{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicy7ykbxpke3akaull3mrf5opfqird7gcnwiizaabgnbwv43pf3oa",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mg4uixmsyqi2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicau4v3syqibpeax2z54opife474nrl5wetic6m3pmy7knevr7cy4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 93737
  },
  "path": "/node/184897",
  "publishedAt": "2026-03-03T03:45:43.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/YuCukrePkH",
    "March 3, 2026",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "اسرائیل",
    "جنگ",
    "ریاض",
    "سعودی عرب",
    "میزائل حملہ",
    "اموات",
    "مشرق وسطیٰ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@modgovksa",
    "@usembislamabad"
  ],
  "textContent": "سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ منگل کی صبح دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز کے حملے سے چھوٹے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ایران نے خلیجی ممالک پر جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔\n\nسعودی عرب کی وزارت دفاع کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ دارالحکومت ریاض اور الخرج شہر کے قریب نصف درجن سے زیادہ ڈرونز کو روکا گیا ہے۔\n\nاس سے قبل منگل کو علی الصبح جاری ہونے والے سعودی وزارت دفاع کے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ’ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ، حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔‘\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکہ کے سفارت خانے کو دو مشتبہ ایرانی ڈرون حملوں کے بعد امریکہ ’جلد‘ جوابی کارروائی کرے گا۔\n\n> المتحدث الرسمي لوزارة الدفاع: تعرّضت السفارة الأمريكية في الرياض لهجوم بمسيّرتين بحسب التقديرات الأولية، ونتج عن ذلك حريق محدود وأضرار مادية بسيطة في المبنى. pic.twitter.com/YuCukrePkH\n\n> — وزارة الدفاع (@modgovksa) March 3, 2026\n\nنیوز نیشن نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ کو جلد ہی پتہ چل جائے گا‘ کہ امریکہ کس طرح کا ردعمل ظاہر کرے گا۔\n\nدوسری طرف اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر 6 مارچ (جمعے) تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔\n\nایک بیان میں سفارت خانے نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے پر بھی ہوتا ہے اور متاثرہ درخواست دہندگان کو اس کے مطابق آگاہ کیا جائے گا۔\n\nدو عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے ریاض میں امریکی سفارت خانے کے ارد گرد فائر انجن دیکھے۔\n\n> Due to the current security situation, the U.S. Embassy in Islamabad and the Consulates General in Lahore and Karachi have cancelled all visa appointments through Friday, March 6.\n\n> — U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) March 3, 2026\n\nقبل ازیں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی مشن کی عمارت پر دھواں دیکھا تھا اور سعودی دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانے کے سفارتی کوارٹر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں۔\n\nسعودی فوج کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس حساس معاملے پر بات کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی فضائی دفاع نے حملے میں ریاض کے سفارتی کوارٹر کو نشانہ بنانے والے چار ڈرونز کو روکا۔\n\nاس کے نتیجے میں امریکی سفارت خانے نے جدہ، ریاض اور ظہران کے لیے جگہ جگہ پناہ گاہیں اور غیر ضروری سفر کو محدود کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں۔\n\nسعودی عرب میں یہ حملے خلیجی ریاستوں میں میزائلوں اور ڈرونز کی لہر کے ساتھ موافق ہیں جس میں متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ ایران سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں سے نمٹ رہی ہے\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nقطر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے منگل کی صبح سویرے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکا۔\n\nتہران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں خطے بھر میں حملے شروع کیے۔\n\nایران کے فوجیوں نے بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں کے علاوہ تیل کے امیر علاقے میں فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔\n\nاے ایف پی کے نمائندے کے مطابق پیر کو کویت سٹی کے امریکی سفارت خانے سے دھواں نکلا۔\n\nبعد میں کویت میں مقیم ایک سفارت کار اور ایک مغربی سفارت کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ سفارت خانے کو کئی ڈرونز سے نقصان پہنچا ہے، جب کہ کویت میں مقیم ایک دوسرے سفارت کار نے بتایا کہ عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا۔\n\nایران\n\nامریکہ\n\nاسرائیل\n\nجنگ\n\nریاض\n\nسعودی عرب\n\nمیزائل حملہ\n\nاموات\n\nمشرق وسطیٰ\n\nمنگل کو علی الصبح سعودی وزارت دفاع سے جاری میں کہا گیا کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مارچ 3, 2026 - 08:45\n\nMain image:\n\n> <p>ریاض میں امریکی سفارت خانے کی فائل فوٹو (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران پر حملہ نائن الیون کے بعد عالمی تاریخ کا بڑا لمحہ\n\nایران جنگ: مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھ ہوگئی\n\nسابق ایرانی صدراحمدی نژاد کی حملوں میں موت سے متعلق متضاد خبریں\n\nایران جنگ: تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہ\n\nSEO Title:\n\nریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، معمولی نقصان ہوا: سعودی وزارت دفاع\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ریاض میں امریکی سفارت خانے  پر ڈرون حملہ، معمولی نقصان ہوا: سعودی وزارت دفاع"
}