{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicb5av5k2bboqbeplvmcjrzxyvoirgkwn26mdqwvt4baaszw2bay4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mg4h4e6v3c72"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic3wjqw4xjbwh6z7ussu2chpocx7d64pxcqhi3evgqhkalulqcspa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 61719
},
"path": "/node/184887",
"publishedAt": "2026-03-02T04:20:34.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران - امریکہ لڑائی کے پہلے دن کا احوال یہاں جانیے",
"ایران - امریکہ لڑائی کے دوسرے دن کا احوال یہاں جانیے",
"March 2, 2026",
"@SecRubio",
"@StateDept",
"pic.twitter.com/vdplAik2Sq",
"https://t.co/i2y3Q3vo2E",
"AFP__20260302__99JT4G3__v1__MidRes__PakistanIranUsIsraelConflict.jpg",
"AFP__20260302__99JU3WE__v2__MidRes__PakistanIranUsIsraelConflict.jpg",
"Screenshot 2026-03-02 130636.jpg",
"https://t.co/LLRbFcy7bZ",
"@CMShehbaz",
"@MIshaqDar50",
"@PakPMO",
"@ForeignOfficePk",
"pic.twitter.com/6ocU6m0n1I",
"March 1, 2026",
"WhatsApp Image 2026-03-02 at 10.28.26 AM (1).jpeg",
"https://t.co/1q4s0wNbId",
"ایران",
"امریکہ",
"جنگ",
"مشرق وسطیٰ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"video",
"@CENTCOM",
"@AsstSecStateCA",
"@usembislamabad",
"@AmbMudassir",
"@PakinAzerbaijan",
"@indyurdu"
],
"textContent": " * ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ جاری ہے، جسے امریکہ نے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔\n * علی رضا اعرافی کو ایران کی لیڈرشپ کونسل کا رکن اور عبوری سپریم لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔\n * ایرانی حموں سے اسرائیل میں کم از کم 10 اموات ہوچکی ہیں جبکہ تین امریکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔\n * کویت کی وزارت دفاع نے ’کئی امریکی جنگی طیاروں‘ کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔\n\n\n---\n\nایران - امریکہ لڑائی کے پہلے دن کا احوال یہاں جانیے\n\nایران - امریکہ لڑائی کے دوسرے دن کا احوال یہاں جانیے\n\n* * *\n\n**صبح 4 بج کر 25 منٹ: مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھ ہوگئی**\n\nامریکی سینٹر کمانڈ کے مطابق 2 مارچ کو شام 4 بجے تک چھ امریکی فوجی کارروائی کے دوران جانیں کھو چکے ہیں۔ امریکی افواج نے مزید دو فوجی اہلکاروں کی باقیات ایک ایسی جگہ سے بازیاب کیے ہیں جو ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران نشانہ بنی تھی۔ تاہم اس نے اس بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔\n\nگذشتہ رات، امریکی B-1 بمبار طیاروں نے ایران کے اندر حملہ کیا تاکہ ایرانی بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔\n\n> CENTCOM Update\n>\n> TAMPA, Fla. – As of 4 pm ET, March 2, six U.S. service members have been killed in action. U.S. forces recently recovered the remains of two previously unaccounted for service members from a facility that was struck during Iran's initial attacks in the region.…\n>\n> — U.S. Central Command (@CENTCOM) March 2, 2026\n\n> ادھر امریکی حکومت نے خلیجی ممالک میں اپنے شہریوں سے فورا انخلا کا کہا ہے۔\n\n> > The @SecRubio @StateDept urges Americans to DEPART NOW from the countries below using available commercial transportation, due to serious safety risks. Americans who need State Department assistance arranging to depart via commercial means, CALL US 24/7 at +1-202-501-4444 (from… pic.twitter.com/vdplAik2Sq\n>>\n>> — Assistant Secretary Mora Namdar (@AsstSecStateCA) March 2, 2026\n>\n> * * *\n>\n> **رات 10 بج کر 30 منٹ: ایران کی صورت حال پر گہری نظر، تمام سفارتی کوششیں کر رہے ہیں: اسحاق