{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihmvjrhzdnhx755q4ws6rliscjagheeyhymdbbu2tsnk5pklfe6sq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mg4h4i4msuz2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibmeprzfqif7snmxlui5aunvbp4euosm3qtcgtfeln7yjgoqxiyb4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 84428
  },
  "path": "/node/184883",
  "publishedAt": "2026-03-02T04:05:53.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "محمود احمدی نژاد",
    "ایران",
    "ایران پر امریکی حملہ",
    "ایران اسرائیل کشیدگی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایران پر جاری امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی موت سے متعلق متضاد خبریں سامنے آئی ہیں۔**\n\nایران کی خبر رساں ایجنسی ایلنا نے اتوار کو اطلاع دی کہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد تہران میں ایک فضائی حملے میں جان سے چلے گئے ہیں۔\n\nایلنا نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ 69 سالہ احمدی نژاد مشرقی تہران میں اپنی رہائش گاہ پر محافظ سمیت مارے گئے ہیں۔\n\nتاہم ترک خبر رساں ادارے انادولو نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد زندہ اور محفوظ ہیں۔\n\nانادولو کے مطابق احمد نژاد کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ ’میں ان سے رابطے میں ہوں۔ سب ٹھیک ہے۔‘\n\nمحمود احمدی نژاد 2003 میں تہران کے میئر بننے سے قبل ایک غیر معروف شخصیت تھے اور خاص طور پر اس وقت معروف نہیں تھے جب انہوں نے 2005 کے صدارتی انتخابات میں دوسرے راؤنڈ کے رن آف ووٹ میں کامیابی حاصل کی۔\n\n2005 کے انتخابات میں اس وقت کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی جیت کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن احمدی نژاد کی اکثریتی فتح نے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔\n\nاحمدی نژاد نے مبینہ طور پر اس مہم پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا تھا، لیکن انہیں طاقتور قدامت پسندوں کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے اپنی بنیادی طور پر محنت کش طبقے کے اجتماعات میں حمایت کو متحرک کرنے کے لیے مساجد کے نیٹ ورک کا استعمال کیا۔\n\nانہیں نوجوان، دوسری نسل کے انقلابیوں کے ایک گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی جنہیں آبادگاران، کے نام سے جانا جاتا تھا۔\n\n2005 سے 2013 تک اپنے آٹھ سالہ دور اقتدار کے دوران احمدی نژاد ابتدائی طور پر حکمران مذہبی رہنماؤں کے علاوہ پارلیمنٹ میں سخت گیر اور قدامت پسندوں کے پسندیدہ تھے۔\n\nتاہم ان کی مدت کے اختتام پر ان کی پالیسیوں کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھتے گئے۔ ان کی جوہری پالیسیاں ایران کے خلاف متعدد پابندیوں کا باعث بنیں جس کے نتیجے میں ملک اقتصادی بحران کا شکار ہوا۔\n\nاحمدی نژاد بنیادی طور پر اپنے اسرائیل مخالف تبصروں کی وجہ سے بین الاقوامی تنقید کی زد میں بھی آئے تھے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کے دور صدارت کے دوران ایران اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی دھمکیوں اور ہولوکاسٹ سے انکار کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنہا ہو گیا تھا۔\n\nاحمدی نژاد کے حامیوں نے تیزی سے ان سے منہ موڑ لیا تھا اور یہاں تک کہ سخت گیر حلقوں نے بھی ان کے عہدے کی مدت کے اختتام تک انہیں ایک متنازعہ شخصیت قرار دیا، حالانکہ ابتدا میں انہیں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے پسندیدہ شخصیت کے طور دیکھا جاتا تھا۔\n\nاحمدی نژاد نے اپنے ملک میں غربت، سماجی انصاف اور ایران کے اندر دولت کی تقسیم پر توجہ مرکوز کی اور امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے تیل کی رقم استعمال کرنے کا وعدہ کیا۔\n\nاپنے انتخاب کے بعد احمدی نژاد نے ایران کے آزاد بینکنگ سیکٹر پر شرعی قانون لانے کے پروگرام کا آغاز کیا، جو پابندیوں بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔\n\nبعدازاں ایرانی کی گارڈین کونسل نے احمدی نژاد کو 2017، 2021 اور 2024 کے صدارتی انتخابات سے باہر کر دیا تھا۔\n\nمحمود احمدی نژاد\n\nایران\n\nایران پر امریکی حملہ\n\nایران اسرائیل کشیدگی\n\n2005 کے انتخابات میں اس وقت کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی جیت کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن احمدی نژاد کی اکثریتی فتح نے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مارچ 2, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\n> <p>سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے دو جون 2024 کو تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nخطے میں جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا: احمدی نژاد\n\nایران سعودی عرب تنازعے کا خاتمہ ایک دیرپا خدمت ہوگی: احمدی نژاد\n\nاقوام متحدہ قوموں کی خواہشات کی ترجمانی نہیں کرتی: احمدی نژاد\n\nایرانی حملے سے نو اسرائیلیوں کی موت، 3 امریکی فوجی بھی جان سے گئے\n\nSEO Title:\n\nسابق ایرانی صدراحمدی نژاد کی حملوں میں موت سے متعلق متضاد خبریں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سابق ایرانی صدراحمدی نژاد کی حملوں میں موت سے متعلق متضاد خبریں"
}