{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreievslfauvphcnuhwgstvaufxiqwrgt66z7w54zes62veig3swdavi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mg4h3gtoxfl2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibdtnnmksb3eibn4c3foxoyvxkycydxgfnaediotqfwky3yhx4die"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 74236
},
"path": "/node/184893",
"publishedAt": "2026-03-02T08:15:12.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان سٹاک ایکسچینج",
"سٹاک ایکسچینج",
"ایران",
"امریکہ",
"اسرائیل",
"جنگ",
"مشرق وسطیٰ",
"صالحہ فیروز خان",
"معیشت",
"video"
],
"textContent": "**ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ کا دائرہ کار پھیل رہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن (آج پیر کو) شدید فروخت کے دباؤ کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہی روز میں ساڑھے نو فیصد تک گر گیا اور 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی۔**\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تاریخی مندی پر ہوا، جہاں شدید فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔\n\nکاروباری دن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ساڑھے نو فیصد تک گر گیا اور ایک موقع پر کم ترین سطح 151,747 پوائنٹس تک آ گیا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 16,089 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 151,972 کی سطح پر بند ہوا۔\n\nواضح رہے کہ گذشتہ کاروباری روز ہنڈریڈ انڈیکس 168,062 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج مارکیٹ میں غیر معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔\n\nاس غیر معمولی مندی کے بعد قواعد کے مطابق کاروبار60 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔\n\nپاکستان کی مرکزی سٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک انڈیکس کے ایس ای 100 دو مارچ 2026 کو شدید مندی کے بعد 151,799 پوائنٹس تک گر گیا۔ گزشتہ کاروباری سیشن کے مقابلے میں یہ 9.68 فیصد کمی تھی (ٹریڈنگ اکنامکس ڈاٹ کام)\n\n\n\n\nاس وقفے کے بعد پانچ منٹ کا پری اوپن سیشن ہوا اور پھر دوبارہ ٹریڈنگ شروع ہوئی۔\n\n**مارکیٹ میں مندی کا رجحان**\n\nانڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے معاشی ماہر شہریار بٹ نے کہا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں سٹاک مارکیٹ میں اس نوعیت کی شدید گراوٹ پہلے کبھی دیکھنے میں آئی۔‘\n\nسات مئی 2025 کو کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بروکر کمپیوٹر پر شیئرز کی قیمتیں دیکھ رہا ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nان کے مطابق اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کی بڑی مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال ہے۔\n\nانہوں نے وضاحت کی کہ انڈین اور جاپان کی مارکیٹس بھی دباؤ میں ہیں، جبکہ مڈل ایسٹ کی مارکیٹس بھی دو دن کے لیے بند کر دی گئیں ہیں۔\n\n’اور انہی عالمی رجحانات کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔‘\n\nشہریار بٹ کا کہنا تھا کہ عالمی عوامل کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپنے داخلی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔\n\n’ان میں افغانستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی، آئی ایم ایف کے وفد کی آمد اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے محصولات کےاہداف میں 429 ارب روپے کی کمی شامل ہیں۔‘\n\nتاہم ان کا کہنا تھا کہ ’مجموعی طور پر مارکیٹ میں حالیہ گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورتحال ہے، جس کے اثرات خطے سمیت عالمی معیشت پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nسابق ڈائریکٹر پاکستان سٹاک ایکسچینج ظفر موتی نے مارکیٹ میں شدید مندی پر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال نے پورے مشرق وسطیٰ کو غیریقینی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے، جس کے اثرات عالمی منڈیوں کے علاوہ مقامی سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ آنا غیر معمولی بات نہیں ہے۔\n\nتاہم موجودہ کاروباری ماحول خاصا غیر یقینی ہے اور حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔\n\n’اگر یہ کشیدگی طویل مدت تک برقرار رہی تو منڈی پر اس کے مزید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔‘\n\nظفر موتی نے مزید کہا کہ ’دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ پاکستان کو کچھ نہ کچھ سہولت حاصل ہو جائے گی۔\n\n’تاہم اس سہولت کی نوعیت اور حجم کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔‘\n\nان کے مطابق دنیا اس وقت بڑے معاشی اور سیاسی مسائل سے گزر رہی ہے اور جنگ یا کشیدگی کے اثرات بالآخر ان ممالک پر بھی پڑتے ہیں جن کا اس صورتحال سے براہِ راست یا بالواسطہ تعلق ہوتا ہے۔‘\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج\n\nسٹاک ایکسچینج\n\nایران\n\nامریکہ\n\nاسرائیل\n\nجنگ\n\nمشرق وسطیٰ\n\nایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد پیر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ابتدار میں کاروبار 60 منٹ کے لیے روکنا پڑ گیا۔\n\nصالحہ فیروز خان\n\nسوموار, مارچ 2, 2026 - 13:15\n\nMain image:\n\n> <p>ایک بروکر سات مئی 2025 کو کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ڈیجیٹل سکرین پر حصص کی قیمتیں دیکھ رہا ہے (آصف حسن/ اے ایف پی)</p>\n\nمعیشت\n\njw id:\n\n843fLIvI\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی ’حقیقت سے قریب تر‘ دستاویزی فلم\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 35 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلندی\n\nپاکستان سٹاک ایکسچینج نے 90 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر لی\n\nSEO Title:\n\nجنگ کے اثرات، پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 16 ہزار پوائنٹس کی کمی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "جنگ کے اثرات، پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 16 ہزار پوائنٹس کی کمی"
}