ڈار**\n\nنائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پیر کو کہا ہے کہ پاکستان ایران کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے قریب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ علاقائی صورتحال انتہائی نازک ہے اور پاکستان تمام متعلقہ علاقائی و دوست ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔\n\nدفتر خارجہ اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تمام تر سفارتی کوششیں بروئے کار لا رہا ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش کشیدگی کم کرانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ریاستیں ایک دوسرے کی علاقائی خودمختاری کے احترام اور عالمی قوانین کی پابندی کی پابند ہیں، جب کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارتکاری ہے۔\n\nنائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں پر انتہائی افسوس ہے، تاہم ان کے بقول ایران کی جانب سے یہ حملے اپنے دفاع میں کیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلسل مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیتا آ رہا ہے۔\n\nغزہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور غزہ میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں ایک حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جان سے گیا ہے، جس پر حکومت پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔\n\nافغانستان کے حوالے سے نائب وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے افغانستان کے تین دورے کیے، جن کے دوران تجارت، معیشت اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں ’آپریشن غضب للحق‘ کا آغاز کیا، جس کے تحت کابل، قندھار، پکتیا، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، جب کہ افغانستان کی 34 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر کے 100 سے زائد کو تباہ کیا گیا۔\n\nاسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کا خواہاں ہے اور افغان طلبہ کے لیے 4,500 وظائف کی پیشکش کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، کیونکہ افغان سرزمین سے سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔\n\nانہوں نے بتایا کہ قطر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، جب کہ استنبول مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔ نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام محفوظ اقدامات کا حق رکھتا ہے۔\n\n**رات 8 بج کر 45 منٹ: ٹرانزٹ مسافروں کو نکالنے کے لیے ابوظبی سے متعدد پروازیں روانہ**\n\nاتحاد ایئرویز کے 15 مسافر طیارے پیر کی شام تین گھنٹوں کے دوران ابوظبی سے روانہ ہوئے جن کا مقصد جاری تنازع کے باعث ایئرپورٹ پر پھنسے ٹرانزٹ مسافروں کو منتقل کرنا تھا۔\n\nفلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اس کے علاوہ دو اتحاد ایئرویز کارگو طیارے، دو انڈیگو ایئربس اے320 طیارے اور ایک لفتھانسا اے380 طیارہ بھی ابوظبی سے روانہ ہوا۔\n\nدوسری جانب اتحاد ایئرویز کے مطابق ابوظبی آنے اور جانے والی معمول کی تمام پروازیں منگل تین مارچ کو مقامی وقت دوپہر دو بجے تک معطل رہیں گی۔\n\n* * *\n\n**رات 8 بج کر 15 منٹ: ایرانی حملوں کے بعد ’قطر انرجی‘ نے ایل این جی کی پیداوار روک دی**\n\nخلیجی ملک کی گیس کمپنی ’قطر انرجی‘ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ تنصیبات پر فوجی حملوں کے بعد مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور متعلقہ مصنوعات کی پیداوار عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔\n\nکمپنی کے مطابق راس لفان انڈسٹریل سٹی اور مسیعید انڈسٹریل سٹی میں واقع آپریٹنگ تنصیبات متاثر ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔\n\nقطر انرجی نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام شراکت داروں سے رابطے میں ہے اور صورتحال سے متعلق تازہ معلومات جاری کرتی رہے گی۔