ انڈیا میں محفوظ ہے۔\n\nکرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ مل کر اپنے کھلاڑیوں اور عملے کے لیے محفوظ سفری انتظامات کر رہا ہے۔\n\nایران\n\nامریکہ\n\nاسرائیل\n\nمشرق وسطیٰ\n\nایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی ممالک میں کھیلوں کے مقابلے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔\n\nروئٹرز\n\nمنگل, مارچ 3, 2026 - 20:30\n\nMain image:\n\n> <p>ویست انڈیز اور زمبابوے کے کپتان ٹی 20 میچ سے قبل بات کر ر ہے ہیں ۔ دونوں ٹیموں ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں مگر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث اب تک انڈیا ہی میں پھنس کر رہ گئی ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nکھیل\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفرض سمجھ کر ایران جنگ رکوانے کی سفارتی کوشش کر رہے ہیں: اسحاق ڈار\n\nدفاعی نظام نے اب تک 172 بیلسٹک میزائل اور 755 ڈرونز گرائے: متحدہ عرب امارات\n\n’ہم نے میزائل آتے جاتے دیکھے‘: ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی جاری\n\nSEO Title:\n\nمشرق وسطیٰ میں جاری بحران کھیلوں کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کھیلوں کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟"
}