{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreide6pg2u6tmk5higamrctohq66gsgv23oxnal5wlt64blrmk6u55m",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mg4h46aoyjm2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidhwaxokmqwvbakrwwsi6pxiqfj6fnajre5efm4q5hymxeijf3xx4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 91503
  },
  "path": "/node/184867",
  "publishedAt": "2026-03-02T05:30:35.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "افغانستان",
    "سرحدی کشیدگی",
    "چمن",
    "محمد عیسیٰ",
    "ٹرینڈنگ",
    "video"
  ],
  "textContent": "**خیبر پختونخوا میں بارڈر کے مختلف علاقوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے باوجود بلوچستان کا سرحدی قصبے چمن تاحال پرامن ہے، تاہم بارڈر کے دونوں جانب سکیورٹی فورسز چوکس ہیں اور شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔**\n\nسرحد سے صرف پناہ گزینوں کو جانے کی اجازت ہے جبکہ کاروبار اور دوسری ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہیں۔\n\nقلعہ سیف اللہ میں کدنی کراسنگ اور ضلع چاغی بارڈر پر بھی کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔\n\nپاکستان کے شہر چمن اور افغان شہر سپین بولدک کے درمیان قائم کراس پوائنٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’فی الحال بارڈر پر دونوں جانب خاموشی ہے۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہماری فورسز مکمل طور پر چوکنا ہیں۔‘\n\nچمن کی سرحد کئی ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان جھڑپ کے بعد بند کر دی گئی تھی جس کے بعد مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن دونوں جانب حکام کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔\n\nاہلکار نے بتایا کہ واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کے لیے بارڈر کھلا ہے جبکہ عام آمدورفت اور تجارت پر مکمل پابندی عائد ہے۔\n\nچمن میں سرحد سے صرف پناہ گزینوں کو جانے کی اجازت ہے جبکہ کاروبار اور دوسری ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)\n\n\n\n\nان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ایسے اقدام سے گریزاں ہے جس سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہو، تاہم اگر مخالف سمت سے کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔\n\nماضی میں ہزاروں افراد کی آمدورفت کے باعث بارڈر پر خاصی گہماگہمی دیکھنے میں آتی تھی، لیکن آج کل بارڈر پر مکمل سناٹا ہے۔\n\nچمن بارڈر پر خاموشی کے باوجود جنگ کے بادل منڈلاتے نظر آ رہے ہیں جہاں شہریوں میں خوف اور مایوسی کے اثرات واضح دکھائی دیتے ہیں۔\n\nشہر کے معروف تاجر حاجی عثمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جب سے بارڈر بند ہوا ہے ہمارا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کے بقول: ’سرحد کی بندش سے بڑی تعداد میں لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے محتاج ہو گئے ہیں اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے جنگ کی باتیں شروع ہوئی ہیں، ہماری پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اور اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔‘\n\nبارڈر تجارت سے منسلک امان اللہ کاکڑ نے بتایا کہ بارڈر بند ہونے کے بعد ان کا پورا گھرانہ بے روزگار ہو گیا ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے تھوڑی بہت جائیداد بنائی تھی، جسے روزگار نہ ہونے کی وجہ سے فروخت کر کے زندگی گزار رہے ہیں۔‘\n\nدوسری جانب بارڈر سے ملحقہ نوشکی، قلعہ سیف اللہ اور چمن شہر میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جہاں تمام ادارے الرٹ ہیں، جبکہ تمام ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو طلب کر کے 24 گھنٹے حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔\n\nگذشتہ ماہ قلعہ سیف اللہ کے بارڈر کدنی پر افغان اور پاکستان سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے بعد چمن اور خیبر پختونخوا کے دیگر بارڈر پوائنٹس تک کشیدگی پھیل گئی، جس کے بعد تمام کراسنگ پوائنٹس بند کر دیے گئے تھے۔\n\nپاکستان\n\nافغانستان\n\nسرحدی کشیدگی\n\nچمن\n\nپاکستان افغانستان کشیدگی کے بعد چمن میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری جاری ہے۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nسوموار, مارچ 2, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p>چمن میں سرحد سے صرف پناہ گزینوں کو جانے کی اجازت ہے جبکہ کاروبار اور دوسری ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nٹرینڈنگ\n\njw id:\n\n3PIEGSrt\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\n’پاکستان شاندار کام کر رہا ہے‘: افغانستان سے جنگ کے سوال پر ٹرمپ کا جواب\n\nپاکستان، افغانستان کشیدگی: اسحٰق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو\n\nافغان طالبان کے 331 اہلکار مارے گئے، خیبرپختونخوا میں حملے ناکام\n\nپاکستان افغان کشیدگی اور ماضی کی غلطیاں، اب کیا کرنا چاہیے؟\n\nSEO Title:\n\nچمن تاحال پرامن، پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز چوکس، لوگ پریشان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "چمن تاحال پرامن، پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز چوکس، لوگ پریشان"
}