\n\n* * *\n\n**رات 8 بج کر 15 منٹ: نواز شریف کا آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل پر افسوس کا اظہار**\n\nسابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے امریکی اور اسرائیلی حملے میں قتل پر اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔\n\nایکس پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ’یہ ایران کی تاریخ کا ایک اہم اور حساس لمحہ ہے کیونکہ اس نوعیت کا نقصان گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات رکھتا ہے۔ انہوں نے سوگ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تمام سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔‘\n\nاپنے پیغام میں نواز شریف نے خطے میں استحکام، امن اور ممالک کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیا۔\n\nانہوں نے ایرانی قوم کے لیے اس ’بڑے اور ناقابل تلافی نقصان‘ کا سامنا کرنے کے لیے حوصلہ اور ثابت قدمی کی دعا بھی کی۔\n\n* * *\n\n**رات 8 بجے: ایران جنگ کی آگ بحیرہ روم تک پھیل گئی، قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر حملہ**\n\nامریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر پیر کے روز ایک بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے بعد ارد گرد کے علاقے کو خالی کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔\n\nفرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی ڈرون نے برطانیہ کے زیر انتظام اکروٹیری ایئر فورس بیس کے رن وے کو نشانہ بنایا۔\n\nیہ حملہ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی فوجی حملے میں شامل نہیں ہوگا۔\n\nقبرص کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک کے جنوبی ساحل پر واقع اس بحیرہ روم جزیرے کے فوجی اڈے کے اطراف کے علاقے کو خالی کروا دیا گیا۔\n\nحملے کے بعد مغربی قبرص میں واقع پافوس ائیرپورٹ کو بھی خالی کرایا گیا تاہم بعد میں یہاں صورت حال معمول پر آگئی اور پروازیں دوبارہ شروع ہو گئیں۔\n\n* * *\n\n**شام 6 بج کر 45 منٹ: ایران جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی**\n\nامریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق ایران سے جاری جھڑپوں کے دوران مارے ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔\n\nایکس پر جاری بیان کے مطابق چوتھا اہلکار ایران کے ابتدائی حملوں میں شدید زخمی ہوا تھا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔\n\nامریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جا رہیں جبکہ فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔\n\n* * *\n\n**شام 4 بج کر 50 منٹ: کویت میں تین ایف-15 طیارے ’فرینڈلی فائر‘ سے کریش ہوئے: سینٹ کام**\n\nامریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے پیر کو کہا کہ کویت کی فضائی حدود میں آپریشن کے دوران امریکہ کے تین ایف-15 ای سٹرائیک ایگل طیارے مبینہ طور پر ’فرینڈلی فائر‘ کے واقعے میں تباہ ہو گئے۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے دوران امریکی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو غلطی سے کویت کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔\n\n> At 11:03 p.m. ET, March 1, three U.S. F-15E Strike Eagles flying in support of Operation Epic Fury went down over Kuwait due to an apparent friendly fire incident.\n>\n> Read more:https://t.co/i2y3Q3vo2E\n\n> — U.S. Central Command (@CENTCOM) March 2, 2026\n\nسینٹ کام نے کہا: ’کویت نے اس واقعے کو تسلیم کر لیا ہے، اور ہم کویتی دفاعی افواج کی کوششوں اور جاری آپریشن میں ان کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔‘\n\nبیان کے مطابق تمام چھ فضائی اہلکار محفوظ طریقے سے ایجیکٹ ہو کر بازیاب کر لیے گئے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔\n\n* * *\n\n**سہ پہر 3 بج کر 40 منٹ: پاکستانی وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے رابطہ، کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال**\n\nوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے تناظر میں بگڑتی ہوئی موجودہ علاقائی صورت حال تبادلہ خیال کیا۔\n\nوزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ ایران کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں اور اس سلسلے میں عمان فعال کردار ادا کر رہا تھا۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ کہ ’ان حملوں نے نہ صرف اہم سفارتی عمل کو پٹڑی سے اتارا بلکہ خطے میں بات چیت کو فروغ دینے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا۔‘\n\nدونوں رہنماؤں نے مزید کشیدگی کو روکنے اور سفارتی اقدامات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے گنجائش پیدا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور ’قریبی رابطے میں رہنے اور امن کی بحالی اور دیرپا علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔‘\n\n* * *\n\n**3 بج کر 40 منٹ: پاکستانی پارلیمان کا فاتحہ**\n\nپاکستان کی پارلمینٹ نے آج اسلام آباد میں اجلاس میں ایران میں امریکی اسرائیلی حملے سے مارے جانے والے سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی موت پر فاتحہ ادا کیا ہے۔ ایوان زیریں کے سپیکر سردار اياز صادق نے ایوان سے دعا کی درخواست کی۔\n\n* * *\n\n**3 بج کر 30 منٹ: چینی شہری جان سے گیا**\n\nچین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ ایران کے تنازعے میں دارالحکومت تہران میں ایک چینی شہری مارا گیا ہے جبکہ 3,000 سے زائد کو نکال لیا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ قریبی ممالک میں اس کے سفارت اور قونصل خانے متاثرین کی مدد کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔\n\nوزارت کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہمسایہ ممالک میں چینی سفارت اور قونصل خانوں کی جانب سے قائم کردہ ورک گروپس ان افراد کو وصول کریں گے اور ان کی مدد کریں گے۔\n\nماؤ نے مزید کہا کہ چین کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔\n\n* * *\n\n**3 بج کر 10 منٹ: پاکستانی شہریوں کی واپسی**\n\n## AFP__20260302__99JT4G3__v1__MidRes__PakistanIranUsIsraelConflict.jpg\n\n## AFP__20260302__99JU3WE__v2__MidRes__PakistanIranUsIsraelConflict.jpg\n\nپاکستانی شہری 2 مارچ 2026 کو ایران سے واپسی کے بعد تفتان سرحد عبور کر رہے ہیں (تصاویر: بنارس خان / اے ایف پی)\n\n* * *\n\n**2 بج کر 05 منٹ: ایران کے تل ابیب، حیفہ میں حملے**\n\nایران کے پاسداران انقلاب نے پیر کو کہا ہے کہ انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے ایک کمپلیکس کے علاوہ حیفا میں سکیورٹی و فوجی مراکز اور مشرقی بیت المقدس پر میزائل داغے ہیں۔\n\nاے ایف پی کے مطابق پاسداران انقلاب کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کا ہدف اسرائیلی حکومت کے ’سرکاری کمپلیکس پر ٹارگٹڈ حملہ، حیفا میں فوجی اور سکیورٹی مراکز پر حملے اور مشرقی بیت المقدس پر حملہ شامل ہیں۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں خیبر بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا گیا۔\n\n* * *\n\n**1 بج کر 35 منٹ: ایران جنگ: آرامکو کی ایک ریفائنری احتیاطً بند**\n\nسعودی عرب میں واقع دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو نے ڈرون حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر ایک ریفائنری بند کر دی ہے۔\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آرامکو نے راس تنورہ ریفائنری بند کر دی۔ سعودی وزارت دفاع نے العربیہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ اس نے دو راس تنورہ ریفائنری کے قریب دو ڈرون کو مار گرایا ہے۔\n\nراس تنورہ کمپلیکس، جو مملکت کے خلیجی ساحل پر واقع ہے، مشرقِ وسطیٰ کی بڑی ریفائنریوں میں سے ایک پر مشتمل ہے جس کی یومیہ پیداواری صلاحیت 5 لاکھ 50 ہزار بیرل ہے اور یہ سعودی خام تیل کی برآمدات کے لیے ایک اہم ٹرمینل بھی ہے۔\n\nروئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ریفائنری کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کیا گیا اور صورت حال قابو میں ہے۔ آرامکو نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔\n\n* * *\n\n**دوپہر 1 بج کر 25 منٹ: ایران میں اب تک 555 اموات**\n\nایران کی ہلال احمر نے کہا ہے کہ حالیہ امریکی اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک ملک میں 555 افراد جان سے گئے ہیں۔\n\nاسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کے لڑاکا طیاروں نے ایران پر ہفتے کی صبح سے اتوار تک ایرانی حکومتی اہداف اور فوجی مقامات پر حملوں میں 2,000 سے زائد بم گرائے ہیں۔\n\nجنگ کے پہلے 30 گھنٹوں میں ایران میں اہداف پر گرائے گئے بموں کی مقدار گذشتہ جون 2025 میں 12 روزہ جنگ کے دوران میں گرائے گئے بموں سے تقریبا آدھی ہے۔\n\nآئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے 700 سے زائد پروازیں کی ہیں۔\n\n* * *\n\n**دوپہر 1 بج کر 02 منٹ: کویت میں کئی امریکی جنگی طیارے گرے ہیں: کویتی وزارت دفاع**\n\n**\n\n## Screenshot 2026-03-02 130636.jpg\n\n**\n\nکویت کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ کئی امریکی جنگی طیارے پیر کی صبح کویت میں گر کر تباہ ہوئے، لیکن ان کا عملہ بچ گیا۔\n\nوزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’کئی امریکی جنگی طیارے آج صبح گر کر تباہ ہو گئے۔ تمام عملے کے ارکان زندہ بچ گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ گرنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ ’حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں، عملے کو بچایا اور انہیں طبی معائنہ اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔‘\n\nکویتی حکام نے مزید کہا کہ انہوں نے براہ راست امریکی افواج کے ساتھ رابطہ کیا تاکہ حالات کا جائزہ لیا جائے اور مشترکہ تکنیکی اقدامات کیے جاسکیں۔\n\nیہ بیان ایران کی سرکاری اسلامی جمہوریہ نیوز کی خبر کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں ایجنسی نے دعویٰ کیا ایک امریکی F-15 لڑاکا طیارہ کویت میں مار گرایا گیا تھا۔ اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔\n\nایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس ایک طیارہ گرتے دکھائی دے رہا ہے۔\n\nایرانی فوج نے کہا کہ اس نے کویت میں امریکی علی السالم ایئر بیس اور بحر ہند میں جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج نے کہا، ’فوج کی زمینی اور بحری افواج کے میزائل یونٹس نے گذشتہ گھنٹوں میں کویت میں امریکی علی السالم ایئر بیس اور شمالی بحر ہند میں دشمن جہازوں کو نشانہ بنایا۔‘\n\nاس نے مزید کہا کہ حملوں میں ’15 کروز میزائل‘ استعمال کیے گئے۔\n\nادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پیر کو کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ کے اوپر سیاہ دھواں اٹھتے دکھائی دے رہا ہے جبکہ سفارتی مشن نے لوگوں کو عمارت کے قریب نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔ ایران کی طرف سے خلیجی خطے پر تیسرے روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔\n\nاس سے قبل شہر میں سائرن بجے، جب ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں تازہ میزائل اور ڈرون حملے کیے۔\n\nاے پی نے کویت کی وزارت دفاع کے حوالے سے کہا کہ 'کئی' امریکی جنگی طیارے ملک میں گر کر تباہ ہو چکے ہیں، تمام عملہ بچ گیا۔\n\nاے ایف پی کے مطابق سفارت خانے نے یہ اعلان نہیں کیا کہ اسے نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ایک سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو دور رہنے کا مشورہ دیا۔ ’کویت پر میزائل اور یو اے وی حملوں کا مسلسل خطرہ موجود ہے۔ سفارت خانے نہ آئیں۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ ’امریکی سفارت خانے کا عملہ پناہ گاہوں میں موجود ہے۔‘\n\nوزارتِ داخلہ کویت کے مطابق صبح کے وقت ملک کو نشانہ بنانے والے متعدد ڈرون مار گرائے گئے۔\n\nحکام کے مطابق اب تک ایران کے حملوں میں خلیج میں پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک شخص کویت سٹی میں شامل ہے۔\n\nایران کی جانب سے خطے کے ممالک پر جاری غیر معمولی بمباری نے فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ شہری ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں رہائشی عمارتیں، ہوٹل، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں شامل ہیں۔\n\n* * *\n\n**صبح 11 بج کر 10 منٹ: خلیج میں اموات کی تعداد پانچ ہوگئی**\n\nکئی خلیجی شہروں میں پیر کو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں جبکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اے ایف پی کے رپورٹرز نے کہا کہ انہوں نے ابوظبی، دبئی، دوحہ، منامہ اور کویت سٹی میں کئی زور دار دھماکوں کی آواز سنیں۔\n\nبحرین کی وزارت داخلہ نے کہا کہ ایرانی حملوں میں ایک شخص مارا گیا ہے، جو تہران کی مہم کے آغاز کے بعد جزیرہ نما ملک کی پہلی ہلاکت ہے، جس سے ہفتہ کے بعد خلیج میں ہلاکتوں کی کل تعداد پانچ ہو گئی ہے۔\n\nبحرینی وزارت نے بتایا کہ ایک روکے گئے میزائل کے ملبے نے بندرگاہ پر واقع شہر سلمان میں ایک غیر ملکی جہاز میں آگ لگا دی، جس سے ایک کارکن جان سے گیا اور دو شدید زخمی ہوئے۔\n\n* * *\n\n**صبح 10 بج کر 50 منٹ: اسلام آباد میں آج امریکی ویزہ سروس بند**\n\nاسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ویزا اور امریکن سٹیزن سروسز کے لیے تمام اپائنٹمنٹس آج، 2 مارچ کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی و لاہور میں امریکی قونصل خانوں میں منسوخ کر دی گئی ہیں۔\n\n> UPDATE: All appointments for U.S. visas and American Citizen Services are canceled for today, March 2 at the U.S. Embassy in Islamabad and the U.S. Consulates General in Karachi and Lahore. For more info: https://t.co/LLRbFcy7bZ\n\n> — U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) March 2, 2026\n\n* * *\n\n**صبح 10 بج کر 39 منٹ: تہران میں حکومتی چینل پر حملہ**\n\nحکومت ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران میں سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ کے چینل 2 کی ایک عمارت پر بھی میزائل گرے ہیں۔\n\nسرکاری چینل پریس ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ تہران کی الوند سٹریٹ پر واقع چینل 2 کی عمارت کو اتوار کو نشانہ بنایا گیا۔\n\nحملے کے باوجود نشریاتی ادارے نے کہا کہ اس کے چینلز بشمول چینل 2 کی نشریات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں اور ٹیلی ویژن کی مجموعی نشریات میں کسی قسم کی رکاوٹ کی اطلاع نہیں ہے۔\n\n* * *\n\n**صبح 10 بج کر 30 منٹ: ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری**\n\nایران میں جاری جنگ کے پیش نظر وہاں مقیم پاکستانی شہریوں میں سے اب تک 70 سے زائد پاکستانی واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ آمد و رفت کا عمل مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔\n\n> In last two days we have evacuated about 650 of our nationals across Iran most of whom were students . Moreover we are guiding and facilitating every Pakistani national seeking our advice on a variety of issues amidst a complex security environment. We thank Iranian government ,…\n\n> — Ambassador Mudassir (@AmbMudassir) March 2, 2026\n\nاس کے علاوہ بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جائے۔\n\nڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق تفتان کے راستے گذشتہ شب زاہدان سے 19 طالب علم پہنچے ہیں۔ واپس آنے والے طلبا اور طالبات کا تعلق زاہدان میڈیکل یونیورسٹی سے ہے۔ ان میں سے 12 کا تعلق پنجاب اور سات کا خیبر پختونخوا سے ہے۔\n\nادھر گوادر کے راستے مجموعی طور پر 51 پاکستانی شہری واپس پہنچے۔ ان پہنچنے والوں میں پانچ طالب علموں کے علاوہ زائرین اور ٹورسٹ شامل تھے۔\n\n> Under directives of Honorable PM @CMShehbaz and guidance of Honorable DPM/FM @MIshaqDar50, GoP has designated Baku as the evacuation base for pak nationals seeking safe transit amid the evolving situation in Iran.@PakPMO @ForeignOfficePk\n> 1/2 pic.twitter.com/6ocU6m0n1I\n\n> — Pakistan Embassy Azerbaijan (@PakinAzerbaijan) March 1, 2026\n\n* * *\n\n**صبح 10 بج کر 24 منٹ: کویت کا تازہ ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعوی**\n\nکویت کا کہنا ہے کہ اس نے پیر کو ڈرونز کے حملے کو ناکام بنایا ہے، جو کہ ایران کے ہمسایہ خلیجی ممالک پر مسلسل تیسرے دن جوابی حملوں کا حصہ تھے۔\n\nسرکاری خبر رساں ایجنسی نے سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے کہا کہ کویت کی فضائی دفاعی افواج نے رمیثیہ اور سلوا علاقوں کے قریب زیادہ تر ڈرونز کو روکا اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔\n\nروئٹرز کے ایک عینی شاہد کے مطابق کویت میں پہلے بھی زور دار دھماکے اور سائرن سنائی دیے گئے تھے۔\n\n## WhatsApp Image 2026-03-02 at 10.28.26 AM (1).jpeg\n\n_یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ (سی وی این 78)، دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز، مشرقی بحیرہ روم سے امریکی آپریشن ایپک فورس کا حصہ بنا ہوا ہے۔ (@CENTCOM)_\n\n* * *\n\n**صبح 10 بجے: پاکستان سٹاک ٹریڈنگ دوبارہ شروع**\n\nپاکستان سٹاک ٹریڈنگ**** میں پیر کی صبح عارضی معطلی کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ انڈیکس 1344 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔\n\nاس سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ ایک خودکار سرکٹ بریکر کے فعال ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تجارت عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔\n\nیہ بندش اس وقت موثر ہوتی ہے جب کے ایس ای 30 انڈیکس پچھلی بندش سے 5 فیصد اوپر یا نیچے حرکت کرتا ہے اور اس حرکت کو مسلسل 5 منٹ تک برقرار رکھتا ہے۔\n\nکے ایس ای 100 انڈیکس تقریبا 15,071 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 152,991 کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے۔\n\nکے ایس ای 30 انڈیکس میں تقریبا -9.4 فیصد کمی آئی۔\n\nٹریڈنگ 60 منٹ کے لیے معطل رہتی ہے، اس کے بعد پانچ منٹ کا پری اوپن سیشن ہوتا ہے اور پھر مارکیٹ دوبارہ شروع ہوتی ہے۔\n\nیہ طریقہ انتہائی اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے اور تیز مارکیٹ کی حرکت کے دوران تجارتی حالات کو مستحکم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔\n\n* * *\n\n**صبح 9 بج کر 56 منٹ: جامعہ کراچی بند**\n\nایک اعلان کے مطابق 2 مارچ 2026 کو جامعہ کراچی میں کلاسز معطل رہیں گی۔\n\n* * *\n\n**صبح 9 بج کر 40 منٹ: انڈین روپیہ سٹاک گر گئے**\n\nانڈین روپیہ پیر کو ایک ماہ کی سب سے کمزور سطح پر پہنچ گیا جبکہ مقامی سٹاک بھی گر گئے۔ ایران جنگ نے کاروبار کو نقصان پہنچایا اور تیل کی قیمتیں بلند ہوئیں، جس سے انڈیا کے لیے خدشات بڑھ گئے جو اپنی توانائی کی درآمدات کے لیے مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتا ہے۔\n\nروپیہ 0.3٪ گر کر 91.2350 پر آ گیا، جو فروری کے اوائل کے بعد سب سے کمزور سطح ہے، جبکہ بینچ مارک سٹاک انڈیکسز نفٹی 50 اور بی ایس ای سینسیکس تقریبا 1٪ نیچے آئے۔\n\nامریکہ اور اسرائیل نے ہفتے کے آخر میں ایران پر حملے کیے۔اس فوجی کارروائی کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر کی موت واقع ہوئی اور ملک سے خطے میں انتقامی کارروائیوں کی لہر شروع ہو گئی، جس سے مشرق وسطیٰ میں طویل تنازعہ کا خطرہ بڑھ گیا۔\n\n* * *\n\n**صبح 9 بج کر 25 منٹ: ایران کا مذاکرات سے انکار**\n\nاے ایف پی کہ مطابق ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کہتے ہیں کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ علی لاریجانی نے، جو ملک کے سابق سپریم لیڈر کے مشیر بھی رہ چکے ہیں، پیر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں اس رپورٹ کے جواب میں کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہا کہ تہران امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔\n\n> صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی کم از کم 48 اہم شخصیات ماری جا چکی ہیں۔https://t.co/1q4s0wNbId\n\n> — Independent Urdu (@indyurdu) March 2, 2026\n\n* * *\n\n**صبح 7 بج کر 30 منٹ: امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری**\n\nفرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں ہونے والی پہلی امریکی اموات کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔\n\nنیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل حملوں کی یہ سطح چار سے پانچ ہفتے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’یہ مشکل نہیں ہوگا۔ ہمارے پاس گولہ بارود کی بہت بڑی مقدار موجود ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس جنگ کے بعد ایران کی قیادت کے لیے تین نامعلوم افراد کی ایک مختصر فہرست موجود ہے جنہیں وہ پسند کرتے ہیں۔\n\nاتوار کو امریکی فوج نے ایران بھر میں اپنے اہداف کا دائرہ بڑھا دیا اور کہا کہ اس نے 1979 سے قائم ایرانی حکومت کے تحفظ کی ذمہ دار ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا ہے۔\n\nامریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’آئی آر جی سی کا اب کوئی ہیڈکوارٹر نہیں رہا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ پیر کو تہران کے وسط میں ’بڑے پیمانے پر حملے‘ کر رہی ہے اور لبنان بھر میں حزب اللہ پر بھی بمباری کر رہی ہے، جو ایران سے قریبی تعلق رکھنے والی تنظیم ہے۔\n\nاے ایف پی کے ایک صحافی نے بیروت میں دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ قبل ازیں ایک اسرائیلی حملے میں کمزور ہونے والی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے خامنہ ای کے خون کے بدلے میں اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون داغے ہیں۔\n\nادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، لیکن پینٹاگون نے کہا کہ ’داغے گئے میزائل اس کے قریب تک نہیں آئے۔‘\n\nٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی حملوں میں ایرانی بحریہ کے نو جہاز غرق کر دیے گئے ہیں اور اس کے بحریہ کے ہیڈکوارٹر کو جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق حکومت نے امارات سرزمین کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے او ایران سے اپنے سفیر سمیت سفارتی مشن کے تمام ارکان کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔\n\nایران\n\nامریکہ\n\nجنگ\n\nمشرق وسطیٰ\n\nنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تمام تر سفارتی کوششیں بروئے کار لا رہا ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش کشیدگی کم کرانے پر مرکوز ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مارچ 2, 2026 - 09:30\n\nMain image:\n\nدنیا\n\njw id:\n\nqbEhPCKf\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nایران جنگ: تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہ\n\nامریکہ نے ایران پر حملے کے لیے ایرانی ڈرون ہی کاپی کر لیا\n\nامریکی حملوں میں نشانہ بننے والی ایرانی شخصیات کون ہیں؟\n\nایران پر اسرائیلی حملے خطے میں بدامنی کے لیے بڑا منصوبہ ہے: افغان طالبان\n\nSEO Title:\n\nایران جنگ: مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھ ہوگئی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران جنگ: مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھ ہوگئی"
}